بھارت میں ابھی معروف اداکارہ راجپال یادیو کی گرفتاری اور پھر بھرپور عوامی دباؤ کے بعد رہائی کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ ایک اداکارہ کا بھی ایسا ہی کیس سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کی ایک عدالت نے 2017 کے ایک ایونٹ سے متعلق چیک باؤنس اور معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے متعدد سمن جاری ہونے کے باوجود اداکارہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اس کیس میں امیشا پٹیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

تاہم اداکارہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور شوبز دنیا میں بھی حیرانی اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ 

البتہ اب اس معاملے پر امیشا پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت جاری کی ہے جس سے معاملے کی گتھی سلجھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جس شخص پوون ورما کا زکر ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ معاملہ کئی برس قبل باقاعدہ طور پر طے پا چکا تھا۔

امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ پوون ورما نے اُس وقت ہی مکمل سیٹلمنٹ پر دستخط بھی کیے تھے اور طے شدہ رقم بھی وصول کی تھی۔

اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود اب دوبارہ جھوٹے الزامات لگا کر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے، جو سراسر بدنیتی پر مبنی ہے۔

اداکارہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کے وکلا اس شخص کے خلاف دھوکہ دہی اور غلط بیانی پر فوجداری کارروائی شروع کر رہے ہیں۔

امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ وہ ایسے افراد کو نظر انداز کرنا پسند کرتی ہیں جو جھوٹے بہانوں سے توجہ حاصل کرنے کے لیے معاملے کو تماشا بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2017 میں ایونٹ آرگنائزر پوون ورما نے امیشا پٹیل کو ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بک کیا تھا اور انہیں تقریباً 14 لاکھ روپے ایڈوانس دیے تھے۔

تاہم اداکارہ کسی وجہ سے اس تقریب میں شرکت نہ کر سکی تھیں اور بعد ازاں یہ رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ امیشا پٹیل نے اس میں سے 10 لاکھ روپے واپس کر دیے تھے جبکہ ساڑھے چار لاکھ روپے کا ایک چیک باؤنس ہو گیا تھا۔

جس پر ایونٹ آرگنائزر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی اور آج ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امیشا پٹیل نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری