ٹیکسوں کی بھرماراورمہنگائی کے طوفان نے عام آدمی سے خوشیاں چھین لیں ‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی سے خوشیاں چھین لیں ہیں۔حکومت صرف پیٹرول پر100اورڈیزل پر95روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے جبکہ بدلے میںعوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا، تعلیم امن، صحت کی سہولیات یہاں تک کے زندگی کی اہم ضرورت پانی بھی لوگ خود خریدتے ہیں جوکہ ظلم ونانصافی کی انتہا ہے۔غربا و مساکین کی مدد اور فلاحی کاموں میں خرچ کیا جانے والا ہر روپیہ دراصل آخرت کی کامیابی کی بہترین سرمایہ کاری ہے۔ موجودہ معاشی حالات میں بے شمار سفید پوش اور بے سہارا خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے وقت میں صاحبِ حیثیت افراد کی ذمے داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ان کی دستگیری کریں۔یہ بات انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے تحت لاڑکانہ میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات، تاجر برادری، سماجی شخصیات اور الخدمت کے ذمے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل، مسلک اور سیاسی وابستگی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ تعلیم، صحت، صاف پانی، یتیموں کی کفالت، بیواؤں کی امداد اور ہنگامی حالات میں ریلیف سرگرمیوں کے ذریعے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ نظر انداز ہوتا ہے، جو سوال نہیں کرتا مگر شدید مشکلات کا شکار ہوتا ہے، الخدمت ایسے خاندانوں تک عزتِ نفس کے تحفظ کے ساتھ مدد پہنچا رہی ہے۔انہوں نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب خوشحال افراد اپنے وسائل میں ضرورت مندوں کو شریک کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے، اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے، اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ایسا عمل ہے جو انسان کے لیے صدقہ جاریہ بن جاتا ہے۔کانفرنس کے دوران الخدمت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں مختلف فلاحی منصوبوں کی تفصیلات اور آئندہ کے اہداف بیان کیے گئے۔ شرکانے الخدمت کی شفافیت اور مؤثر نظام کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کی خدمت کا یہ سفر مزید وسعت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔