پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی نے اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو آسرا دینا ہے۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی سطح پر نہیں ہوئی ، ہوسکتا ہے سہولتوں کے حوالے سے لوگوں نے اپروچ کیا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا، غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے، دعا ہے اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور ہمارے دشمن کو نیست ونابود کرے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی ہوئی،عالمی سطح پر پاک فوج اور سپہ سالار کی طاقت کا اعتراف بڑی عزت ہے۔
عمران خان کو اگلے انجیکشن کے لئے 25 فروری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، طارق فضل چودھری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :