غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں۔غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے حل کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک،بھارت جنگ رکی۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بند کرا کے ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں، امریکی صدر نے حقیقت میں جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کیلئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دیرپا امن کے لئے غزہ میں سیزفائر خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریپڈ سپورٹ فورسز کی باغی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، سوڈانی حکومت کا مطالبہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی باغی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، سوڈانی حکومت کا مطالبہ ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخط محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعیناتCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پائیدار امن خلاف ورزیاں امن کیلئے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔