2025-07-26@11:20:24 GMT
تلاش کی گنتی: 203

«کا مظاہرہ کریں گے»:

(نئی خبر)
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اپنی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ کی پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور یوریشیا کے قفقاز خطے کے اہم ملک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت وزیراعظم شہباز شریف فروری کے تیسرے ہفتے میں آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بعض اہم وفاقی وزراء بھی ان کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے، وطن واپسی سے قبل وزیراعظم دو روز تک ازبکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ ازبکستان کو کراچی کی بندرگاہ کو اس کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت تمام کاروباری افراد کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، ملکی معیشت میں بڑا حصہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ہوتا ہے، تاجر اور صنعتکار سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، صنعتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے، سب سے زیادہ سہولیات تاجر برداری کو دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ کراچی میں کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کی جانب...