2025-07-08@23:19:52 GMT
تلاش کی گنتی: 17195

«نشانہ بنایا گیا جس میں»:

(نئی خبر)
    کرکٹ کے شائقین کےلیے افسوسناک خبر آئی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو 2026 تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز جو کہ 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونی تھی، اس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز شامل تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ’’دونوں ٹیموں کی عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘ کیا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کی سیاسی تبدیلیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری نے اس...
    لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر  ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکا نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے،  جیو نیوز نے ہراسگی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی جس میں دیکھا گیا کہ  خاتون بچے کے ساتھ گلی میں گھر کی طرف آرہی ہے کہ ایک اوباش نے اُس پر آوازیں کسیں اور پھر اسےدبوچنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کے بجائے اس کا شوہر باہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے ا سپل وے کو کھول گیا گیا۔ واپڈا کے ترجمان نے ملک کے اہم دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج اور آبی ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا افواج پاکستان پر فخر ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔ داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے۔ گنبد بلند کردیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی...
    لاہور (نیٹ نیوز) صوبہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 شیروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی دو روز قبل لاہور میں ہونے والے اس واقعہ کے بعد سامنے آئی ہے جب جمعرات کو ایک شیر نے فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگنے کے بعد شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو زخمی کیا تھا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق  کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔ 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والی کارروائی میں چار شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور اس احاطے کو سیل...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔  صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا...
    سٹی42: شمالی علاقوں میں گلیشئیر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ ہفتے کے روز  گلیشئیر پھٹنے کے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔  پاکستان کے سرد ترین شمالی علاقوں میں ٹمپریچر نے  28 سال کی بلند ترین سطح عبور کر ڈالی۔ چلاس میں ٹمپریچر  49  ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ میٹ ڈیپارٹمنت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا بلندی پر واقع شہر  چلاس رہا ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  اس نے چلاس میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ° C ریکارڈ کیا، جس نے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ° C کے پچھلے تاریخی انتہائی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔   نثار حویلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں ٹرین ڈرائیور دورانِ ڈیوٹی اچانک انتقال کر گیا۔ ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن پر رکنے کے بعد اچانک ڈرائیور کو غشی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر بدر مرکزی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 43 سال تھی اور جیزہ کے عجوزہ علاقے میں رہائش پزیر تھا۔ مصر کے قومی ادارہ قلب کے سابق ڈین ڈاکٹر جمال شعبان نے خبردار کیا ہے کہ دل کے دورے اور شریانوں کی بندش جیسی جان لیوا حالتوں کی علامات سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14، شاہ فیصل چوک کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو28سالہ طلحہ ولد محمد زاہد علی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی محمد اظہر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار شعیب اور اس کے دوست کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ لوٹ مار کے بعد جب ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس اہلکار شعیب نے ان کا تعاقب کیا۔تعاقب کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار...
    لندن: برطانیہ کی حکومت نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد احتجاج کرنے والے 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے 20 سے زائد  افراد دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کی تھی جبکہ اس گروپ پر ابھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ رائل ایئرفورس بیس پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد فلسطین ایکشن گروپ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی کی کارروائی شروع کی تھی۔ برطانیہ نے اس سے قبل حماس سمیت 81 تنظیموں پر برطانیہ کے انسداد دہشت گردی قانون...
    لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 3 میں ٹریفک حادثے میں بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار بائیک سوار درخت میں جا لگا۔ لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت 18 سالہ احسن عباس کے نام سے ہوئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔جی ٹی وی نیوز کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو ملبے سے نکالا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔حادثے کے باعث متاثرہ عمارت کے ساتھ جڑی دو منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔سی ای او ٹراما سینٹر کے مطابق اب تک...
    خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے اشتراک سے خلا میں بھیجا جانے والا نِکس (Nyx) کیپسول کامیاب لانچ کے بعد پیراشوٹ فیل ہونے کی وجہ سے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ گزشتہ ماہ 23 جون کو وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے روانہ ہونے والا کیپسول اگلے روز کامیابی کے ساتھ زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوا لیکن بحرالکاہل میں کریش کر گیا جس کی وجہ سے اس میں لدی بھنگ اور انسانی باقیات سمندر میں غرق ہوگئیں۔ بھنگ کے پودے کو خلا میں ’مارشین گرو‘ نامی پروجیکٹ کے تحت بھیجا گیا تھا جس کا مقصد مائیکرو گریوٹی کے بیج سے پودا بننے کے عمل اور مشکل حالات میں بقا پر پڑنے والے اثرات کا فہم حاصل کرنا تھا۔ البتہ، انسانی...
    چلاس: گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا اور 28 سال پہلے بننے والا گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے مرکزی شہر چلاس میں 5 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل چلاس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 جولائی 1997 کو 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات ضلع استورکے علاقے بونجی میں 5 جولائی 2025 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.1...
     ابراہیمی معاہدہ ایک ایسی دستاویز ہے جسے ٹرمپ نے اپنی گزشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔ اس معاہدے کا نام پہلے صدی کی ڈیل رکھا گیا تھا، بعد میں اس کوکچھ تبدیلیوں کے ساتھ ابراھیمی معاہدے کا نام دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کا اصل مقصد دنیائے اسلام کے ممالک کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ بٹھانا اور تعلقات استوارکروانا ہے تاکہ فلسطین کا سوال ہی ختم ہوجائے۔ اس معاہدے کا آغاز پہلے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے ہوا۔ اس کا باضابطہ ا ظہار اگست اور ستمبر 2020 میں کیا گیا اور 15 ستمبر 2020 کو واشنگٹن ڈی سی میں دستخط کر کے اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل کو تسلیم کر...
    KYIV: روس اور یوکرین کی جنگ کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس جنگ میں اب تک لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور اسی طرح زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اس دوران یوکرین سے لاکھوں افراد دوسرے ممالک منتقل ہوگئے ہیں یا اپنے ہی دیس میں بے گھر ہوچکے ہیں لیکن جنگ تاحال جاری ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران کئی شہریوں کی جانب سے اپنے دفاع کی کئی مثالیں بھی سامنے آچکی ہیں اور حال ہی میں غیرملکی میڈیا نے یوکرین میں خواتین کے گروپ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، جس کو ‘بوچا ویچس’ کا نام دیا گیا ہے جو رضاکارانہ طور پر روس...
    گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی کو چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا اور 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ چلاس میں 5 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان کے خوش ذائقہ پھل موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں، معیشت متاثر محکمہ موسمیات کے مطابق بونجی میں 5 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے شمالی پاکستان کے علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چلاس اور بونجی میں درجہ حرارت تاریخی حدیں عبور کر گیا ہے، جس کے بعد گلیشیئر پگھلنے اور گلاف (گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) جیسے خطرناک سیلابی واقعات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق چلاس میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ توڑ چکا ہے۔ اسی طرح بونجی میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو 28 سالہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ شدید گرمی کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موجود گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا امکان بڑھ گیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔  صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑ گیا، بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح بالکل واضح تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں، یہ بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پر شکست کا نتیجہ ہیں، کوئی شک نہیں کہ پاکستانی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا تھا، جیسے بالی ووڈ...
    چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
    کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کی 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑ پڑگئی۔ مخدوش عمارت میں اس وقت 10 کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں۔اس عمارت کو رواں سال اپریل میں "ناقابل رہائش" قرار دیا جا چکا ہے، دستاویزات کے مطابق یہ عمارت نقشے کی منظوری کے بغیر بنائی گئی ہے۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے کی طرف سے اب تک عمارت خالی کروانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔دوسری جانب گزشتہ روز لیاری...
    گلگت بلتستان کے علاقے چلاس آج ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت ساڑھے 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں گرمی کا 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 17جولائی 1997ء کو یہاں 47 اعشاریہ 7 کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔ اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہے، جو کہ برف اورگلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں اور آئندہ...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری )مارگلہ ہلز نیشنل پارک سے جنگلی ہرن کو پکڑ کر بے دردی سے ذبح کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف دوروز گزرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عائشہ شہزاد کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے درج مقدمے کے مطابق دو ملزمان کو وڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے جن کے نام بشیر عباسی اور زین عباسی معلوم ہوئے ہیں جبکہ انکے ساتھ کچھ نامعلوم افراد بھی تھے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر میں اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ مینجمنٹ ایکٹ کی خلافِ ورزی کی دفعات شامل ہیں...
    مائیکروسافٹ کے پاکستان میں آفس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کا مقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہیکہ مائیکروسافٹ کی تنظیم نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنیکے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزارت آئی ٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہیکہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دی جارہی ہے اور مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنی نہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور...
    فوٹو اسکرین گریب: فیس بک  لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکار ہونے والی نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، اوباش نوجوان نے اُس پر آوازے کسیں اور دبوچنے کی کوشش کی۔خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کی بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔ بھارت: 40 سالہ خاتون ٹیچر 16 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلور: بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیاایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پرواز کے اڑان بھرنے کیلئے دوسرے پائلٹ کا انتظام کیا گیا جو مسافروں کو ان کی منزل پر لیکر روانہ ہوا۔بھارتی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اس کی...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت کے گرنے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی۔ جیو نیوز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی دستاویزات حاصل کرلیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 1974 میں بنی یہ عمارت 2022 تک تین منزلہ تھی،  2022 میں تین منزلہ عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا۔ لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا ہے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔ مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پٹنہ:بی جے پی لیڈر کے قتل نے آنے والے انتخابات سے قبل بہار میں ہلچل مچا دی ہے۔ بی جے پی کے رہنما اورمعروف تاجر گوپال کھیمکا کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو پیش آئے اس واقعہ نے بہار کی سیاست میں زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ ڈی جی پی ونے کمار نے کہا کہ حکومت نے گوپال کی موت کے معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔پولیس کے مطابق گوپال کھیمکا کو پٹنہ کے گاندھی میدان تھانے کی حدود میں رنگولم چوک کے پناش ہوٹل کے قریب بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ جمعہ کی رات اپنے گھر پہنچے۔ اس دوران موٹر سائیکل پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک خاص ٹیکنالوجی جو ملبے کے نیچے پھنسے انسان کے جسم کی معمولی سی حرکت کا بھی پتہ لگا لیتی ہے۔ناسا کی تیارکردہ اِس ٹیکنالوجی پر مبنی آلے کو ’’فائنڈر‘‘کہتے ہیں جو ایمرجنسی میں زندہ افراد کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ آلہ مائیکروویو ریڈار سینسرز کے ذریعے ملبے کے نیچے یا برفانی تودے میں دبے لوگوں کی سانس اور دل کی دھڑکن کو دور سے محسوس کرکے ان کی موجودگی کا پتا لگاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مل کر تیار کی تھی جو خاص طور پر عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی۔اس ٹیکنالوجی کو ہیٹی کے 2010 کے تباہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔ کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری...
    فائل فوٹو  لاہور میں ایک ٹرسٹ اسپتال نے سالانہ 36 لاکھ کا زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کر دیا۔ ٹرسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ  ٹرسٹ اسپتال نے اس سال بھی بھیجا گیا زکوٰۃ فنڈ واپس بھیج دیا۔خط میں کہا گیا کہ زکوٰۃ فنڈ کے نظام میں آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے محکمہ کو زکوٰۃ فنڈ واپس کیا، ہمارے ٹرسٹ اسپتال کیلئے زکوٰۃ کی مد میں مزید فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ کے استعمال کیلئے محکمہ کے مختص عملہ کی ضرورت نہیں رہی، ٹرسٹ اسپتال میں تعینات کیا جانے والا عملہ اپنے محکمہ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جولائی 2025ء) امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارکن دریائی کنارے کے ایک سمر کیمپ سے لاپتا کم از کم 20 بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا نے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے تب تک ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہو چکی تھی، جب کہ امدادی ٹیمیں سان انتونیو کے شمال مغرب میں واقع علاقے میں پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے اور انہیں ریسکیو کرنے کی کوششوں میں تھیں۔ ٹیکساس کے نائب گورنر ڈین پیٹرک نے اس سے قبل...
    اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مون بارشوں سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی، دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 25 افراد اورمال مویشی پھنس گئے۔...
    پاکستان تحریک انصاف  میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔ مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی صدر جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
    پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔صورتحال درست ہوتے ہی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جاناہے ۔
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 45 ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضہ 22 ہزار 585 ارب روپے ہو گیا۔ دستاویز کے مطابق ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں حکومت کا قرضہ 7 ہزار 131 ارب روپے بڑھا، مئی میں قرضے میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اپریل 2025 تک حکومتی قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے...
    کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے سینٹرل پول شیئر میں اضافے پر اعتراض مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر یہ کہا گیا تھا کہ  چند برس قبل کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کا سینٹرل پول شیئر 95 فیصد کیا جس سے اسے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائزز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت یہ معاہدہ ہوا تب سلمان ہی بورڈ کی قانونی معاملات دیکھ رہے تھے، وہ ان دنوں سی او او پی سی بی بھی تھے۔...
    ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤں آپریشن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے "انادولو ایجنسی" کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیا پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے، اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوریا میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میدان مار لیا بلکہ روایتی حریف بھارت کو بھی فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے دی۔قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اسکواش کی نئی نسل میں بھی وہی جوش و جذبہ موجود ہے جو کبھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے دور میں نظر آتا تھا۔بوائز انڈر 13 کی کیٹیگری میں پاکستان کے سہیل عدنان نے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شاندار انداز میں شکست دی۔ سہیل کی جیت ایک یکطرفہ مقابلے کی عکاس تھی، جس میں اسکور گیارہ-پانچ، گیارہ-دو، گیارہ-تیرہ اور گیارہ-چھ رہا۔ اگرچہ تیسرے گیم میں...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...
    کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور بُلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑاجا رہا ہے، ٹریفک کی...
    راولپنڈی: ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس  فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا  اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔نجی ٹی وی   دنیا نیوزکے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لیاری سے رکن اسمبلی یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں اب تک 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یوسف بلوچ کے مطابق متاثرہ افراد کو عارضی طور پر علاقے کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے تاکہ انہیں فوری پناہ دی جا سکے۔ادھر حادثے کے بعد متاثرہ عمارت کے اطراف کی دیگر عمارتوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے علاقے کو سیل کر کے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے، لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری   انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
    ویب ڈیسک: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 9 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عمارت کے ملبے کو ہٹانے کےلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری تفصیلات کے مطابق گرنے والی عمارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گرینیڈا کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب ایک کتا میدان میں گھس آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا گراؤنڈ میں آزادی سے دوڑتا رہا، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ انتظامیہ نے ڈرون کیمرہ کے ذریعے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم یہ کوشش بھی کافی دلچسپ مناظر کا سبب بنی۔کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ بن گیا، جس پر دنیا بھر کے صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔میچ کی صورتحال کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملک کے زوال پذیر صنعتی شعبے کو بحال کرنے کے لیے ایک نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ  وزیرِ اعظم کی صنعتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شعبے کی مسلسل سکڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔یہ اجلاس وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقد ہوا, اجلاس میں 8 خصوصی ذیلی کمیٹیوں کی اہم سفارشات کی منظوری دی گئی، جس سے پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ ہموار ہو گیا۔اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ملک...
    نیویارک (اوصاف نیوز)اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و مالی تعلقات منقطع کردے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کونسل میں ایک رپورٹ ’’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک‘‘ بھی پیش کی جس میں اُں 60 سے زائد کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جبر اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ فرانسسکا البانیزے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال قیامت خیز ہے۔ اسرائیل جدید تاریخ کے سفاک ترین نسل کشی میں سے ایک...
    سیئو ل (نیوز ڈیسک)ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوریا میں جاری سکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا سکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز...
    ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک اور شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے  فائنلز میں کامیابی  پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان  چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی  پائی۔ گرلز انڈر 13 کے...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کچلاک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالب علم کو تھپڑ مارنے پر غصے میں آئے ماموں نے اسکول کے پرنسپل کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں پیش آیا، جہاں احمد علی شاہ کا دس سالہ بیٹا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ دو روز قبل اسکول کے پرنسپل سکندر شمیم نے بچے کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے تھے جس کے باعث بچہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کے ماموں عطاللہ عرف شمس اللہ کو غصہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔شہر قائد، لاہور، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں مرکزی جلوسوں کے روایتی راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند، تجارتی مراکز بند اور حساس مقامات کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے والا ہے، جہاں دوپہر سے قبل ایک بڑی مجلس کا انعقاد ہوگا۔ اس مجلس سے معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے، جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس دن ایک عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر نہ صرف پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا بلکہ اس...
    لاہور:ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور...
    صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چھموگڑھ میں حالیہ کشیدگی کا بااہمی اتفاق و اتحاد کے زریعے صورتحال کو مکمل معمول پر لانے کیلئے ادارے متحرک ہیں، سیکیورٹی کے تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے اور علاقائی امن کمیٹیوں کو فعال کر کے فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چھموگڑھ میں حالیہ کشیدگی کا بااہمی اتفاق و اتحاد کے زریعے صورتحال کو مکمل معمول پر لانے کیلئے ادارے متحرک ہیں، سیکیورٹی کے تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے اور علاقائی امن کمیٹیوں کو فعال کر کے فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جولائی کو یومِ آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیکس میں کمی، اخراجات میں کٹوتی اور سرحدی سیکیورٹی میں سب سے بڑی سرمایہ کاری پر مبنی بل پر دستخط کر دیے۔ یہ قانون ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کی پہچان بن کر ابھرا ہے۔ تقریب میں خفیہ بمبار طیاروں اور لڑاکا جیٹوں کی فلائی پاسٹ بھی شامل تھی، جو حالیہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہوئے تھے۔ تقریب میں سینکڑوں حامیوں، کانگریس اراکین، وائٹ ہاؤس عملے اور فوجی خاندانوں نے شرکت کی۔ قانون کی اہم شقیں 2017 کے ٹیکس کٹوتی قوانین کو مستقل حیثیت دی گئی۔ سوشل سیکورٹی اور ہیلتھ کیئر جیسے سماجی پروگراموں میں شدید...
    —فائل فوٹو سندھ کے شہر سکھر کے علاقے روہڑی میں 500 سالہ تاریخی کربلائے معلیٰ کا 9 محرم کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس برآمد ہو گیا، جلوس یوم عاشور کی شام ختم ہو گا۔کراچی میں 9 محرم کا جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا، کراچی کے بعض علاقوں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہے۔لاہور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو گا جبکہ اسلام آباد میں نویں محرم کا مرکزی جلوس جی 6 سے برآمد ہو گا۔ملتان میں قدیمی امام بارگاہ ممتاز آباد سے علم اور تعزیہ کا جلوس برآمد ہوگا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں آج نو محرم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو گیا ہے جو مسجد یاعلی...
    عامر ڈوگر: مظفرگڑھ میں  لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی، جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ بس ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 262 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس 6 دن میں مجموعی طور پر 9 ہزار 902 پوائنٹس بڑھا ہے۔ انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار 129 بنائی جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے بڑھ کر 15 ہزار 910 ارب روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 روز میں ایک ہزار 114...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن)سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کے معاملے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کو 8جولائی کوعدالت طلب کرلیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے کہاکہ 2023ءکی فل کورٹ میٹنگ میں یہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا، ہم نے صرف چیف جسٹس کو نوٹ لکھاتھا جس پر ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا، ڈویڑن بنچ نے ہائیکورٹ میں زیرالتوااپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ دو جونیئر ججز کا بنچ بنا کر تمام مقدمات واپس ضلعی عدالتوں کو بھیج دیئے گئے،جن ججز کے پاس اپیلیں زیرسماعت ہیں ان سے بھی رائے نہیں لی گئی۔ سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ڈی سی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، اس سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (نمائندہ جسارت) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلیے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں زائرین کی سہولت اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے جبکہ اربعین کے موقع پر عراق کیلیے 107...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کرلیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب منیجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں 5 روز کے دوران 70 سے زاید بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دل کے دیگر پیچیدہ آپریشن مفت کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں 6 ماہ سے لیکر 12 سال تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چار سدہ(آن لائن)خیبر پختونخوا میں جامعات کی مالی بحران شدت اختیار کر گیا، باچا خان یونیورسٹی نے 139 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، فارغ ملازمین میں گریڈ 5 سے گریڈ 17 تک کے ملازمین شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا ہے، جن میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج ایک پارلیمانی روایت ہے، اور ماضی میں کئی بار صدرِ مملکت اور وزیر خزانہ کی تقاریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے خلل ڈالا گیا ہے۔ ان ریفرنسز میں غیر پارلیمانی رویہ، بد نظمی اورغیر مہذب برتاو¿ کی بات کی گئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تقریر میں خلل ڈالنا نااہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں کار سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ گہرائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ یہ ہولناک حادثہ مظفرآباد سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں چلیانہ گاو¿ں کے قریب نیلم ویلی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار سڑک سے سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم کے دائیں کنارے سے جا ٹکرائی۔نیلم ویلی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر (ڈی ڈی ایم او ) اختر ایوب نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد رجسٹریشن نمبر B-3725 والی ایک گاڑی چلیانہ کے قریب ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پہاڑی ڈھلوان سے نیچے لڑھک گئی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات سے قبل حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کی وجہ سے دریا کا رْخ موڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا جس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ متاثرہ سیاح 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے اور 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچے۔ دوسری جانب دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) ملک بھر میں یوم عاشورکل اتوارکو  عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے، لاہور میںشبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات نثار حویلی سے برآمد ہوگا، جو کل یوم عاشور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ِ لاہور سے نویں محرم کا مرکزی جلوس آج ہفتہ کو  پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگاجو روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا، ِ لاہور سے 9 محرم الحرام کے دیگر جلوس بھی برآمد ہونگے۔ قبل ازیں  لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری...
    فائل فوٹو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو آج صبح کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1500روپے سستاہو گیا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ55ہزار500 روپے رہ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 1286روپے کی کمی سے 10 گرام سونا 3لاکھ 4ہزار783روپے پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں15ڈالر گھٹ کرفی اونس سونا3335 ڈالر ہو گیا۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کے فی تولہ بھائو55 3871روپے پر مستحکم رہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کی کوچنگ پینل میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردی گئیں ہیں،پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو عہدے سے ہٹانے کے بعدآسٹریلوی شین میکڈرمٹ کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا گیا،شین میکڈرمٹ اس سے قبل آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنشن کوچ مقرر کردیا گیا، گرانٹ لوڈن اس سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں،دونوں کوچزکو ٹیم کے نئے بنائے جانے والے وٹس ایپ گروپ میں شامل کردیا گیا۔عمر گل کو پاکستان شاہینزکا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا،عمر گل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم کے مشرقی علاقے میں فیول اسٹیشن میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روم کے شمال مشرق میں ہونے والا دھماکا پورے اطالوی دارالحکومت میں سنا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 9 پولیس افسران اور ایک فائر فائٹر شامل ہے۔ انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں 4 شدید زخمی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ بعض افراد دھماکے کے باعث ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی سائبر سیکورٹی کمپنی کیسپر اسکائی نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 ء کے دوران اب تک 8 ہزار 500 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری صارفین ایسے سائبر حملوں کا شکار بنے جن میںنقصان دہ یا ناپسندیدہ سافٹ ویئر کو مقبول آن لائن پروڈکٹیویٹی ٹولز کے طور پر پیش کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیسپر اسکائی نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی، مائیکرو سافٹ آفس، زوم اور ڈیپ سیک جیسے مقبول پلیٹ فارمز کا نام اور لوگو استعمال کر کے جعلی سافٹ ویئر تیار کیے گئے، جنہیں استعمال کرنے والے صارفین غیر ارادی طور پر وائرس یا میلویئرکا شکار ہو گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعیدآباد میں صحابہ کرامؓ کے خلاف گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں بڑھتے ہوئے اشتعال کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سعیدآباد کے علاقے سیکٹر 4B میں یہ اطلاع ملی تھی کہ عظیم ولد ساجد محمود اور عظیم ولد محمد اقبال نامی افراد نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس اور کمنٹس میں صحابہ کرام کے خلاف توہین آمیز اور گستاخانہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ ان کے اس اقدام سے اہل علاقہ میں شدید اشتعال پھیل گیا تھا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد:پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سندھ کے ضلع جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کےلیے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔یاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخری حصہ صحت: صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولت اپنے عوام کو مفت میں فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمے داری ہے، دنیا بھر میں یہ سہولتیں حکومتیں دیتی ہیں مگر سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یہاں دونوں پرائیویٹ اور مہنگی ہیں۔ گزشتہ سال 292 ارب روپے بجٹ میں رکھنے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں ویکسین نہیں ملتی۔ ایک طرف بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ میں گمس و این آئی سی وی ڈی، سمیت عالمی معیار کی صحت کی سہولتوں کا دعوی ٰ کرتے نہیں تھکتے تو دوسری جانب ضلع خیرپور کے ایم پی اے نعیم کھرل کے بیرون ملک علاج کے لیے 7 کروڑ روپے منظور کیے جاتے ہیں۔ بجٹ سیشن کے...
    اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و مالی تعلقات منقطع کردے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کونسل میں ایک رپورٹ ’’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک‘‘ بھی پیش کی جس میں اُں 60 سے زائد کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جبر اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ فرانسسکا البانیزے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال قیامت خیز ہے۔ اسرائیل جدید تاریخ کے سفاک ترین نسل کشی میں سے ایک کا ذمہ دار ہے۔ رپورٹ میں کہا...