2025-05-08@13:08:09 GMT
تلاش کی گنتی: 11330

«نشانہ بنایا گیا جس میں»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔   پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔   بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 29اپریل, 2025  پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس...
    اسلام آباد:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیے گئے۔ نیب کورٹ نمبر 2 نے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے۔ جج محمد علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔ کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان ڈسچارج کر دیے گئے۔ کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔ بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان مقدمے سے ڈسچارج کیے گئے۔ بکھی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جس کے باعث ارشد خان چائے والا  کی شہریت سے متعلق معاملہ لٹک گیا جب کہ دوران سماعت آئی ایس آئی اور آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت کی، دوران سماعت نادرا نمائندہ نے ارشد خان بابت مزید رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگی جو منظور ہوگئی۔ ارشد چائے والا کے وکیل نے بھی مزید جواب کیلئے التوا کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر آئی ایس آئی اور آئی بی نے...
    لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کو بھارتی حکومت کی "چال" قرار دینے والی معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف بھارت میں غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق لکھنؤ میں ایک شہری کی شکایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت گلوکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں حملے میں جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ گلوکارہ کے خلاف مقدمہ اُس وقت درج ہوا جب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی سے جڑے مقدمات کو 4 ماہ میں نمٹانے کے تازہ ترین حکم نامے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر اپنی نا اہلی کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پارٹی ارکان کے درمیان متواتر بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور وہ عدلیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ڈر میں مبتلا ہیں کہ موجودہ حالات میں ٹرائل کورٹس انصاف کی فراہمی یقینی بنا سکیں گی۔انہیں ڈر ہے کہ سزاو¿ں کی وجہ سے تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی سزا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک نے پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کےلئے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ " بھارت دنیا میں تنہاء رہ...
    آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جس کے باعث ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق معاملہ لٹک گیا جب کہ دوران سماعت آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت کی، دوران سماعت نادرا نمائندہ نے ارشد خان بابت مزید رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگی جو منظور ہوگئی۔ ارشد چائے والا کے وکیل نے بھی مزید جواب کیلئے التواء...
    کلیم اختر: ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامہ پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میں 1لاکھ تک انتقال کرنیوالے افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نا ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نا ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔وارثان کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثان کے علم میں لانا ضروری ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا اعلی ٰحکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔یاد رہے گزشتہ روز...
    ---فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشیں ملنے پر مقامی افراد کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے زیارت-چوتیر شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔ زیارت کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کےلیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔
    جرائم کے اعدادوشمار میں نمایاں بہتری کا ادراک کرتے ہوئے عالمی ایجنسی نمبیو کی جانب سے جاری کردہ 2025 کے کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں عالمی جرائم کے انڈیکس میں لاہور کو 37 ویں اور دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں 63 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، لاہور کے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کو نوٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ شہر اب نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول اور پیرس جیسے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سائیکل سواروں کی یاد میں عالمی رپورٹ میں اس کامیابی کو جرائم سے لڑنے کی بہتر حکمت عملیوں سے منسوب...
    گزشتہ روز ایک بار پھر گرفتار کی گئیں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گزشتہ روز حراست لیا تھا اور دونوں میاں بیوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا گیا تھا۔ صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار...
    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔  رپورٹ کے مطابق مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔  جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع کی جس نے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
    خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسلی کشی کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کی توجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش شدید مشکلات اور پریشان کن حالات کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے وائس چیئرمین محمود احمد ساغر کی طرف سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دنیا بھر میں ایک خطرناک پروپیگنڈا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے قرض کی اگلی قسط ملے گی۔ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا آئی ایم ایف کے...
    لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا...
    صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی و ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، ایس پی یو، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر کو صوبے میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبہ کے بارڈر ایریا اضلاع کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔  اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں پی این ایس شفا اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک 24 سالہ راہگیر محمد خلیل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی...
      8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...
    لاہور: چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے رات گئے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران دھرنے کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دھرنے کے مقام پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 52 خواتین اور 20 مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دھرنے کے مقام پر موجود تمام سامان، بشمول بینرز، خیمے اور دیگر اشیاء، بھی ہٹا دیے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور چیئرنگ کراس کے اطراف ٹریفک کو...
    کراچی: اگرچہ معیشت میں بحالی کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، تاہم مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی (H1-FY25) کے دوران پاکستان کی اقتصادی نمو سست ہو گئی.  کیونکہ صنعتی شعبے میں کمی اور زرعی شعبے کی رفتار میں کمی نے مجموعی کارکردگی کو متاثر کیا، اگرچہ خدمات کے شعبے میں معمولی بہتری دیکھی گئی.  تاہم مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سست رہی، اس کی وجہ معیشت میں موجود مسلسل اسٹرکچرل کمزوریاں ہیں، جیسا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان (SBP) کے تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کچھ عرصے بعد افراط زر 5 تا 7 فیصد رہنے کی توقع...
    فائل فوٹو گلگت بلتستان میں پُشتنی باشندگان کا دھرنا ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق 13 گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دھرنا سات مقامات پر اڑتالیس گھنٹے سے جاری تھا۔حدود کے تنازع پر پشتنی باشندگان کے صدر سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو عمر رسیدہ افراد کو رات گئے رہا کردیا گیا اور کامیاب مذاکرات کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو کھول دیا گیا۔رہنما پشنی باشندگان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صبح 10 بجے دیگر 11 افراد کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    سٹی42:   وزیراعظم  شہباز  شریف کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا  اسحاق ڈار، خواجہ  آصف  اور امیر مقام شریک ہوئے۔کونسل کے اجلاس میں 25 افراد  نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے  پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنےکا منصوبہ  مسترد کردیا۔کونسل نے کینالز سے متعلق...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیٹی لیور بیماری کی پیشگوئی علامات ظاہر ہونے سے 16 برس پہلے کر سکتے ہیں۔ محققین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وضع کیا گیا ایک نیا خون کا ٹیسٹ پانچ مخصوص پروٹینز کی تلاش کرتا ہے جو جگر کے بیماری سے تعلق رکھنے والے میٹابولک ڈسفنکشن کی پیشگوئی کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچ پروٹین کا یہ ٹیسٹ جگر کی بیماری کی تشخیص پانچ برس قبل کرنے کے لیے 84 فی صد جبکہ 16 برس قبل تشخیص کرنے کے لیے 76 فی صد کارکردگی سامنے آئی۔ تحقیق کے سربراہ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اکثر اوقات لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہوتا کے ان کو...
    پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت...
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ذیقعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ذیقعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ کمیٹی نے شہادتیں تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ذیقعد کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز منگل 29 اپریل کو یکم ذیقعد 1446 ہجری ہوگی۔
    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کرکے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل راؤ اس سے قبل بھی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور دہری نیشنلٹی ہونے کے باعث انھیں ڈالرز میں تنخواہ ادا کی جاتی تھی۔تاہم شدید اعتراضات کے بعد انھیں فارغ کر دیا گیا تھا، لیکن قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی سے تین روز قبل انھیں رضاکارانہ بنیاد پر ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق وہ پہلے بھی ڈاؤ میں تعینات...
    لاہور میں لوٹ مار کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں جادو ٹونہ ختم کرنے کے بہانے بزرگ ڈاکو 40 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے عتیق اسٹریٹ میں ایک بزرگ شہری پانی پینے کے بہانے  شہری سیف الرحمن کے گھر کے باہر رکا اور پھر دم درود  کے بہانے اہل خانہ کو ہیپناٹائز کر کے 9 تولے سونا،سات لاکھ نقدی  لوٹ کر فرار ہوگیا۔ وحدت کالونی پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف شہری سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔  ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ فراڈ اور چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس کےلیے احتجاج ہورہا تھا وہ مطالبہ غیرمشروط طور پر مان لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ جب بھی ہوگا صوبوں کے اتفاق رائے سے حل ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہوا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے آئی ہے الیکشن کے وقت ایسے ڈرامے رچائے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا طریقہ واردات ہے کہ نفرت کو ہوا دو...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسلام آباد میں سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کسی کو دوسرے کا حق نہیں کھانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کو اب این ایف سی ایوارڈ ملے گا، ہر صوبے کو پانی میں اس کا حصہ دیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کےلیے خوشخبری ہے ارسا سے خط واپس لے لیا گیا، تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔ بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے، دو چار دن اہم ہیں، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک...
    انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بیان سامنے آگیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے  پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔ ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیے کا دورہ حساس وقت میں ہوا، شہباز شریف کا دورہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر الجہتی تعاون پر بات کی اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور...
    صوبائی مشیر صحت کے پی احتشام علی نے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ اب تک 7 افراد کی لاشیں وانا اسپتال لائی جاچکی ہیں، اسپتال میں 15 زخمیوں کو بھی لایا گیا، اسپتال میں زخمیوں کا علاج ایمرجنسی بنیادوں پر جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں امن کمیٹی دفتر کے دفتر پر بم دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈیسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا کی جانب سے جاری بیان...
    فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہونے والے بلیک آؤٹ کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجہ سے ہائی ویز پر سگنل بند ہونے سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، اور گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں، جبکہ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے “REN” نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا، سپلائی بحال کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین کے گرڈ آپریٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ذیقعدکا چاند دیکھنے کے  لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔ ''جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے،،...
    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کی تعمیر کے لیے 7 فروری 2024 کو ایکنک کی عارضی منظوری اور 17 جنوری 2024 کو جاری ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس کردیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی حکومت کی...
    لاہور کیلئے اعزاز، نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور کا بڑا اعزاز، عالمی ایجنسی نے لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیدیا۔کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی گئی، مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ میں لاہورکے کرائم انڈیکس میں واضح بہتری ہوئی، رپورٹ کے مطابق عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں، محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست، لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے، رپورٹ میں لاہور کو نیو یارک، لندن، واشنگٹن،...
    سٹی42:  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے  لئے منظور کرا لئے ہیں۔   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
    مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متنازع نہروں (کینالز)کے معاملے پر طلب کیے گئے مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزرا اسحق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سینکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔ بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا،نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پاکستان کے کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کے بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔  منجھے ہوئے زیرک اور مدبر بزرگوں کا تحرک ہی ہے جو قوم کے...
    سٹی 42 : بھارت کی درخواست پر وزیردفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک ہونے کی اطلاع دی ۔  خواجہ آصف نے بتایا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے بیانیے کے سچ کی فتح ہے ۔  دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
    اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔ اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔ یکم ذیقعد کل بروز منگل، 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔ اس سے قبل سپارکو نے پیشگوئی کی تھی کہ ذی القعد 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ...
    کشمیر رکن اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اور انکے نمائندوں کو مفاہمت اور فیصلے کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس جموں میں جاری ہے، جسے پہلگام دہشت گرد حملے کے پس منظر میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعلٰی سریندر کمار چودھری نے ایک قرارداد پیش کی جس میں حملے کی مذمت کی گئی اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کشمیر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ یوسف تاریگامی نے سوال اٹھایا کہ سکیورٹی نظام پر کنٹرول رکھنے والے ذمہ دار افراد کو ایوان میں کیوں نہیں بلایا...
      سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا  ۔ اعلامیہ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔ سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔ Post Views: 1
    انتظامیہ کی جانچ کے بعد ہنزہ کے ہوٹلوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق (Low risk) کٹیگری میں 45 ہوٹلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کو ٹھہرنے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ میں موجود 342 ہوٹلوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے ٹھہرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ ہنزہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیکٹا کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت مقامی انتظامیہ میں ہوٹلوں کے سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کی۔ انتظامیہ کی جانچ کے بعد ہنزہ کے ہوٹلوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق (Low risk) کٹیگری میں 45 ہوٹلوں...
    خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا شعبے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، سائبر حملوں کے لیے اسپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے، حملہ آور ہیکرز اداروں کی رازداری اور معلومات چوری...
    پاکستان میں ذی القعدہ 1446ہجری کا چاند نظر آگیا،یکم ذی القعدہ کل ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں ذی القعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم ذی القعدہ 1446 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے مطابق یکم ذی القعدہ کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    سٹی42: ذی قعد کا چاند  دیکھنے کے لئے بلایا گیا روئیت ہلال کمیٹی کا  اجلاس ختم ہو گیا۔ کمیٹی کے چئیرمین کااعلان سامنے آ گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ذی القعد کا چاند آگیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ یکم ذی القعد 1146 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک Waseem Azmet
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پنجاب میں تاریخ کا رابطہ سڑ کوں کی بحالی کا سب بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ جس کے تحت 12ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت اورر بحالی وتوسیع کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے روڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اگلے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کی ضرورت اور استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈز پراجیکٹ کی ترجیحات مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا جس پر جنگ کے خدشات سے متعلق جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2،3 دنوں میں جنگ چھڑنے کے خدشے سے متعلق بیان پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خطے میں جنگ کے خدشات ہیں، پاکستان جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اس خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہم جنگ کیلئے...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی، کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔  ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی نے کہا کہ 41 سالہ انکیت لوو، پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں...
    فائل فوٹو۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔ صادق آباد میں چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹرز چوہدری قمر الزمان نے کہا کہ سندھ میں احتجاج کے باعث 40 ہزار گڈز کی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کو لوٹا گیا اور عملے پر تشدد بھی کیا گیا۔چوہدری قمر الزمان کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ روز سے سڑکوں کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں۔
    کرائم اینڈسیفٹی انڈیکس  2025 نے اپنی جاری کردہ رپورٹ  میں لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا ہے۔ مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے کرائم انڈیکس میں واضح کمی رپورٹ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں، محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔ عالمی ایجنسی رپورٹ نے کہا کہ کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست ہے۔ عالمی ایجنسی اپنی رپورٹ میں کہا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے، لاہور نیو یارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے ذیادہ محفوظ ہے۔  اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی...
    سٹی 42 : نوشکی میں ٹرک  میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔   ذرائع انتظامیہ کے مطابق ایک ٹرک میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اسے بجھانے کی کوشش کررہا تھا، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت وہاں پر موجود لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔  ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ٹرک اڈے میں آگ کے زد میں آنے والے 50 کے قریب زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔  ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 20 کے قریب لوگوں کی حالت تشویشناک تھی، زخمیوں کو...
    بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا، 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی۔وزیراعظم نے 3اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7روپے 41روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بجلی 4.97روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی...
    شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا...
    اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے، اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا سینٹرل...
    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور استدعا کی کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں 18 اپریل کو انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نیئر بخاری کے خط میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر کا تقرر و تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔خط میں یہ بھی کہا...
     اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار کی جانب سے کیس مقرر نہ ہونے کے باوجود توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس کی سماعت کی اور اس کے بعد تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے۔جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آرڈر معطل کر دیا تھا۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس زیر سماعت کیس میں انتظامی سائیڈ پر مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس کی سماعت کے بعد 8 صفحات کا تحریری حکم بھی جاری کردیا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) یمن میں حوثی باغیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی کے مطابق ملک کے صعدہ نامی صوبے میں افریقی مہاجرین کے ایک حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے کے بعد 68 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ اس واقعے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صعدہ یمن میں حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں اس سے قبل بھی امریکی حملے کیے گئے تھے۔ تاہم وہاں حراستی مرکز پر کیے جانے والے تازہ حملے پر، جس کی اطلاع المیسرہ ٹی وی کی جانب سے آج بروز پیر دی گئی، اب تک امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔...
    فرانس، اسپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر ہونے والے بلیک آؤٹ نے لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلیے۔ ان ممالک کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا جس سے ہائی ویز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سگنل بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا جب کہ ہوائی اڈے پر بھی متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "REN" نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا۔ پرتگالی ادارے REN کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیے گئے۔ یورپ کے توانائی پیدا کرنے والے...
    گزشتہ 100 برسوں سے یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پوپ کی تدفین ویٹیکن سٹی میں ہی ہوئی لیکن حال ہی میں انتقال کرجانے والے پوپ فرانسس کے معاملے مں اس روایت کو توڑا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا اس مرتبہ پوپ ایشیا سے ہوسکتے ہیں، مضبوط امیدوار کون؟ بی بی سی کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں دفن نہ ہونے کا انتخاب کر کے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے جاری روایت توڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پوپ کو باسیلیکا کے سینٹ میری میجر میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس کو اٹلی میں سانتا ماریا میگیور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک چرچ ہے جہاں وہ اکثر بیرون ملک دوروں سے پہلے اور بعد میں...
    پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کے سستے ورژن کی قیمت اب 4.23 ملین روپے جبکہ ٹاپ آف لائن ویریئنٹ کی قیمت 4.6 ملین روپے سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR) کی قیمت میں 3 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL)  کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے...
    سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ اب چلنے والا نہیں ہے، عالمی برادری نے بھارت کے مؤقف اور جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں اتنا بڑا حملہ سوالیہ نشان ہے، حملے کے فوری بعد ایف آئی آر درج کی گئی، الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں،...
    بنگلہ دیشی کرکٹر توحید ہریدوئے پر کوڈ آف کنڈیکٹ کی مزید خلاف ورزی پر 4 میچز کی فوری پابندی عائد کردی گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے 77 ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے والے توحید اس وقت ڈھاکا کرکٹ لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کررہے ہیں، پہلے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم پلیئرز کی جانب سے اس پر احتجاج کے بعد اسے ایک برس کیلیے موخر کردیا گیا تھا مگر وہ باز نہیں آئے اور ہفتے کے روز غازی گروپ کے خلاف میچ میں دوبارہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر بیٹھے۔ توحید کو امپائر کے فیصلے سے اختلاف کا مرتکب قرار دیا گیا، ان پر آن فیلڈ امپائرز...
    پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر رد عمل ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں ہے کہ آپ کے چند غنڈے آئیں اور اس کو ختم کر دیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک میں سب کا یکجا ہونا انتہائی خوش آئند ہے، مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا جس کو انہوں نے اعزاز سمجھا کہ کس طرح مسلمانوں کو کچلا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے رویے...
    سینیٹر عرفان صدیقی  نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر رد عمل ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں ہے کہ آپ کے چند غنڈے آئیں اور اس کو ختم کر دیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔ سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک میں سب کا یکجا ہونا انتہائی خوش آئند ہے، مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا جس کو انہوں نے اعزاز سمجھا کہ کس طرح مسلمانوں کو کچلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے رویے کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی قتل گاہ بن گئی، بارہ ہزار کے قریب ہماری کشمیری بہنوں کی آبرو ریزی کی...
    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ممکنہ طور پر ہزاروں غیر ملکی طلباء کی اسٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کر رہی ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں ممکنہ طور پر ہزاروں غیر ملکی طلباء کی اسٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کر رہی ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔ اس فیصلے کا اعلان بوسٹن میں ایک وفاقی جج کے سامنے عدالتی سماعت کے دوران کیا گیا جو انتظامیہ کے اقدامات پر قومی سطح پر مقدمہ چلانے والے بہت سے بین الاقوامی طلباء میں سے ایک کے چیلنج کیے گئے کی سماعت کر رہے تھے۔ امریکی امیگریشن...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر رد عمل ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں ہے کہ آپ کے چند غنڈے آئیں اور اس کو ختم کر دیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔ سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک میں سب کا یکجا ہونا انتہائی خوش آئند ہے، مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا جس کو انہوں نے اعزاز سمجھا کہ کس طرح مسلمانوں کو کچلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے رویے کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی قتل گاہ بن گئی، بارہ ہزار کے قریب ہماری کشمیری بہنوں کی...
    عالمی عدالت میں غزہ پر امدادی ناکہ بندی پر اسرائیل کیخلاف سماعت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے پر درجنوں ممالک کی شکایت پر سماعت کا آغاز آج ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج سے شروع ہونے والی ابتدائی سماعت میں فلسطینی نمائندے اپنے دلائل پیش کریں گے۔اگلے پانچ روز تک جاری رہنے والی ان سماعتوں میں تقریبا 40 ممالک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔امریکا بدھ کے روز عدالت میں اپنا مقف پیش کرے گا جب کہ اسرائیل خود ان سماعتوں میں شریک نہیں ہوگا۔درجنوں ممالک نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا الزام...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور 92 سے زائد بلوچ کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور منگل کے روز عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں. پیر کے روزسماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے.(جاری ہے) واضح رہے کہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس بابر ستار کے عبوری آرڈر کو قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ سے معطل کیے جانے پر نیا عدالتی تنازعہ کھڑا ہوگیا نجی ٹی وی نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی واضح ہدایت کے باوجود متعلقہ کیس ان کے بنچ میں مقرر نہ ہو سکا، جس پر جسٹس بابر ستار نے آرڈر معطل ہونے کے باوجود سماعت جاری رکھی اور اس حوالے سے آٹھ صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کیا.(جاری ہے) جسٹس بابر ستار نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 26 مارچ کو کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بنچ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 3 دن کی کارروائی کے دوران 71 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب سوئپنگ آپریشن کیا گیا جس میں 17خوارج مارے گئے۔ مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آراسلام آباد سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ... اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 54 خوارج ہلاک کر دیے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ہونے...
      ---فائل فوٹو  سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سپریم کورٹ نے صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔ ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاویدبھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر...
    ---فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے پسنی میں گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امدادی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایران کی بندرگاہ پر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئیایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب بولان کے علاقے ڈھاڈر  میں ڈی ایس پی کے گھر پر ہیڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع (این ڈبلیو ڈی) میں 25 تا 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید  17 خوارج کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج غیر ملکی آقاؤں کے...
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید سترہ (17) خوارج، کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع (این ڈبلیو ڈی) میں 25 تا 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس...
    پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی  ترکیہ کی فضائیہ کا ایک C-130 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا  جو  دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا، رپورٹ کے مطابق  دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ  کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی...
    ---فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاکستان میں 90 فیصد مقبول ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔’جیو فیکٹ چیک‘ کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر یقین کرتے نظر آئے کہ سی این این نے ایک حالیہ سروے کیا ہے جس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا  مذکورہ پوسٹ کے مطابق 17 اپریل کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے پوسٹ شیئر...
    لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ۔صنم جاوید کو اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں حراست میں لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید پر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر عتیق کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو ان کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق پولیس نے بھی کردی۔ پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ، ان کے خلاف ۹ مئی کے مقدمات درج ہیں۔  مزید :
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
     ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہےجس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔   پولیس کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکن سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکنی سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
    لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا۔  رپورٹ کے مطابق جسٹس بابر ستار کی ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل انتظامی سائیڈ پر ہدایت کے باوجود کیس اُن کے بینچ میں مقرر نہ ہو سکا۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر معطل ہونے کے باوجود سماعت کی، 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس بابر ستار  نے کہا کہ 26 مارچ کا کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بنچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تو وہ معطل کیسے ہو سکتا ہے، 12 اور 26 مارچ کے آرڈرز عبوری تھے اور کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ عدالت نے کہا کہ...
     عرفان ملک : پی ٹی آئی کی متحرک کارکن و سوشل میڈیاصنم جاویداوراسکےخاوندکوگرفتارکرلیاگیا۔   پولیس حکام کے مطابق صنم جاوید اور اس کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا،صنم جاوید کو گرین ٹاؤن سے اسکے خاوند کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ صنم جاوید اور اسکےخاوند کیخلاف دہشتگردی کےمقدمات درج تھے۔