2025-07-27@12:06:39 GMT
تلاش کی گنتی: 1033
«کا آٹا»:
(نئی خبر)
کراچی: پولیس نے جناح اسپتال کے سامنے ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعہ کو ٹارگٹڈ کارروائی قرار دیدیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی اپنے آپکو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہا،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے...
ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ٹام کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ مداح اسے ہوشیار کہنے پر مجبور ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسبل دی فائنل ریکوننگ رواں برس کی متوقع اور اہم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی پروموشن جمعرات کی شام کوریا کے دارالحکومت سیول میں پریس کانفرنس کے ذریعے کی، وہ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی ممالک میں بننے والی فلموں پر ٹیرف سے متعلقہ سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ رپورٹر نے اُن سے پوچھا کہ میں نے یہ فلم دیکھی ہے، اسے افریقا سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آپ...
پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول...
معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا...
جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے، سیاسی وعسکری قیادت پاکستان نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔
سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ٹارگٹ ویلیو کو نشانہ بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی اور دشمن کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کی متعدد ایئر بیسز کو تباہ کر دیا، ساتھ ہی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور...

بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔ میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔ میگن کا کہنا...
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوگئے اور تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ’’رات بھارتی فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوچکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی معاویہ نواز نے کہا کہ رات کو بھارت نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے جہاز آئے تھے پھرڈرونز آئے ہیں، ہم اپنا دفاع کریں گے، ہم اس طرح کی صورتحال مزید برداشت نہیں کریں گے، بھارت پچھلے تین دنوں سے ٹمپریچر بڑھا رہا ہے،اللہ نہ کرے ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں،ہمارا سارا فوکس عسکری شعبے کو ٹارگٹ کرنے کا ہے، آبی ذخائر کو ٹارگٹ کیا تو سویلین آبادی کا بہت نقصان ہوگا.(جاری ہے) ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ دوست کشیدگی میں کمی کیلئے کوشش کررہے ہیں، بھارت پچھلے تین دنوں سے ٹمپریچر بڑھا رہا ہے، موجودہ حالات میں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک ’’تاریخی‘‘ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو ان کی جانب سے دنیا بھر میں عائد کردہ نئے ٹیرف کے بعد کسی ملک سے پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی گوشت، اسٹیل، ایلومینیم اور زرعی مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک وسیع تر رسائی حاصل ہو گی، جبکہ برطانوی کاروں پر کچھ امریکی ٹیرف کم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ اسٹارمر نے بھی اسے “تاریخی دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اتحادی افواج کی نازی جرمنی پر فتح کے 80 ویں دن کی مناسبت سے ایک یادگار موقع پر ہوا۔...
قیصر کھوکھر : شہر کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرانے کا منصوبہ، پلان کی منظوری آج دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات آج لاہور کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دے گا ۔وزیر اعلی نے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں۔ اقبال ٹاؤن واہگہ ٹاون اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع ہونگے ۔ان ٹاؤنزمیں سٹریٹ لائٹس، سیوریج، سڑکیں، نالیاں اور گلیاں بنائی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان Ansa Awais Content Writer
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ان کی فلم مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی پروموشن کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ریڈ کارپٹ پر موجود ایک خاتون مداح نے جذبات میں آ کر اداکار سے ملاقات کی، اس دوران غیر ارادی طور پر اس کا پاؤں ٹام کروز کے جوتے پر آ گیا۔ خاتون کی معذرت پر ٹام کروز نے نہایت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔”...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید، کہا بھارت ڈرون حملوں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، ڈرون حملوں میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس...
بھارت کے جنگی جنون کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ پورٹ ذرائع کے مطابق بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نقل و حرکت...
کراچی: لیاری کےعلاقے آگرہ تاج میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔ کلری تھانے کی حدود لیاری سلمان آزاد روڈ پر نجی اسپتال کے سامنے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بینچ پر بیٹھے شخص پر نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ سلیم سومرو ولد رحیم سومرو کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کو ماتھے پر...
2023میں 37فور اسٹار جنرلز تھے اب تقریبا 900جنرل اور فلیگ آفیسرز ہیں پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا، رپورٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی افواج سے سینئر جرنیلوں کی تعداد 20 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون کی سینئر قیادت کو حکم دیا کہ فوج میں فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے ۔پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا۔میمو میں پینٹاگون کو نیشنل گارڈ میں جنرل افسران کی تعداد میں 20فیصد اور پوری فوج میں جنرل اور فلیگ افسران کی کل تعداد میں...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان کی حکومت نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، وہ اپنے وعدے سے مکر گئے، جو ہم سے کیے تھے۔ 48 کوارڈینیٹر، مشیروں کی فوج بھرتی کی۔ پاک چین سرحد پر تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو خنجراب بارڈر پر دھرنا دینگے۔ نگر میں اسوقت ٹھیکیداروں کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنون لیگ گلگت بلتستان کے رہنماء جاوید حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم گذشتہ سال انہوں نے نون...
کراچی: پاکستان میں پہلی بار بچوں میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں 27 کلینکس قائم کردیے گئے، اس وقت پاکستان میں پیدائش سے لے کر بالغ عمر تک کے 24 ہزار سے زائد بچے ٹائپ ون ذیابیطس کا شکار ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے بچوں کے علاج کے لیے مفت انسولین اور دیگر ضروری ادویات بھی ان کلینکس میں فراہم کی جارہی ہیں، ان بچوں کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر مجموعی طور پر 40 خصوصی کلینکس قائم کیے جائیں گے، یہ کلینکس چینجنگ ڈائبیٹیز ان چلڈرن پروگرام کا حصہ ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 32 ممالک میں جاری ہے۔ پاکستان میں اس پروگرام کے...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ یورپ میں لاکھوں غیر مسلم فلسطین کیلئے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مسلم ممالک میں احتجاج پر پابندی ہے۔ یہاں آپ غزہ کیلئے احتجاج نہیں کرسکتے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے گلگت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مزاحمت اور استقامت سے دنیا حیران ہے۔ باون ہزار شہداء کے خون نے عالمی ضمیر کو جھنھوڑ کر رکھ دیا۔ معصوم بچوں کے خون نے اسلام اور قرآن کا پیغام پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سارے علماء مل کر بھی اتنی...
اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹرمپ ٹیرف کے بعد امریکا سے کاٹن درآمد کرنے سے انکار کردیا، چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ کاٹن یارن اور فیبرک کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کرکے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے خاتمے تک امریکی کاٹن کی امپورٹ بڑھانے کے لیے حکومت کو گارنٹی نہیں دے سکتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس دو سال سے بڑھ نہیں رہیں ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: ملتان سلطان : یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ پشاور زلمی: مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا

ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کا ورکر شرمناک حرکت کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ “میں اپنی گاڑی کا ٹائر ایچ بلاک ، ڈی ایچ اے فیز ون میں تبدیل کروانے آیا تھا، اسی دوران ٹائر شاپ کا ورکر کیل (سووا)سمیت پکڑا گیا۔ شہری کا مزید کہناتھاکہ ” ان بھائیوں (پولیس اہلکاروں) کا شکریہ ،جنہوں نےا سے پکڑا ، ویڈیو میں شاپ کے مالک اور ورکر کو بھی دکھایا گیا۔ شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔ ایک...
آرمی چیف نے مشکل وقت میں سامنے سے قیادت کرنے کی مثال قائم کردی، ٹینک پر کھڑے ہوکر جوانوں کا خون گرمایا اور بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر سختی سے کاربند ہیں جبکہ مودی مسلمانوں کو ہندوتوا کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر مرد آہن بن کر سامنے آئے ہیں، جنگی صورتحال میں فرنٹ سے لیڈ کرنے کی مثال قائم کردی۔ امریکی اخبار نے بھی سپہ سالار کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں جنرل عاصم...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف، مرد آہن قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز عالمی شہرت یافتہ امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت، واضح بیانیے اور بھارت کے خلاف غیر مبہم مؤقف کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جنرل منیر نے غیرمعمولی سیاسی بصیرت اور عسکری حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، جو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام ہے۔ اخبار نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ جنرل منیر طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے، مگر پچھلے کچھ ہفتوں کے...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔ امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع مزید :
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئیں اور پابندیوں کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بند کر دیا گیا ہے اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے چینل پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس لیے بند کیا گیا کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو نہیں پتہ کہ انسٹاگرام پر بیانیہ نہیں بنتا بلکہ صرف اسٹائلش تصاویر لگتی ہیں۔ اور انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ہمارے...
کراچی:ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہزار آئی پی ایل رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور روبن اوتھاپا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ رسل نے یہ سنگ میل اتوار کو راجستھان رائلز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 25 گیندوں پر 57 رنز ناقابل شکست بناکر انجام دیا۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 سکسر شامل تھے، نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 206 رنز جوڑے، گمبھیر نے ایڈن گارڈنز میں 1407 رنز بنائے جبکہ اوتھاپا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 1159 رنز اس تاریخی میدان پر بناچکے ہیں۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کا امکان نہیں، تاہم جی بی کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کے تناظر میں تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں اور بھارت کے کسی بھی اڈونچر کی صوت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںفیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان ہیں۔ وہ قریب ایک عشرہ تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہے۔ جی بی کی سابق نون لیگی حکومت کے دور میں بھی وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان رہے۔ 5 جولائی 2023ء کو گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد وجود میں آنے والی حکومت میں وہ دوبارہ سے ترجمان بن گئے۔ اسلام ٹائمز...
قومی سلامتی کے سابق مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، بلوچستان کے اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، 24 سے 48 گھنٹے کے بعد ثبوت آئیں گے تو AI made ثبوت لگیں گے اور اب ثبوت آنے پر کوئی نہیں مانے گا۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ 2019 میں انڈیا کا خیال تھا دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے ، جو چاہیں کر سکتے ہیں، پہلگام واقعے میں کسی بھی ملک نے انڈیا کی پذیرائی نہیں کی،...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)جنوبی امریکا کے ممالک ارجنٹائن اور چلی کے جنوبی علاقوں میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی بحرِ اوقیانوس میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے سونامی وارننگ کے باعث ساحلی علاقوں سے لوگوں نے انخلا شروع کردیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 تھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعت سامنے نہیں آئیں۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کا کہناتھا کہ زلزلے کا مرکز اوشویا ارجنٹائن کا انتہائی جنوبی شہر تھا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سونامی کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد بلند...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہتر نیند کے لیے فون کو بند کر دینا اشد ضروری ہے۔ طبی نفسیات کے تحقیقی جریدے 'فرنٹیئرز ان سائیکاٹری‘ میں شائع ہونے والے ایک تازہ ریسرچ کے نتائج کے مطابق بستر میں لیٹ جانے کے بعد ایک گھنٹے تک کا اسکرین ٹائم ایک عام انسان کے لیے بے خوابی کے خطرے میں 59 فیصد اضافہ کر دیتا ہے اور نیند کا دورانیہ اوسطاﹰ فی رات 24 منٹ تک کم ہو جاتا ہے۔ اس طبی تحقیقی مطالعے کے لیے ماہرین نے 2022ء کا جو ڈیٹا استعمال کیا، وہ اسکینڈے نیویا کے ملک ناروے میں 18 سے 28 سال تک کی عمر کے 45 ہزار سے...

’شہبازشریف سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں‘ بھارت میں وزیراعظم کا انسٹا اکاؤنٹ بند ہونے پر وزیراطلاعات کا تبصرہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند ہونے پر وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا تبصرہ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے سنو نیوز کے ایک پروگرام مین بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اس لیے بند کیا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں اور انہیں اپنی ڈریسنگ کی فکر بھی ہوتی ہے، وہ انسٹا پر سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں جو انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو سکیں اس لیے انہوں نے شہباز شریف کا انسٹا گرام کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ ان کو کاکول کی تقریر ہضم نہیں ہوئی...
چلی (نیوزڈیسک)چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔ چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور کی ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں میونسپل کارپوریشن لاہور کے تحت 3,705 جبکہ واسا کے تحت 230 گلیاں شامل ہیں۔ واسا کے ورکس کے لئے علیحدہ سے 1,573 گلیوں کی مرمت کی حتمی ڈیڈ لائن 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کو فلسطینیوں کے لیے ظالمانہ اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کے پاس خوراک، طبی سہولت اور امید ختم ہو گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ غزہ میں ہر طرح کی انسانی امداد فراہم کرنے میں سہولت دے۔ امداد اور اس کے ذریعے شہریوں کی زندگی کو ملنے والا تحفظ سیاسی لین دین کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 21 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد زیشان، خرم شہزاد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )نئے امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد پاکستان کے ڈراپ شپنگ سٹارٹ اپس کو خطرہ لاحق ہے، جس سے بڑھتی ہوئی لاگت کے درمیان منافع اور مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے مارکیٹنگ اور مارکیٹ کے تنوع میں اسٹریٹجک تبدیلیاں لانے کا منصوبہ ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک رکن رفیع اللہ نے کہا کہ پاکستانی درآمدات پر امریکی ٹیرف مختلف شعبوں کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتے ہیں، جس میں ڈراپ شپنگ اسٹارٹ اپ کو کافی چیلنجز کا سامنا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ڈراپ شپنگ بہت سے پاکستانی کاروباریوں کے لیے ایک منافع بخش کاروباری ماڈل، انوینٹری کو...

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، "را " کی لیک دستاویزات میں چونکا دینے والے انکشافات ،بھارتی میڈیا کو کیا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔۔؟ جانیے
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی،لیک ہونیوالی خفیہ دستاویز ات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ ئے ہیں ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ""رادستاویز " کے مطابق اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا،میڈیا کے اثاثوں کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ پر متحرک کیا جائے گا، ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز تعینات کیے جائیں گے ، حملے کے 2ے 4گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے۔دھندلی ویڈیوز کی مدد سے...
بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سپر اسٹار کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ 2012 میں ’تھکن‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی یمنیٰ زیدی نے نہ صرف اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اپنے منفرد انتخاب سے خود کو الگ مقام پر فائز کیا۔ ان کی مقبولیت صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی، بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں۔ یمنیٰ زیدی نے ابتدا ہی سے ایسے کردار منتخب کیے جو پیچیدہ، باوزن اور حقیقی زندگی سے قریب تر تھے۔ ’اُلّو برائے فروخت نہیں‘ جیسے مشکل موضوع پر مبنی ڈرامے سے لے کر ’پیار کے صدقے‘ میں معصوم مہ جبین اور ’دلِ نا امید تو نہیں‘ میں تلخ حقیقتوں سے جُڑی اللہ رکھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مالی وسائل کی قلت کے باعث دنیا بھر میں امدادی کارروائیاں بند ہو رہی ہیں جس کا نتیجہ لاکھوں لوگوں کی اموات کی صورت میں نکلے گا۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت مند لوگوں کے لیے امدادی وسائل کی فراہمی روکنا کوئی ایسی بات نہیں جس پر فخر کیا جائے۔ اس سے لاکھوں لوگوں کو جان لیوا خطرات کا سامنا ہو گا۔ Tweet URL افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے ایک ہسپتال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ امدادی وسائل میں کمی آنے کے اثرات ملک...
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن زرین مگسی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کی قرارداد کا متن تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں یہ ایوان بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے، وفاقی حکومت بھارت کی جانب جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہم سب یکجا ہیں۔ انہوں نے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے انہوں نے یہ بات ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیمہ یحیی سے ملاقات کے دوران کہی .(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اَپس اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل...
پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے اسٹار لنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن مشروط ہونے کے باعث اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجرا مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا ہے۔پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی۔ پی ایس اے آربی اسٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے،ماحولیاتی خطرات بڑھ...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ عالمی جریدے فناشل ٹائمز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار فنانشل ٹائمز کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا...
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائے جانے کے بعد اب بھارت کی درخواست پر ہی وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانیے کی فتح ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی ہے۔...
نیویارک: مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام ہو گیا۔ یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا۔ بھارت کے اس متوقع احتجاج کے ردعمل میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد بھی ٹائمز سکوائر پہنچ گئی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھارتی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ اپنی اس ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اصل ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینا...
امریکی اخبار(اوصاف نیوز) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت پاکستان پر حملےکےلیے اپناکیس بنارہاہے۔امریکی اخبار کے مطا بق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی ۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیے۔ تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے...
مودی سرکار کی ایما پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہندوستانیوں کا ٹائمز اسکوائر نیویارک میں احتجاج محب وطن پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشتگردی کے خلاف پہلے سے طے شدہ تھا، بھارت کے اس احتجاج کے پیشِ نظر پاکستانیوں کی کثیر تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچ گئی۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت کے اس احتجاج کو پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد نے ناکام بنا دیا، بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے سیکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار کا ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے۔
اسلام آباد: نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’بھارت عالمی برادری میں کشیدگی کم کرنے کے بجائے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے۔‘‘ بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد بھارت نے پاکستان پر الزام دھرا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا پاکستان کے خلاف اقدامات میں مدد اور تعاون مانگنے کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ ہوا، مودی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا...
پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، بھارتی حکام پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے چہروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیئے۔ تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے انہیں فلموں میں کرداروں سے ہاتھ...
فوٹو: فائل فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے بعد بھی الیکشن ٹریبونلز نے قومی اسمبلی کی 26 فیصد اور صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد درخواستیں نمٹائی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک الیکشن ٹریبونلز 136 درخواستیں نمٹا چکے جو کُل درخواستوں کا 37 فیصد ہے۔فافن رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل تک 24 درخواستیں نمٹائی گئیں، جن میں سے 21 پنجاب، 2 بلوچستان اور ایک سندھ سے تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 8 الیکشن ٹریبونلز نے 192 میں سے 66 درخواستیں نمٹائیں، جو 34 فیصد ہے...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور زلمی پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سطالنز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن ڈیبیو کریں گے۔ ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we...
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ...
فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
کراچی: قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا اور میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو کے پی ٹی نے اس موقع پر انفرا اسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔ قازقستان کے وفد نے کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور آپریشنز کا معائنہ کیا، قازقستان کے 9 افراد پر مشتمل وفد کا تعلق قازقستان کے ریلویز اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق وزارت سے ہے۔ دورے کا مقصد پاکستان کی...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 15 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔ جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی...
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن ’سی اسپرٹ‘ 21 اپریل کو شروع ہوا۔ میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس آپریشن کا مقصد صومالی ساحل، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ سے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کا مقابلہ کرنا ہے۔ مشترکہ آپریشنل سرگرمیوں میں بحری اثاثوں کی طرف سے انسداد بحری قزاقی کی مشقیں اور میری ٹائم پٹرول شامل ہیں جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاکستان بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جمہوریہ کوریا کی بحریہ، EUNAVFOR Ops ATALANTA کے تحت ہسپانوی آرماڈا، جبوتی بحریہ، جبوتی کوسٹ گارڈ، اور ترکیہ نیول فورسز شامل ہیں۔ علاقائی رابطہ مراکز JMICC ،CMF JMIC پاکستان، DCOC کینیا، RCOC Seychelles، RMIFC...

مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ؟ پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی حکومت ایک اور بالاکوٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں کچھ ٹارگٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور ان پر حملے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ایک بریفنگ دی ہے جس میں آپریشنل آپشنز اور اسٹرٹیجک سفارشات شامل تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ساری منصوبہ بندی 40 گھنٹے کے اندر اندر کی گئی، جو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کی نشاندہی کرتی ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے مسلسل ان مقامات پر نظر رکھے ہوئے تھے، اور اب ان کی آڑ...
دنیا ایک بار پھر ایک مہلک بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار، جو اب اپنی نئی شکل میں انتہائی خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے مطابق، ’سیلمونیلا ٹائیفی‘ نامی بیکٹیریا جو ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے، اب کئی مؤثر اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکا ہے، جن میں وہ ادویات بھی شامل ہیں جو پہلے ’آخری حل‘ سمجھی جاتی تھیں۔ جدید تحقیق کی سنگین وارننگ ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق، ٹائیفائیڈ کی وہ اقسام جو اب دنیا بھر میں پھیل رہی ہیں، خاص طور پر جنوبی ایشیا سے، انہیں ’ایکسٹینسِولی ڈرگ ریزسٹنٹ‘ یا ’ایکس ڈی آر‘ یعنی انتہائی مزاحم اقسام قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقسام ’فلوئوروکوئنولونز‘...

مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ تیار،پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بمبئی (نیوزڈیسک) پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی حکومت ایک اور بالاکوٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں کچھ ٹارگٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور ان پر حملے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ایک بریفنگ دی ہے جس میں آپریشنل آپشنز اور اسٹرٹیجک سفارشات شامل تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ساری منصوبہ بندی 40 گھنٹے کے اندر اندر کی گئی، جو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کی نشاندہی کرتی ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے مسلسل ان مقامات پر نظر رکھے ہوئے تھے، اور اب ان...
چینی اینی میٹڈ بلاک بسٹر فلم ’ن نیژا 2 کی نمائش کو تیسری بار توسیع دیتے ہوئے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:چینی فلم’نیژا 2′ اینیمیٹڈ فلم باکس آفس میں پہلے نمبر پر چینی فلم ’ نیژا 2‘ مشہور زمانہ ’ٹائٹینک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے آفیشل نیوز اکاؤنٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے 81 ویں دن ہفتے کے روز چینی مین لینڈ پر باکس آفس پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد سے یہ پوزیشن برقرار ہے۔ فلم ’نی زہا-2‘ اب تک عالمی سطح پر 15.7 بلین یوآن (تقریباً 2.18 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم اب تک...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت انصار علی اور طلحہ عرف صدام کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق انصار علی ماضی میں محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے چکا ہے تاہم اسے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انصار علی اس سے قبل پولیس پر حملے کے ایک واقعے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور...
ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے اور اس کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے جبکہ لاہور قلندرز تین میں سے دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسکواڈ: ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ...
پاکستان سپر لیگ (10) میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس محمد رضوان وی نیوز
ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)”اگر شہد کی مکھی اس کرہ زمین سے غائب ہو جائے تو انسان صرف چار سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔“ یہ مشہور قول اکثر عظیم سائنسدان البرٹ آئن سٹائن سے منسوب کیا جاتا ہے، لیکن کیا واقعی آئن سٹائن نے یہ الفاظ کہے تھے؟ لیکن سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کیا شہد کی مکھیاں واقعی معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں اور کیا وہ انسانی زندگی کے لیے واقعی اتنی اہم ہیں؟ شہد کی مکھیاں انسانوں کی بقا کے لیے کیوں اہم ہیں؟ شہد کی مکھیاں بظاہر صرف شہد فراہم کرنے والی مخلوق نظر آتی ہیں، مگر ان کا اصل کردار قدرت کے ایک وسیع اور نازک نظام میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
معروف ٹک ٹاک اسٹار سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔ ’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دے دیا۔ سامعہ کے مطابق مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سامعہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں9.38 فیصد اضافے کے ساتھ13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف مارچ 2025 ء میں برآمدات میں6.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ نہ صرف حکومتی معاشی...
محمد سعید نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سعودی ڈیجیٹل سسٹم نسک کی ٹائم لائن گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ماہ پہلے ہی درخواستوں کے لیے بند کردی گئی اس وجہ سے انھیں رہ جانے والے عازمین حج کے ویزا کے حصول کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ 67 ہزار عازمین حج کے حجاز مقدس روانگی اور حج سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، حج کی سعادت کے لئے زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی، حج آرگنائزر ایسوسی ایشن نے سفارتی سطح پر سعودی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کردی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے میڈیا کوآرڈی نیٹر...