فنانشل ٹائمز کی دستاویزی فلم: شیخ حسینہ کے آمرانہ دور اور کرپشن کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ڈھاکا/لندن(نیوز ڈیسک) عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کو آمرانہ، بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ فلم میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی تحقیقات شامل ہیں جنہوں نے ان کے طرزِ حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھائے۔
طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کے مطابق شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طرح جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف جان ریڈ نے کہا کہ نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور آمرانہ رویے کے باعث طلبا کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی۔ ان کے بقول بنگلا دیش میں کرپشن کی وسعت دنیا میں منفرد تھی، حتیٰ کہ فوجی انٹیلی جنس کے ذریعے بینکوں پر کنٹرول تک قائم کر لیا گیا۔
’’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکرمنیشن‘‘ کے رہنما رضوان احمد رفعت نے الزام لگایا کہ پولیس اور حکمران جماعت کے مسلح غنڈوں نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی، اسنائپرز اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی یا لاپتہ ہوئے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹر سوزانہ سیویج نے انکشاف کیا کہ ایس عالم گروپ نے 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا، جب کہ ’’اسپاٹ لائٹ آن کرپشن‘‘ کی ہیلن ٹیلر کے مطابق بنگلا دیش سے چرایا گیا بڑا سرمایہ برطانیہ میں جائیداد کی خریداری میں لگا۔ رپورٹر رافع الدین نے بتایا کہ شیخ حسینہ اور ان کے خاندان نے بڑے منصوبوں سے رقوم ہتھیائیں اور سرکاری زمین پر قبضے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کیا۔
سابق سربراہ الیکٹورل ریفارم کمیشن بدیعُ العٰلم مجمدار کے مطابق کرپشن اور لوٹ مار ان کے دور میں کھلے عام ہوتی رہی۔ لندن یونیورسٹی کے پروفیسر مشتاق خان نے کہا کہ عوامی لیگ اقتدار کے آخری برسوں میں معیشت اور اپنی سیاسی گرفت دونوں کھو بیٹھی۔ موجودہ چیف ایڈوائزر محمد یونس کے مطابق 234 ارب ڈالر بینکاری اور کاروباری شعبے سے نکال کر بیرون ملک منتقل کیے گئے۔
فلم میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شیخ حسینہ کو پناہ دے کر ان کی آمریت کی حمایت کی۔ رپورٹ کے مطابق مودی اور حسینہ دونوں نے اپنے ادوار میں کرپشن اور ناقص حکمرانی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔