2025-09-26@05:29:21 GMT
تلاش کی گنتی: 43332

«اسلام میں»:

(نئی خبر)
    اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا تھا جسے کونسل نے مسترد کردیا۔ شوگر کے مریضوں کے لیے خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے کونسل نے کہا کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی، پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،  قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر...
    اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت...
    ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں موبائل فون صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آن لائن شناخت، ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کیلیے ہوشیار رہیں، جعلی فون کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔  ترجمان پی ٹی اے کے مطابق آن لائن فراڈ یا دھوکہ دہی سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، دھوکے باز آپ کو انعامی رقم کا لالچ دے کر کسی لنک پر کلک کرنے کا کہہ کر آپ سے آپ کی مالی معلومات جیسا کہ بینک کی تفصیلات وغیرہ پوچھ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2025ء)پیس ایجوکیشن کانفرنس 2025 کا انعقاد 21 ستمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہوا۔ اس منفرد کانفرنس کا تصور ڈاکٹر افشاں ہما نے پیش کیا، جنہوں نے سان ہوزے اسٹیٹ یونیورسٹی سے پیس ایجوکیشن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ مکمل کی ہے اور اس وقت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ "ایجوکیشنل پلاننگ، پالیسی اسٹڈیز اینڈ لیڈرشپ" کی سربراہی کر رہی ہیں۔صبح کے وقت تین متوازی سیشنز تین مختلف مقامات پر شروع ہوئے، جس نے کانفرنس کے تصور کو ایک نیا انداز دیا۔ یہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کوالٹی ایجوکیشن فورم، پیس کلب، تھیٹر والے اور TRISS اسکول سسٹم شامل تھے۔دن کا آغاز صبح 7:30 بجے ٹریل 3...
    برطانوی شہزادے ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد میگھن مارکل شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی  رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، نے اپنے بیٹے ہیری کو لندن میں کلیرنس ہاؤس پر خوش دلی سے خوش آمدید کہا، تاہم یہ قربت میگھن مارکل کے لیے باعثِ پریشانی بن گئی ہے۔ شہزادہ ہیری والد سے ملاقات کے بعد خاصے پرجوش ہیں اور میگھن ان کے لیے خوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ کہیں شاہی خاندان دوبارہ اختلافات پیدا کرنے کی پالیسی اختیار نہ کر لے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن...
    اسلام آباد: سرکاری اداروں کے خلاف احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ احتجاج کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ میرا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا، وزیر داخلہ یہاں خود آکر یقین دہانی کروائیں تو ٹاؤر سے اتروں گا۔ موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کوئی افسر موجود نہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے لوگ ٹاور پر چڑھے شخص سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ موبائل ٹاور پر چڑھے شہری کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا اور اسلام آباد پولیس نے محسن نامی شہری کو تحویل میں لے لیا۔
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہوں لیکن ہاتھ نہ ملا کر نفرت وہاں سے شروع ہوئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کی پہلی دفعہ جنگ تو نہیں ہوئی لیکن یہ نہیں سنا ہوگا کہ ہاتھ نہ ملائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی انڈیا کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے دکھا رہا ہے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 سے 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو پلیٹ فارم نہ ملنے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست پروازوں کا آغاز مانچسٹر سے کرے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی فضائی نیٹ ورک میں شامل کیے جائیں گے۔ اس اجازت نامے کے...
    سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہوسکتا ہے جب قلیل مدتی مالیاتی استحکام کو دیرپا اور پائیدار ترقی میں بدلا جائے، جس کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور عالمی شراکت داروں کو مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر معمولی چیلنجز اور تضادات کے دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار اور اثر...
    ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بناولنٹ فنڈ کی ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابرار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے، گریڈ 10 سے 16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ روپے اور گریڈ 16 کے بعد ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا فنڈ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں،جبکہ بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیں.(جاری ہے) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے 20 ہزار سے زائد امن فوجی تعینات کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا نے غزہ میں قیامِ امن کے لیے 20 ہزار سے زائد امن فوجی بھیجنے کی پیشکش کردی ہے، یہ اعلان صدر پرابوو سوبیانتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر  پرابوو سوبیانتو کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اگر سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی فیصلہ کرتی ہے تو انڈونیشیا غزہ یا کسی بھی مقام پر امن...
    پریس کانفرنس کے دوران ترجمان حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کی طرح آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے، میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سے سندھ کیلئے شہباز اسپیڈ کی ڈیمانڈ کی تھی، کراچی میں ترقیاتی کاموں کی بیچ میں میئر اسپیڈ آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پی ٹی وی سینٹر اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چند قبل گرین لائن منصوبہ کا دورہ کیا تھا، فیز ٹو پر کام تیزی سے جاری تھا مگر اب میئر کراچی نے توسیعی کام رکوا دیا، وفاق کراچی کے شہریوں کو سہولیات دینا...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ اوجوہرآباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اورفوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ بظاہر خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، جن میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا نفاذ شامل ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ اب تمام بھاری کمرشل گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جو آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔ان کا کہنا...
    آئی جی اسلام آباد نے رات گئے پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خدمت مرکز ایف 6 کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ شہری کسی بھی وقت سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ تمام خدمت مراکز کے اوقات کار صبح 6 بجے سے بڑھا کر رات 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں جبکہ اضافی کاؤنٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )اسلامی ممالک کے سربراہان نے امریکہ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر سائیڈ لائن پر قطر اور امریکہ کی میزبانی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں منتخب اسلامی ممالک کو مدعو کیا گیا تھا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات کا مقصد غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کے مجوزہ منصوے کے بارے میں منتخب اسلامی ممالک کو آگاہ کرنا تھا اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردن، انڈونیشیا اور پاکستان کے سربراہان شریک تھے باضابطہ ملاقات سے قبل ٹیلی...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہاہے کہ آج وہ ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے جس میں تہران کا جوہری پروگرام زیر بحث آئے گا اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو کام کرنے نہیں دیا تو تہران پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرایرانی جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی رپورٹ میں بتایا گیا...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بادل پھٹنے سے آئی طغیانی سے بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے کئی اضلاع اور وادی کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 33 افراد اب بھی لاپتہ ہیں.(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جموں اور کشمیر میں 13 ہزار 600 رہائشی مکان تباہ ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اڑھائی لاکھ کنال زرعی اراضی سیلاب کی زد میں آئی اور ان پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں متاثرین کئی ہفتوں سے انڈین حکومت سے وفاقی امدادی پیکیج...
    راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے  ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی ۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے،سیلاب  سےمتاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اوّل کی فیس معاف کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں بھی 20 دن  اورہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ  میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا...
    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ فیصلے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حادثات میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں، ٹریفک پولیس، ایکسائز پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ قوانین کے نفاذ میں کوئی رعایت نہ دی جائے، جدید نظام سے ٹریفک حادثات کی وجوہات جاننے اور تحقیقات کو بھی شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے عوامی تحفظ اورٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969ء میں اہم ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان پر نئی شرائط اور حفاظتی نظام کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ صوبائی...
    اسلام آباد میں کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر، شہزادہ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ بطور معزز مہمان شریک ہوئے، جبکہ دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں شاہِ بحرین اور شہزادہ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بحرین کے قریبی دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ کا قیام طبی تعلیم کے فروغ میں ایک سنگِ...
    —فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی۔واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔ ذرائع کےمطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب ہونےکی صورت میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔ اس کیمپ میں بابراعظم، عبدااللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس،کامران غلام، محمد علی،...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب  ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس  معاہدے میں شامل  کیا جائے۔ لاہور میں  مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو  ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ  جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد...
    اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس حکام کے مطابق سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو  مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر زکی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور 1.4 بلین ڈالر کی (آر ایس ایف) شامل ہیں۔ چینی بریک پیڈز پاکستان کے ریلوے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہو گیا، 2017 کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے لیے 2017 میں این او سی جاری کی تھی، 8 سال بعد بھی کہہ رہے ہیں ہم صحیح اور میئر صاحب غلط ہیں۔مرتضی وہاب نے کہاکہ گرین لائن دوبارہ شروع کرنے کے لیے 7 جولائی 2025 کو ہمیں خط لکھا گیا، 9 جولائی کو جواب دیا اور کہا کہ نیا کام شروع کرنے سے پہلے پرانے کام کو ختم کریں، ہم نے...
    سٹی 42 : صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خواتین کوسرویکل کینسرسےبچانےکیلئےباقاعدہ پروگرام شروع کیا گیا ، صوبہ بھر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔  صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا تھا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کو مستقل ای پی آئی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، عمر کی حد 9 سے 15 سال ہے، آئندہ کیلئے اس مہم کیلئے ایج بریکٹ صرف 9 سال...
    ویب ڈیسک : سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کے سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جرمانے کی رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی۔  پی ٹی آئی کارکن فلک...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سے امریکا کی ناظم امور نٹالی ایشٹن بیکر (Ms. Natalie Ashton Baker) نے ملاقات کی جس میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل افسر جیرڈ ہانسن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور وزیراعلیٰ سندھ  نے کے ٹی بندر پروجیکٹ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ کے ٹی بندر تاریخی طور پر پہلا قدرتی پورٹ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ٹی بندر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا منصوبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس کے نئے کیسز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو، جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ...
    جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ گرین لائن ٹاور تک نہیں بنا رہے، گرین لائن جامع کلاتھ مارکیٹ تک بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو شرم نہیں کہ 9 سال سے این او سی پڑی ہوئی ہے، کیا وفاقی حکومت کے ادارے کے پاس حق ہے کہ وہ مقامی حکومت کو بائی پاس کرے، جب روڈ کا برا حال ہوتا ہے تو کیا آپ وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہیں یا میئر سے؟ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہوگیا، 2017ء کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے...
    —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔چیئرمین لیاری ٹاؤن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میونسپل کمشنر کے پاس جمع کروا دی گئی۔ قرارداد وائس چیئرمین اقبال ہنگورو نے جمع کروائی ہے، جس میں 14 اراکین کے دستخط ہیں۔قرارداد کے متن کے مطابق لیاری ٹاؤن میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے، گلیاں اور سڑکیں ثبوت ہیں، چیئرمین لیاری ٹاؤن عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے، صفائی کرنے والے 160 ملازمین ٹاؤن کو لوٹانے سے 35 لاکھ روپے ماہانہ کرپشن ہوئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی فائلز بنائی جاتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا، لیاری میں کچرا کنڈیوں اور سیوریج مسائل...
    تصویر، اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2017 میں گرین لائن کی این او سی لی گئی تھی، اس کام کو زبردستی روکا گیا تھا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا، جو کراچی کے میئر ہیں ان سے یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے، میں گنوا سکتا ہوں، پیپلز پارٹی سے عوامی منصوبے میں ریلیف کی توقع نہ کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی،گزشتہ 3ہفتوں میں صوبہ بھر میں 5لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر عوامی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر دم کوشاں ہیں ۔ گزشتہ 3ہفتوں میں1لاکھ 70ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے۔ گزشتہ 3ہفتوں میں1لاکھ 61ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔رواں ماہ1لاکھ 66ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، گزشتہ 3ہفتوں میں 5ہزار 700سے ذائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، رواں ماہ 92ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید ان...
    ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے آرٹیمس پروگرام کے تحت پہلا انسانی مشن آئندہ سال فروری میں چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آ سکتا ہے، جس سے 2027 میں انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ آسان ہوگا۔ آرٹیمس پروگرام امریکا کا مہنگا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کا مقصد انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنا ہے۔ یہ پروگرام چین کی کوششوں کا مقابلہ بھی سمجھا جا رہا ہے جو 2030 تک چاند پر اپنے خلا نورد اتارنے کا ہدف رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زمین خطرے سے باہر ناسا اب چاند بچانے کے لیے کوشاں، معاملہ کیا ہے؟ پروگرام کے پہلے مرحلے میں نومبر 2022 میں آرٹیمس 1 کے ذریعے ایک بغیر انسان...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی الیکشن سے کامیاب ہونے والے میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش...
    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال...
    چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد : چین کی پہلی( 8K )خلائی دستاویزی فلم ” شینزو -13 ” کا پرومو پاکستان میں چین کے سفارتخانے میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی چھہترویں سالگرہ کی تقریب پر پیش کیا گیا۔ پاکستان کے مختلف شعبوں کی شخصیات، پاکستان میں موجود دیگر ممالک کے سفارتکاراور پاکستان میں موجود سمندرپار چینیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ چینی عوام نے تیز اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور وہ ملک کی تعمیر اور قوم...
    پاکستان کی فارما انڈسٹری عالمی سطح پر شناخت حاصل کر رہی ہے، جس کی بڑی وجہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت ہے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر صارفین کی صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں کمپنی ”ہیلیون“ (Haleon) نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ملک میں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پیناڈو کی تیاری کو وسیع پیمانے پر بڑھانا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں بھی حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے اور موجودہ مالی سال میں یہ برآمدات 457 ملین امریکی ڈالر...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیشِ نظر پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ کستوتس بدریس سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر...
     سندھ کے مختلف شہروں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کے وقفے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتخابات کا دائرہ کار صوبے کے 14 اضلاع تک پھیلا ہوا ہے، جن میں کراچی کے 3 اہم اضلاع—ضلع غربی، ضلع شرقی اور کیماڑی—بھی شامل ہیں۔ کراچی کے ان تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 5 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں بھی مختلف نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) جنوبی ایشیا میں سیلاب، شمالی امریکہ میں جنگلوں کی آگ اور یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی نے سائنس دانوں کے اس انتباہ کو درست ثابت کر دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی رفتار اس پر قابو کرنے کے سیاسی عزم و اقدامات سے کہیں زیادہ تیز ہو چکی ہے۔اس تشویشناک پس منظر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں 24 ستمبر کو ایک موسمیاتی سربراہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ اس میں رکن ممالک پر زور دیا جائے گا کہ وہ نومبر میں برازیل کے شہر بیلیم میں ہونے والی اقوام متحدہ کی سالانہ موسمیاتی کانفرنس (کاپ 30) سے قبل موسمیاتی تبدیلی...
    اسلام آباد: دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔ دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام...
    کراچی: وفاقی حکومت کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ مئیر نے گرین لائن پروجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر زبردستی کام بند کروادیا۔  اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یومیہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، منصوبے کی توسیع پر مئیر کراچی کو اگر کوئی اعتراض تھا تو باقاعدہ نوٹس کا اجراء کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا دوسرا فیز کامن کوریڈور ہے، مستقبل میں ساری بی آر ٹی بسیں اس پر چلیں گی۔ یہ بے بنیاد بات ہے کہ گرین لائن کے دوسرے مرحلے کا کام 2035 تک بھی مکمل نہیں ہوگا۔ اگر کام کرنے دیا جائے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے سی سی ڈی نے جس طرح امن و امان قائم کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، زمینوں پر ناجائز قبضے چھڑانے کے لیے قانون سازی لا رہے ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر لوگ خصوصا خواتین بہت خوش ہیں، پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا سی سی ڈی ڈپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پنجاب...
     وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ (IMF) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔  وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔  وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کی RSF شامل ہیں۔  پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار دکھا رہی ہے اور اب بحالی کی طرف...
    — فائل فوٹو پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہوگئی۔ قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔اس بارے میں برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کے سی ای او کے نام اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی ایئر لائن کو پانچ سال بعد کارگو فلائٹس چلانے کی مستقل اجازت مل گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو فلائٹس کے بعد برطانیہ کے لیے مسافر بردار پروازیں چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ برطانوی ادارے کی جانب سے 23 ستمبر کو  جاری ہونے والے خط کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر...
    برطانیہ کے لیے پاکستان سے کارگو فلائٹس کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارگو فلائٹس کے لیے برطانیہ نے مستقل اجازت دے دی ہے جبکہ برطانیہ کےمحکمہ ٹرانسپورٹ نےسی ای او قومی ایئرلائن کے نام سے اجازت نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط کے مطابق قومی ایئرلائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے برطانیہ کے لیے دی گئی ہے، اجازت نامہ 18 اگست 2030 تک کے لیے ہے، اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کے لیے ای ڈی سی مشین کا...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے  اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے  وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024ء میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی سمت میں بتدریج پیشرفت کر رہا ہے۔ نیویارک میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ سیلابوں کے پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب زدہ معیشت کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ یہ تعلقات محترمہ جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے مالی سال 2024...
    اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا...
    سٹی42: ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس  لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ  خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں ،  ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف...
    ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔ Emirates reminds passengers: New rule starts October 1 Flying with Emirates? Major travel rule change in October....
    ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ مؤثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے  ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے،دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیاگیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہورہاہے اس پر بات نہیں کریں گے،عدالتی روسٹر کو ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) منگل کے روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چنندہ عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کا ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ اس کی میزبانی صدر ٹرمپ اور قطر کےامیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کی جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور حماس کے قبضے میں یرغمالیوں کی رہائی پر گفتگو کی گئی۔ نیویارک میں ہونے والی اس میٹنگ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنما شریک ہوئے۔ امریکی صدر نے اس ملاقات کو اسرائیل۔حماس جنگ کے خاتمے کے لیے نہایت اہم قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے میٹنگ سے قبل کہا کہ ''ہم نے یہاں 32 ملاقاتیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرتے نظر آئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: "یوکرین اور روس کی فوجی اور اقتصادی صورتحال کو جاننے اور مکمل طور پر سمجھنے نیز اس سے روس کے لیے پنپنے والی اقتصادی پریشانیوں کو دیکھنے کے بعد، میری سمجھ سے یوکرین، یورپی یونین کے تعاون سے، لڑنے اور جیتنے کی پوزیشن میں ہے اور یوکرین مکمل طور پر اپنی اصل شکل میں انہیں واپس لے سکتا ہے۔" بحیرہ اسود کے جزیرہ نما...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت  کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستگزارصادقہ عارف کی  درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ممبر بورڈ کو بتائیں اگر عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہوا تو چھٹی کے باوجود عدالت آجائیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کئی سال گزر گئے سی ڈی اے اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا، عدالت نے آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی،کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی...
    پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ سے عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع ہیں جب کہ پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع ہونا مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے،  کرپٹو مارکیٹ میں 40 ملین صارفین، 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شامل ہیں۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی عالمی معیار کے مطابق ریگولیشن اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب منافع جائز حدود سے باہر نکل جاتا ہے تو اسے روکنا میرا فرض ہے، رشوت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، جتنی تیزی سے رشوت کی کمائی آتی ہے اتنی تیزی سے چلی جاتی ہے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرو ایک پیسہ رشوت کا نہیں لو گے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دینا چاہتی ہوں، پنجاب میں ایسے اضلاع...
    حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اُمیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہارات کی روشنی میں درخواست ہا برائے اجرائیگی موزونیت سرٹیفکیٹ بغرض حصول لائسنس وکالت، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر "جمع کروا رکھی ہیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (RSF) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے...
    نیویارک (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف کی کل باضابطہ ملاقات طے پاگئی، ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی، وزیراعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے...
    پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے- پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شامل ہے، جہاں سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم اور 40 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے صرف وہ کمپنیاں اہل ہوں گی جو...
    اسلام آباد: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم الدوبیع کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل وفد بھی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی جنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔  مراسلے کے مطابق قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔   قرضے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔  سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کیلئے10 کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔   گاڑی کےلیے 2 لاکھ جبکہ گھر بنانے کےلیے اڑھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائے گا۔   ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں شہری صادقہ عارف کے پلاٹ کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی غیر سنجیدگی پر سخت نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمے میں کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، متاثرہ شہری کو ابھی تک قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم پر عمل نہ کیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانہ بھی ہو...
    وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا ہے ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ہو چکا ہے  حالات بہتر ہو رہے ہیں،وفاقی و صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں پر مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں،اپنے ویڈیوپیغام میں وفاقی وزیرکاتھا سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اولین ترجیح ہے،زرعی اراضی اورفصلوں کے نقصانات کی تلافی کے اقدامات جاری ہیں،ان کا مزید کہنا تھا بحالی کے عمل میں شفافیت اورتیزرفتاری یقینی بنائی جائے گی،مقامی انتظامیہ اورحکومت مل کر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کر رہی ہیں ،مستقبل میں نقصانات کم کرنے کیلئے مؤثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے- Post Views: 2
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر حالیہ دنوں میں سائبر حملوں اور ڈرون کی دراندازیوں نے فضائی سلامتی کے نظام کی کمزوریاں نمایاں کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:سائبر حملے سے یورپی ہوائی اڈوں پر بد نظمی، پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار کوپن ہیگن اور اوسلو کے ایئرپورٹس پر ڈرونز کی موجودگی کے باعث پروازیں کئی گھنٹے معطل رہیں، جب کہ لندن کے ہیتھرو، برلن اور برسلز سمیت متعدد ایئرپورٹس کے چیک اِن سسٹمز پر رینسم ویئر حملہ کیا گیا۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور کسی ملک یا گروہ کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوئی، تاہم ماہرین اسے ’ہائبرڈ خطرات‘ کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ قرار دے رہے ہیں جو یورپی اہم ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔...
    وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت پاکستان کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے ورلڈ بینک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے پر عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این...
    ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال پر سحر نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ ٹک ٹاکر نے زور دیا کہ ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات...
    نیویارک: امریکی سیکریٹ سروس نے ایک بڑے سیکیورٹی خطرے کو ناکام بناتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد سم کارڈز پر مشتمل نیٹ ورک کو تباہ کر دیا، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران نیویارک کے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ ایجنسی کے مطابق یہ سم کارڈز فون کے ذریعے دھمکیاں دینے، موبائل فون ٹاورز کو بند کرنے، موبائل سروس کو جام کرنے اور جرائم پیشہ افراد کو خفیہ بات چیت کی سہولت دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔ سیکریٹ سروس نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سم کارڈز اقوام متحدہ اجلاس کی جگہ سے صرف 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے میں موجود تھے، اس لیے فوری کارروائی کی گئی تاکہ کسی بڑے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے خاص طور پر کوویڈ 19 اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت دنیا کی سات جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا اور یہ سب ان ممالک کے قائدین سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے ممکن ہوا، اقوام متحدہ کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کو عالمی سطح پر ایک بار پھر عزت و وقار مل رہا ہے اور امریکا کے داخلی مسائل پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ "اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا...
    برطانیہ سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لئے بڑی خبر آ گئی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن...
    طیب سیف: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا۔برطانیہ  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے  لائسنس  ملنے کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے کارگو لے جا سکے گی۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیاہے،پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا،پی آئی اے کو کارگو لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔2030 تک پی آئی اے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کے لیے کارگو لے جاسکے گا،برطانوی سول ایوی ایشن جلد پی آئی اے کو TCO تھرڈ کنٹری اتھارائیزیشن جاری کردے گا۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این  او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج...
    نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منتخب مسلم ممالک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی جس کا مرکزی محور غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی تھا۔ اس موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان نے امریکا سے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کروانے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس اجلاس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ جب کہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔...
    اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کی جبکہ پاکستان، آذربائیجان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں او آئی سی سیکریٹریٹ، انسانی حقوق کمیشن اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی بریفنگ کے بعد، گروپ کے وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کی گونج، او آئی سی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کئی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلک جاوید خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا پی ٹی آئی فلک جاوید کے پیچھے پڑگئیں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا، اس غیر قانونی گرفتاری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، فارم 47 کی عسکری حکومت کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ڈنڈے کے زور پر سوچ نہیں بدلی جا سکتی،#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/xtVc2dTSbD — PTI (@PTIofficial) September 23, 2025 دوسری طرف فلک جاوید کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔ وزیرِاعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی میزبانی میں منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کی۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، فلسطین کے مسئلے، اسلامی دنیا کے باہمی تعاون اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر بات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...