2025-11-18@23:01:48 GMT
تلاش کی گنتی: 154402
«اور سیرت»:
(نئی خبر)
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کے معروف تفریحی پارک گرونا میں چلتے رولر کوسٹر سے خاتون کے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023 کے خوفناک رولر کوسٹر حادثے کی لرزہ خیز ویڈیو عدالت میں پیش کی گئی، جس میں ایک خاتون کو 20 فٹ بلندی سے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جیٹ لائن نامی کوسٹر کا ’’سپورٹ آرم‘‘ ٹوٹنے سے گاڑی اچانک رک گئی اور جزوی طور پر پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کارِن ایلِمگارڈ تیز رفتار جھٹکے کے ساتھ ہوا میں اچھل کر نیچے گر گئی۔ کارِن کے شوہر میکائل ایلِمگارڈ نے ایک بیم پکڑ کر خود اپنی جان بچائی۔ انہوں نے عدالت میں بیان...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر سے اہم مکالمہ ہوا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت تھا، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ شاہ خاور نے کہا کہ میرے موکل اس وقت ایس پی تھے، انکے خلاف ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں آبزرویشنز دیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ صرف لوگوں کو جیل میں ڈالنا نہیں...
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی توئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو طبیعت ناساز ہونے کے باعث وطن واپس چلے گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ کیا تھا تاہم سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا گیا ہے تاکہ ان کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہونے کے لیے اچھا وقت مل سکے۔ چارتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں ڈسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسیتھا فرنانڈو کی پون رتھنائیکے کو اسکواڈ...
نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی سالانہ تنخواہ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، صارفین نے اسے ’حیرت انگیز طور پر کم‘ قرار دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر ظہران ممدانی سالانہ 258,750 ڈالر تنخواہ حاصل کریں گے۔ انہیں یہ خصوصی سہولت بھی میسر ہوگی کہ وہ شہر کے میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں بغیر کرایہ ادا کیے رہائش اختیار کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی پرتعیش شادی تقریب، نظریات پر سوال اٹھنے لگے شہری حکومت کو جمع کرائی گئی مالیاتی دستاویزات کے مطابق ممدانی کی مجموعی ذاتی دولت کا تخمینہ تقریباً 200,000 ڈالر لگایا جاتا ہے۔...
لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے...
معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔ تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔ خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے...
معروف اداکارہ اور ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بار بار بے وجہ تنازعات میں گھسیٹا جاتا ہے، جس کے باعث میں خود کو کبھی کبھی ’پاکستانی کنگنا رناوت‘ محسوس کرنے لگتی ہوں۔ ایک موقع پر حالیہ گفتگو میں نازش نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ بھی کہہ دوں، اسے تنازع بنا دیا جاتا ہے، حالانکہ ایسی باتوں سے مجھے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ عام تاثر غلط ہے کہ تنازعات سے کسی اداکارہ کے کیریئر کو تقویت ملتی ہے، تنازع سے کیریئر نہیں بنتا، کبھی بھی کسی ایک بھی تنازع...
عبداللہ شاہ غازی ؒ رینجرز کے سیکٹرکمانڈر بریگیڈ یرمحمداکرم اورونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی کا پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی۔ اپنے بیان میں حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں کرتی۔ حماس رہنما کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیرجانبدار نہیں رہنے دے گی۔ حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں، ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہر سے بے نامی ڈمپر پکڑا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 سے ٹریفک پولیس نے ایک بے نامی ڈمپر پکڑا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر چل رہا تھا۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا، گاڑی میں نمبر پلیٹ یا ٹریکر موجود نہیں تھا، اور وہ مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی بھی کر رہا تھا۔ٹریفک پولیس کا افسر سوال پوچھتا رہا اور ڈرائیور نفی میں گردن ہلاتا رہا، افسر نے پوچھا این آئی سی ہے؟ تو ڈرائیور نے کہا نہیں، گاڑی کے آگے پیچھے نمبرپلیٹ ہے؟ وہ بھی نہیں، گاڑی میں ٹریکر لگا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائیاں ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائیاں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان میں پرویز کھانانی اور عمران خان شامل ملزمان کو گل پلازہ شاپنگ سنٹر اور طارق روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 30500 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور چیک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے،عوام کو بجلی وگیس کی لوشیڈنگ کرکے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کو بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں،جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے،معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے،متوسط طبقے کو قرضوں سے ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی صورت میں بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،کے...
آزاد جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم فیصل راٹھور آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تقریب ساڑھے دس بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی، ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے، فریال تالپور مظفرآباد پہنچ گئیں، آج وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت کریں گی۔آزاد جموں و کشمیر میں ایکٹ 1970ء کے تحت 1971ء میں پہلی قانون ساز اسمبلی کا قیام عمل میں آیا اور سردار عبدالقیوم خان آزاد کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔1974ء کے عبوری آئینی ایکٹ کے بعد اسی اسمبلی نے ریاست میں پارلیمانی نظام کی منظوری دی مگر 1975ء میں وجود میں آنے والی یہ اسمبلی محض دو سال ہی چل سکی، 1977ء میں لگنے والے مارشل لا کے نتیجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپر ہائی وے پر اسکوٹی چلانے والی دو خواتین گاڑی کی ٹکر سے پل سے نیچے گر گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دنبہ گوٹھ دنبہ گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے پر اسکوٹی پر سوار دو حادثے کا شکار ہوگئیں، جہاں گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوئی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اسکوٹی چلانے والی دو خواتین گاڑی کی ٹکر سے پل سے نیچے گر گئیں تاہم زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اسکول ٹیچر ہے، جو بہادر آباد کے اسکول میں پڑھاتی ہیں۔پولیس نے...
وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور تحریکِ آزادی کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو نوجوان...
ایک مربوط سرکاری اور بین الاقوامی کوشش کے تحت لیبیا سے وطن واپسی کے خواہشمند 170 بنگلہ دیشی شہری منگل کو ڈھاکا پہنچ گئے۔ ان کی واپسی میں لیبیا میں قائم بنگلہ دیشی سفارتخانے، وزارتِ خارجہ، وزارتِ اوورسیز ویلفیئر و محنت کش، لیبیا کی حکومت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن نے مشترکہ کردارادا کیا۔ یہ افراد صبح 6 بج کر 10 منٹ پر بوراک ایئر کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: حکام کے مطابق زیادہ تر واپس آنے والے شہری غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچے تھے، جہاں انہیں انسانی اسمگلروں نے یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا۔ لیبیا میں قیام کے دوران متعدد افراد کو اغوا، تشدد اور دیگر بدسلوکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-16 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔پیرکوجاری اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کا سودا سستے میں کیا، پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے فنڈز لینے والے اور دو وزارتیں لینے والے آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چاہتے تو مزید فنڈز اور وزارتیں مانگ سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر محمد اکرم اور وِنگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون)دورہ کیااور عہداران سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی اے ساؤتھ زون ڈاکٹر دانش امان، سینئر نائب صدر کاٹی زاہد حمید، ڈی ایس پی کورنگی پولیس اسلم جوئیہ، ایس ایچ او کورنگی پولیس علی نیازی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں صنعتی علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور اسنیپ چیکنگ میں حالیہ اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کی مسلسل کاوشوں، خدمات اور بھرپور کمٹمنٹ کو زبردست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-12 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے Sector 5-G میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، مختلف یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز، ٹاؤن افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ”Sector 5-G کی یہ مرکزی سڑک کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھی، جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ عوام کے لیے شدید تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سڑک کی نئے سرے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-11 کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ابو الضیا پرویز نے کہا ہے کہ ” پانی انسانی زندگی کی سب سے اہم ضرورت ہے، جسکے بغیر زندگی کا تصور محال ہے، پینے کھانا بنانے صفائی اور طہارت کے لیے پانی ضروری ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے گلشن معمارکے مختلف سیکٹرز میں پانی کی عدم فراہمی اور کم مقدار میں فراہمی کی وجہ سے اہلیان معمار کو انتہائی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے صدر پبلک ایڈ کمیٹی ابو الضیاپرویز نے اہلیان گلشن معمار کو پانی کی عدم فراہمی کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہفتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیحق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر عثمان نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن وہ باتیں کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لسانیت کا راگ الاپنے سے پہلے پیپلز پارٹی یہ بتائے کہ گزشتہ پندرہ برس میں سندھ کے شہری علاقوں کو تباہی کے سوا کیا دیا؟ کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری علاقے آج جس حالت میں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کی بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی تعصب کا سیدھا نتیجہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، یہ پیپلز پارٹی ہے جو ہمیشہ سے سندھ کو شہری و دیہی خانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخ کی بے مثال و منفرد تین روزہ کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 کراچی ایکسپو سینٹر میں مئی 2026 میں ہو گی۔ اس تاریخ ساز ایونٹ میں ملک بھر سے 50 اساتذہ اور 2 لاکھ طلباء شرکت کرینگے۔ یہ اعلان سی ای او ایم ٹیک سسٹمز علی کے چشتی، اور بٹ ایڈورٹائزنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ کے اویس صدیقی، اردو اکیڈمی سندھ کے ڈاکٹر سعد بن عزیز اور سی او او اوربٹ ایڈورٹائزنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ ایس ایم سجاد نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔ ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی 2026میں تین روزہ کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 محض ایک...
فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت،تمام اہم مقامات پر سرکل افسران کی نگرانی میں ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ ایس پی سٹی نے لاری اڈہ،شاہدرہ،شاہدرہ ٹاؤن،اسلام پورہ،سمیت اہم ناکوں کو چیک کیا،ایس پی سٹی نے لاہور شہر میں داخل ہونے والی مسافر بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی چیکنگ کا مکمل جائزہ لیا،بس اسٹینڈ ،گڈز ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز ہائے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، لاہور شہر میں آنیوالے مسافروں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،سٹی ڈویژن کے اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق کرایہ داروں کا اندراج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات باوقار اور منظم انداز میں مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس بھاری اکثریت کے ساتھ راؤ کامران محمود کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا صدر جبکہ الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔نتائج کے اعلان کے بعد کارکنان کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور نومنتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر راو کامران محمود اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-4 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 16میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوں کو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس ہی گلی میں 10 روز قبل بھی ملزمان نے شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی تھی۔ سیف اللہ
تائیوان سے متعلق چین اور جاپان کے درمیان چل رہے تنازعے کے پیشِ نظر جاپان نے چین میں اپنے شہریوں کو حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہجوم والی جگہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق جاپان میں چیف کابینہ سکریٹری منورو کیہارا نے کہا کہ تازہ ترین ایڈوائزری حفاظتی اقدامات کے لیے ہے کیونکہ چین اور جاپان کے درمیان حالیہ عرصے میں تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے مشرقی ایشیا کی دو طاقتوں کے درمیان برسوں میں سب سے سنگین سفارتی تصادم کو اس وقت جنم دیا جب انہوں نے جاپانی قانون سازوں کو بتایا کہ تائیوان پر چینی حملے سے جاپان کی بقا کو خطرہ ہے جو فوجی ردعمل کو متحرک کر سکتا...
گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔ اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔ Most Shameful and Unlikeable...
کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم الزام تراشی اور نفرت کی سیاست بند کرے۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، نئے صوبے کی بات مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے ہے، بہتر ہے ایم کیو ایم کی بات ایک کان سے سنوں اور دوسرے کان سے نکال دوں۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی ایم کیو ایم بطور پارٹی ختم ہو جائے، ستائیس ویں آئینی ترمیم سے نظام عدل میں بہتری آئے گی، ایم کیو ایم کا کوئی مطالبہ پورا نہیں ہوا تو یہ ووٹ دینے والوں میں شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
امریکا کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ 2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوتا رہے گا۔ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ 2050 تک ہمیں مزید سیلاب کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے علاوہ خشک سالی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری صحت اور غذا کے معیار پر بہت فرق پڑے گا، ہر چیز میں مسائل کا سامنا ہوگا۔بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نےتقریریں نہیں سننی، اس نے جو کرنا ہے وہ کرے گا اور اس سے ہر شخص متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان خطے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جسے...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے...
تحریک انصاف اپنی ساری مقبولیت اور ایک صوبے میں اقتدار کے باوجود قومی دھارے سے دُور ہوتی جارہی ہے۔ یہ محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں، یہ ایک سماجی المیہ ہے۔ سیاست کے سینے میں تو دل نہیں ہوتا لیکن سماجیات کے ماہرین کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے وابستگان کو نفرت کے اس سونامی سے نکال کر ایک نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف کوئی خلائی مخلوق نہیں جسے ہم جانتے نہ ہوں، یہ ہمارے ہی دوست ہیں، بھائی ہیں، رشتہ دار ہیں۔ لیکن ان کی اکثریت کے روہے نارمل نہیں رہے۔ یہ ایک خاص کیفیت کا شکار ہیں۔ یہ چلتے پھرتے آتش فشاں بن چکے ہیں۔ عشروں کی...
پشاور ( نیوزڈیسک) قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔ ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی عمائدین کے جرگہ کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔ حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ مودی سرکار کو بڑا دھچکا,بھارتی شہریوں پر بغیر ویزا ایران میں داخلے پر پابندی عائد وزیراعظم نے کہا...
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے انقرہ میں انسٹی ٹیوٹ فار سوشل، اکنامک اینڈ پولیٹیکل ریسرچ (SESA) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں جن میں بھارت اور پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری اسکالر اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین اور بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں دنیا بھر میں طاقت کے ایوانوں کو آگاہ کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ کہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے انقرہ میں...
کراچی میں ای-چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد کئی شہری، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان نے جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس چھپانا شروع کر دی ہیں، جس پر سندھ پولیس نے فوری طور پر سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس صوبائی سطح کے آپریشن میں وہ تمام وہیکل شامل ہوں گے جن کی نمبر پلیٹس چھپی ہوئی، غیر قانونی یا ناقابل شناخت ہوں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ چھپانا سنگین قانونی خلاف ورزی ہے اور اس پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی...
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرۂ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔ آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کے باعث 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا...
کراچی: متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف مگر متنازع انفلوئنسر ہیں۔ وہ اُس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعدازاں عدالت سے باہر ہونے والے تصفیے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا...
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے کے دوران وارداتیں کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لیے ایک ہی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک پہن رکھا ہوتا ہے۔چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی، یہ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اورسرمایہ کاری کے دائرہ کارمیں نمایاں توسیع ہوئی ہے او رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار 918 تک پہنچ گئی جن میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں جب کہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا...
صدرِ مملکت آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 15 خوارج کے مارے جانے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پر بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عزم پوری قوم کے اجتماعی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 15 دہشت گرد ہلاک، کمانڈر عالم محسود بھی مارا گیا صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنۂ خوارج کے کارندوں، بشمول سرغنہ عالم محسود، کا مارا جانا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت جاری انسدادِ...
27 ویں ترمیم، 4 ہائی کورٹ ججز کے مستعفی ہونے کا امکان، اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ کے ججوں کو ان کی مرضی کے بغیر صوبوں کے درمیان ٹرانسفر کرنے کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے والی متنازع 27ویں ترمیم کے بعد ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ہائی کورٹ کے کم از کم چار ججز استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ موقر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان چار ججوں نے حال ہی میں اپنی ہائی کورٹ کے اکائونٹس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مراعات کی مفصل معلومات طلب کی ہیں۔ زبانی طلب کی گئی یہ معلومات پنشن کے فوائد اور جن تاریخوں پر یہ فوائد مل سکتے ہیں ان کی تفصیلات، اپنی باقی رہ جانے والی رخصت (ایکومولیٹڈ لیو بیلنس)، اور...
بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
کراچی ( نیوزڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویویدی نےروایتی بھارتی بڑھک بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد ایک ’’نیا معمول‘‘ قائم کیا ہے، آپریشن سندور 88گھنٹے کا ٹریلر تھا اور اگرایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہوتی ہے تو پاکستان کو ذمہ دارپڑوسی کی طرح برتائو کرنا سکھانے کیلئے تیار ہیں۔ نئی دہلی میں چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگز سے خطاب میں انہوں نے مسلح افواج کی انضمام، تیاری اور اس آپریشن سے حاصل ہونے والے اسباق پر زور دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اگلے سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا کا سفر کرنے والے غیر ملکی شائقین کے لیے نیا اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت انہیں ویزا انٹرویوز تیزی سے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس نئے نظام کو فیفا پاس کا نام دیا گیا ہے، جو پرائیرٹائزڈ اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم کا مخفف ہے۔ اس کے تحت وہ افراد جنہوں نے فیفا کے ذریعے ورلڈ کپ کے ٹکٹ خریدے ہیں، امریکا کے ویزا انٹرویوز کے لیے ترجیحی وقت حاصل کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی اور عالمی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر کے 1,000 مستحق گھرانوں کو 2 بکریاں، 4 بیگ سائیلج، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت پر مشتمل روزگار معاونت پیکیج فراہم کیا گیا تاکہ پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔ یہ مرحلہ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نافذ کیا، جس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر...
فواد چوہدری کی سیاسی پوزیشن یا خیالات کچھ بھی ہوں ان کا خاصہ ہے کہ وہ اپنا موقف بیان کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور جو بیانیہ بنانا چاہیں اس کے لیے الفاظ اور دلائل کا انبار لگا دیتے ہیں۔ ان دنوں وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی مہم چلا رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے 2 سابق رہنماوں محمود مولوی اور عمران اسماعیل کے ساتھ مل کر مختلف حلقوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ویک اینڈ پر وہ وی نیوز کے دفتر آئے اور اپنی اس مہم پر تفصیلی بات چیت کی۔ دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ ان کی کوششیں کافی بارآور ثابت ہورہی ہیں اور اب تک وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت...
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10...
وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ وزیرِ بحری امور کے مطابق متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی بنکرنگ لائسنس کے حصول میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے مستقبل میں ملکی پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سروس کے تحت جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام فراہم کیا جائے گا، جو پاکستان کی میری ٹائم صنعت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔ جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ عالمی معیار کی یہ بنکرنگ سروس...
پاکستان نے عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل کرکے سائنسی میدان کی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر سائنسی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سب سے بڑی خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) کا اسلام آباد میں شاندار انعقاد ہوگیا ہے۔ عالمی کانفرنس سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ ایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زیادہ شرکاء شریک ہونگے جبکہ اس میں متعدد معاہدے متوقع ہیں۔ بین الاقوامی مندوبین کی شرکت...
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے...
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کےلیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ انہوں نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں...
حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پربھی ووٹنگ ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا...
—فائل فوٹو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظورقرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط...
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم کو آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم کو آئین اور قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق خواتین سمیت دیگرمخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سنائی گئی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل جاری کر دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے شیخ حسینہ کے خلاف دیے گئے فیصلے کا نوٹس لیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت، ایک پڑوسی ملک کے طور پر، ہمیشہ بنگلادیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم رہے گا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق بنگلادیشی عوام کے مفادات میں امن، جمہوریت اور استحکام شامل ہیں، اور بھارت اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطہ برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ پیر کے روز جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی...
معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ اور مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دونوں شخصیات اپنے ماضی کے تنازعات کے باعث پہلے ہی خبروں میں ہیں۔ رجب بٹ پاکستان میں متعدد قانونی مقدمات کے بعد برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں، جبکہ سامعہ حجاب دبئی میں مقیم ہیں اور اپنے سابق منگیتر کے خلاف اغوا کے مقدمے کے بعد شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا حال ہی میں سامعہ حجاب نے اپنے لباس پر تنقید کے جواب میں...
ویب ڈیسک :اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ امن وامان کا قیام سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سارا دن مخالفین کے خلاف کیسز بنانے اور ناجائز آئینی ترامیم کرنے میں مصروف ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس نے کہاکہ یہ ملک میں باہرنکلنےکاوقت ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو بچایا جا سکے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وکلا نے...
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 2 مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی میں فعال فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔ Security Forces killed 15 terrorists of the Indian-backed group...
28ویں آئینی ترمیم جلد پیش کی جائے گی، مقامی حکومت، این ایف سی اور صحت کے امور شامل ہوں گے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد/چنیوٹ: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم جلد پیش کی جائے گی اور اسے منظور کر لیا جائے گا۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور امکان ہے کہ یہ منظور بھی ہو جائے گی، اٹھائیسویں ترمیم لوکل باڈیز، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اور صحت کے شعبے سے متعلق ہوگی۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے، اٹھائیسویں آئینی ترمیم عوامی مسائل پر مبنی ہے اور اسے پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کیا...
ہری پور میں امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے کی نقدی کی چوری کی واردات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے 50 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کی درخواست تھانہ پنیاں میں دے دی۔ پنیاں پولیس نے چوری کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ڈکیت تالا لگے مکان میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جبکہ چور جاتے ہوئے بچوں کے ٹیبلٹ بھی ساتھ لے گئے۔ Tagsپاکستان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹی20 سہ فریقی سیریز 2025 کے لیے کمنٹری پینل اور عالمی براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز کے دوران پاکستانی شائقینِ کرکٹ کو ملکی اور غیر ملکی مشہور کمنٹیٹرز کی آوازیں سننے کو ملیں گی۔ اعلان کے مطابق عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج مشتاق، بازید خان، رسل آرنلڈ اور پومی امبانگوا کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی پریزنٹیشن کے شعبے میں بھی شاندار لائن اپ شامل ہے، جہاں زینب عباس اور سکندر بخٹ میچوں کے دوران پریزینٹرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بہترین کوریج اور معیاری...
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔ بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔ View this post on Instagram جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو...
این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا حقیقی نمائندے ہیں، الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول منسوخ کیا جائے، سنی اتحاد کونسل
سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور کور کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں صاحبزادہ حامد رضا کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انصاف کی جیت ہوئی تو الیکشن معطل اور صاحبزادہ حامد رضا کی سیٹ بحال ہو جائے گی، عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ حامد رضا کو دہشت گردی کی عدالت سے سزا سنائے جانا افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے انصاف کی امید کیساتھ عدالتوں کے سامنے سرنڈر کیا، انہیں ریلیف دیا جائے۔ عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ این اے 104 کا الیکشن جلد بازی میں کروایا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ...
بٹ کوائن کی قیمت پیر کے روز 7 ماہ کے قریب عرصے میں پہلی بار 92 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی، جس کے نتیجے میں اس مقبول کرپٹو کرنسی نے سال 2025 کی تمام بڑھت کھو دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام تک بٹ کوائن 91,588 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو ایک ہی دن میں 3.3 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے، جبکہ اس دوران ٹریڈنگ والیوم دوگنا سے زیادہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن یا گولڈ: موجودہ وقت میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین آپشن کیا ہے؟ گزشتہ ایک ہفتے میں بِٹ کوائن کی قدر تقریباً 13 فیصد اور 6 اکتوبر سے اب تک 26 فیصد سے زائد گر چکی ہے، جب اس نے 126...
(احمد منصور )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے...
سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔ صوبائی...
نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ اوکھم بک ایوارڈز 2026 میں 2 نمایاں مصنفین کی کتابوں کو مقابلے سے خارج کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے سرورق کی ڈیزائننگ میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئیکا استعمال کیا گیا تھا۔ اسٹیفنی جانسن کی مختصر کہانیوں کی کتاب ‘Obligate Carnivore’ اور الزبتھ اسمتھر کی ناولاؤں پر مشتمل ‘Angel Train’ کو گزشتہ ماہ فکشن کی کیٹیگری میں جمع کرایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ایوارڈ کمیٹی نے نئی اے آئی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انہیں نااہل قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی اسٹیفنی جانسن نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو نے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد آج امریکا پہنچ رہے ہیں اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے امریکا سے 48 ایف-35 طیارے خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جن کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر بنتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔امریکی اور سعودی قیادت کی اس ملاقات...
نائجیریا کی ریاست کیبّی میں سرکاری گرلز اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے وائس پرنسپل کو قتل اور 25 طالبات کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریبا 4 بجے پیش آیا جب حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس ہو کر اسکول میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، پھر دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالبات کو زبردستی لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا اس دوران وائس پرنسپل حسن یعقوب مکُکو مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور ملازم زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق اضافی...
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت یوکرین آئندہ برسوں میں 100 تک لڑاکا طیارے اور دیگر عسکری ساز و سامان حاصل کرے گا۔ معاہدے کے مطابق جدید رفال لڑاکا طیاروں کی فراہمی 10 سالہ منصوبے کے تحت متوقع ہے، تاہم ڈرونز اور انٹرسیپٹرز کی پیداوار رواں سال کے آخر تک شروع کر دی جائے گی۔ معاہدے میں نئے جنریشن کے SAMP-T ایئر ڈیفنس سسٹمز، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین حالیہ ہفتے میں بدعنوانی اسکینڈل، روسی افواج کی پیش قدمی اور فضائی حملوں میں اضافے کے باعث دباؤ کا شکار...
ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔ سم چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین صورتحال فوری عالمی مداخلت کا تقاضا کرتی ہے اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین...
پنجاب حکومت نے عام شہریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو قبضہ مافیا، دھوکہ دہی اور جعلسازی سے بچانے کے لیے ایک انقلابی قانون نافذ کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت 31 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی، اس قانون کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جگہ جس کی ملکیت ہے، اسی کا قبضہ رہے اور غریب اور کمزور شہریوں کی چھوٹی سے چھوٹی جائیداد بھی محفوظ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ دیا؟ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں واضح ہدایات دیں کہ قبضہ مافیا...
ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر (54 ویں عید الاتحاد) حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں سنیچر اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی، اس طرح یو اے ای کے شہری چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری...
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا، جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں...
اسلام آباد کی انتظامیہ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو منظم کرنے اور گاڑیوں کی درست شناخت کے لیے مرحلہ وار ای ٹیگ اور ایم ٹیگ نظام متعارف کرا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صرف گاڑیوں کو ای ٹیگ جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں اس نظام کا دائرہ مزید بڑھایا جائےگا۔ مزید پڑھیں: گاڑیوں پر ای ٹیگز، ایم ٹیگز لگانا اور شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا کیوں ضروری؟ وزیراطلاعات نے بتا دیا ای ٹیگنگ کہاں سے ہوگی؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟ جہاں شہریوں کے دماغ میں یہ سوالات ہیں۔ وہیں ایک یہ سوال بھی گردش کررہا ہے کہ کیا یہ پابندی موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہوگی؟ ’ابھی تک ای ٹیگ نظام 4 پہیوں...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب امریکا سے 48 ایف-35 طیاروں کی خریداری کا خواہش مند ہے، جن کی مالیت کئی ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ولی عہد کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد سعودی عرب کو جدید ترین ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے اہم معاہدوں پر بات چیت ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب امریکا سے 48 ایف-35 طیاروں کی...
فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مسودے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کا پیش ہونا اور منظوری فلسطین میں فیصلہ سازی کا اختیار بیرونی قوتوں کے کنٹرول میں کر دے گا۔ مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں یا افواج کی غزہ میں تعیناتی سے فلسطینیوں سے حکومت سازی کا حق چھن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ کے کنٹرول کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے امن منصوبے کو آج ووٹنگ کیلیے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے اور وہاں ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے اسے مسترد کردیا۔ اسرائیل اور حماس گزشتہ ماہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے تھے، تاہم عالمی سطح پر اس منصوبے کو جائز حیثیت دلانے اور فورس بھیجنے والے ممالک کو یقین دہانی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا قرارداد کے متن کے مطابق رکن ممالک غزہ کی تعمیرِ...
کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اور اس کہاوت کو کوئٹہ کے ہنر مندوں نے سچ کر دکھایا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے کوئٹہ کی وادیوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گیزر ناکارہ ہو جاتے ہیں اور عوام کو ٹھنڈے اور خون جما دینے والے پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے کاریگروں نے عوام کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ ٹین کی چادر کی مدد سے تیار کردہ ان گیزروں کو کچھ اس انداز میں بنایا جاتا ہے کہ یہ کم گیس پر...