2025-09-26@05:31:20 GMT
تلاش کی گنتی: 20803
«طیارہ گرنے کی»:
(نئی خبر)
بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں دہرے قتل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کو بلوچستان ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کے بظاہر غیرت کے نام پر ہونے والے دہرے قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں سے ایک قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی کو بلوچستان ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو جائیں گے۔ سردار شیر باز ساتکزئی جو ساتکزئی قبیلے کے سردار ہیں، نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس اقبال...
راولپنڈی: جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے راضی نامہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے جبری زیادتی اور گینگ ریپ سے متعلق کیسز میں بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ بچوں اور خواتین سے جبری زیادتی ناقابل راضی نامہ جرم ہے اور اس نوعیت کے مقدمات میں راضی نامہ کرنے والے مدعی اور گواہان بھی جرم کے مرتکب ہیں۔ عدالت نے راولپنڈی کے 19 مقدمات میں راضی نامے سے منحرف ہونے والے تمام مدعی اور گواہوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کیسز میں راضی کرنے والوں میں 10 خواتین...
اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ان ممالک کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا کے 3 اہم ممالک برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے امن کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین کی ریاست کو آزاد و خودمختار ملک تسلیم کرنے کا جراتمندانہ اقدام کرکے انسانیت کو حوصلہ بخشا ہے۔ یہ عالمی امن کے دن کا ایک بیش بہا تحفہ ہے۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے اور اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے ذیلی موسمی ماڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبر کے آخر میں بھارت اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ معمول سے زیادہ بارش ہوگی، حالانکہ مون سون واپس جا چکا ہوگا، اور اس کا اعادہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں بھی ممکن ہے رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے عرصے میں صحرائی ٹڈیوں کی گرمی اور سردی کی افزائش کے علاقوں میں موسمی بارش کے بارے میں ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق نومبر اور دسمبر میں حالات معمول سے زیادہ خشک رہیں گے جبکہ جنوری میں معمول کی بارش متوقع...
پاکستانی بلے باز فخر زمان کو متنازع طور پر آؤٹ قرار دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے دوران کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کے متنازعہ آؤٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث اتوار کے میچ میں تیسرے اوور میں فخر زمان کو تھرڈ امپائر روچرا پلیاگوروگے نے کیچ آؤٹ قرار دیا۔ فخر نے گیند کو ایج کیا جسے بھارتی وکٹ کیپر سنجو سیمسن نے پکڑ لیا۔ معاملہ تھرڈ امپائر کو بھیجا گیا تاہم ری پلے غیر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’’آزاد عوام پاکستان پارٹی‘‘ اور ’’تجدید نظام پارٹی‘‘ کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی درست قرار دیا ہے۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن مکمل کر...
انسان کا سب سے قدیم اور شاید سب سے اہم سوال یہ ہے کہ حقیقت کیا ہے؟ اکثر ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم سب ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں، سب ایک جیسا دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ کیا ہمارے مشاہدات اور تجربات بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں؟ جدید نفسیات، نیورو سائنس، اور فلسفے کی گہرائیوں میں جھانکیں تو ہمیں ایک الگ ہی تصویر نظر آتی ہے۔ بیرونی دنیا شاید ایک ہو، لیکن ہمارے اندر جو دنیا آباد ہے، جو منظر ہمارے ذہن میں بنتے اور بگڑتے ہیں، وہ ہر شخص کے لیے بالکل مختلف اور انوکھے ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ’پوشیدہ سرزمین‘ ہے جہاں ہر کوئی اپنی الگ حقیقت میں زندگی گزار...
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔ کم جونگ اُن نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران استغاثہ کے آخری 2 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب افسر محسن ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز کا بیان قلمبند کیا گیا، دونوں گواہان کے بیانات پر 24 ستمبر کو وکلاء صفائی جرح کریں گے۔ ٹرائل میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیان ریکارڈ ہوچکے، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمے میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔ مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور...
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہانیہ عامر کو بنگلا دیشی مداحوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلا دیشی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکیب خان میں سے کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثوں اور آمدن میں تضاد رکھنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سینکڑوں افراد کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بظاہر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں مگر انکم ٹیکس گوشواروں میں اس کا عکس موجود نہیں۔ مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے افراد کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے جو بنگلوں، لگژری گاڑیوں، قیمتی زیورات اور دیگر مہنگی اشیاء کی سوشل میڈیا پر نمائش کرتے...
امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِیکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی زندگی کا مقصد نوجوانوں کی زندگیاں بچانا اور انہیں مثبت سمت میں لے جانا تھا۔ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں 63 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایرِیکا کرک نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ "میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں، کیونکہ چارلی ہمیشہ دوسروں کو معاف کر دیا...
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر کیخلاف سرکاری ملازم پر تشدد کرنے کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر کیخلاف سرکاری ملازم پر تشدد کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، تفتیشی افسر اور طرفین کے وکلا بھی پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے؟ اور کب کئے گئے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ 2 گواہان کے 161 کے بیانات 24 اگست کو ریکارڈ کئے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گواہان کے بیانات کے مطابق سرکاری کام بند کروایا گیا، وکیل...

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ذور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔انہوں نے اسے پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع...
کراچی میں مجسٹریٹ کی عدالت نے ایک شخص کو ایک خاتون کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر ان پر نامناسب تصاویر شیئر کرنے اور ان کے ذریعے بلیک میلنگ کی کوشش کرنے پر مجموعی طور پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) یسرہ اشفاق نے ملزم عبداللہ سلیم کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعات 20 (شخصی وقار کی خلاف ورزی)، 21 (شخصی و صنفی عصمت دری کی خلاف ورزی) اور 24 (سائبر اسٹاکنگ) کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ہر جرم پر 2، 2 سال قید کی سزا دی۔ یہ بھی پڑھیے: ہزاروں خواتین کی تصاویر بلا اجازت شیئر کرنیوالے غیر اخلاقی فیس بک پیج کیساتھ کیا ہوا؟ عدالت نے قرار...
فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے ایجنڈے...
فخر زمان کو غلط آؤٹ دینے والے تھرڈ امپائر نے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے تھے۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ یہ وہی امپائر ہیں جنہوں رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے۔ گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور تھرڈ امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی اس نے فخر زمان کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے بعد، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت پر مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ جے شنکر اور روبیو کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو رہی ہے۔ دہلی میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) چھ ستمبر کے روز ماحول پرجوش تھا، جب تنگ لباس میں ملبوس چھ نوجوان خواتین نے استنبول کے ایک پارک کے اوپن ایئر پنڈال میں اسٹیج پر پروگرام پیش کیا۔ وہاں موجود 12,000 لوگوں کے ہجوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جو موسیقی کی تھاپ پر رقص میں شامل ہوئے۔ ترکی کے گرل بینڈ 'مینی فیسٹ' میں موسیقار، مینا، ایسن، زینب سودا، ایمن ہلال، لیڈیا اور سویدا کا گروپ ہے، جسے فروری میں ایک ٹیلنٹ شو کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ نوجوانوں کے لیے سادہ الفاظ پر مبنی ان کے نغمے اور پاپ پر مبنی ان کا رقص نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس بینڈ کا...
اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔ ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی محمد سلیم ترین کے مطابق لیویز فورس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں ہرنائی کے مختلف پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں تلاش کر رہی ہیں۔ محمد سلیم ترین نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے زردآلو سے نوجوان محبت اللہ سمالانی کی لاش ضرور برآمد ہوئی ہے جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ہرنائی میں زوردار دھماکا، 11 مزدور جاں بحق 6 شدید زخمی انہوں نے کہا کہ لاش کو کوسٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش کے حوالے...
بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے تین اقدامات فوری اختیار کیے جائیں، جن میں غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی، فلسطینی عوام کی اپنے علاقوں پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو...
تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال...
پنجاب کے ضلع قصور میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے جہاں معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا، وہیں ایک شادی کی تقریب کو ایک یادگار اور انوکھے واقعے میں بدل دیا۔ دلہا جب بارات کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہوا اور پانی کی رکاوٹ آ گئی لیکن دلہا نے ہار ماننے کے بجائے ریسکیو 1122 کی کشتی کا سہارا لیا اور بارات سمیت منزل پر جا پہنچا۔ یہ واقعہ قصور کے نواحی گاؤں گنجہ کلاں کا ہے، جہاں کے رہائشی ماجد ڈوگر کی شادی کی تقریب حجرہ شاہ مقیم میں طے تھی۔ شادی والے دن دلہا بارات لے کر روانہ ہوا، مگر موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقے میں پانی جمع ہو...
---فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم اور فلسطین ریاست کو تسلیم کریں۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دینے کا مؤقف درست ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیاآسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نےفلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام مستحکم اور بِلاتاخیر انتخابات کروائے، سیلاب کی تباہی سے فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کو ریلیف بڑا...
فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صفِ اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے، تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل...
سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم...
ہدایتکار سید نور کے صاحبزادے شازل نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے اور صائمہ نور کے درمیان کس طرح ایک مضبوط اور خوبصورت ماں بیٹے کا رشتہ قائم ہوا۔ شازل نے حال ہی میں والد کے ہمراہ سینئر صحافی و یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی سوتیلی والدہ صائمہ نور کے ساتھ تعلق کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی والدہ رُخسانہ نور کا انتقال ہوا تو وہ بہت کم عمر تھے، ان کی بہنیں بیرون ملک آباد تھیں، اسی لیے وہ والدہ کے انتقال کے کچھ عرصے کے بعد واپس چلی گئیں، جب کہ والد سید نور ہمیشہ شوٹنگز میں مصروف...
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں تیار کی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔ تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ڈاکٹر راغب نعیمی قازقستان میں منعقدہ آٹھویں سالانہ ورلڈ لیڈر کانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، دفاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی، اسٹریٹجک اور دفاعی روابط ہمیشہ مثالی رہے ہیں، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرے گا، بلکہ امت مسلمہ کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام...
مودی نے بھارتی شہریوں سے غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی اشیا استعمال کریں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی نے ایک بار پھر ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ اشیا کے استعمال پر زور دیا ہے۔ مودی نے قوم سے خطاب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بڑی اصلاحات کے اعلان کے بعد پیر کے روز بھارتی ٹیکنالوجی اسٹاکس کو بھاری مندی کا سامنا ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت ہر نئی ایچ ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس عائد کی گئی ہے، جس سے ان آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے منافع پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے جو امریکی مارکیٹ پر زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ ٹاتا کنسلٹنسی سروس کے حصص میں 3.4 فیصد کمی، انفوسس کے حصص میں 3.9 فیصد گراوٹ اور ٹیک مہندرا کے شیئرز میں 6.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ...
واشنگٹن، مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کا فلسطینی رہاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ہماری ترجیح سنجیدہ سفارتکاری ہے، نمائشی اعلانات نہیں، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی حمایت ہے، یہی واحد راستہ ہے، یہ ایک دیرینہ ضرورت اور اخلاقی فرض تھا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا امن اور انصاف کا تقاضا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کینیڈا...
چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں۔ چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال، صدر شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کئی بار ٹیلی فونک بات چیت کی...
لزبن(نیوز ڈیسک) برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل سوچ قرار دیا۔ پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینجل نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم نہیں کرتا، انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے۔ یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تنازع کے بعد فون نمبر...
بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو “ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں”۔ جنرل...
امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔ یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل) کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔ حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ تقریب میں چارلی کرک کی...
خیرپور، میہڑ، ہنگورچہ، پڈعیدن (نیوز ڈیسک) دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال نچلی سطح تک پہنچ گئی سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی کے باعث بڑے نقصانات کے خطرات ختم ہوگئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی ریلا کچے کے شہر نوگوٹھ میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلے سے ایل ایس بند میں شگاف پڑگیا، 70دیہات متاثر ہوئے ، جبکہ ایس ایم سگیوں بچاؤبند کے مقام پر 5لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا گزر رہا ہے، تحصیل صوبھوڈیرو کے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے، سیلابی زدہ علاقوں میں 4افراد سمیت 8افراد جاں بحقہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 2
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جنگ زدہ دنیا امن کے لیے پکار رہی ہے اور ہر جگہ لوگوں کو بندوقیں خاموش کرنے، تقسیم کے خاتمے اور امید بڑھانے کے لیے فوری قدم اٹھانا ہوں گے۔عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کے باعث دنیا بھر میں زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، بچپن چھن رہا ہے اور بنیادی انسانی وقار کو جنگ کی بے رحمی اور ذلتوں کے بیچ روند ڈالا گیا ہے۔ جنگوں سے تباہ حال تمام لوگ صرف امن چاہتے ہیں۔دور حاضر میں تنازعات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ ان کے اثرات سرحدوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر22 ستمبر کو فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کا احیاء کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کریں گے۔رواں سال اپریل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی۔فلسطینی مسئلے کےدو ریاستی حل کا امکان کمزور پڑ رہا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کا سیاسی عزم اب پہلے سے کہیں زیادہ دور محسوس ہوتا ہے۔حالیہ دنوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو رافیل گرانے کے دلچسپ اشارے خبروں کی زینت بن گئے۔ پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے جملوں کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا، وہ میدان میں اپنی گیند کا جادو چلاتے رہے ساتھ ہی اپنے اشاروں سے بھارتی شائقین کو تڑپاتے بھی رہے۔ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران حارث نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا۔ Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ — Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm)...
سٹی42: مرکزی اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی اب سندھ کے شہروں اور قصبوں میں بھی تباہی پھیلانے لگا ہے۔ خیرپور میں کمسن بچی پانی میں بہہ گئی، جس کے بعد شہر میں 3دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ اوچ شریف میں مویشی بچاتے ہوئے شخص جاں بحق: ضلع بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے اوچ شریف میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ بچوں کے باپ اختر اپنے مویشیوں کو بچاتے ہوئے تیز پانی کی نذر ہوگیا۔ متوفی کی بیوی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا گھر کھو چکی ہے، اب شوہر بھی چلا گیا ہے اور بچوں کا مستقبل غیر محفوظ...
پہلی بار برطانیہ نے فلسطین کو اپنے سرکاری نقشوں میں شامل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن : پہلی مرتبہ برطانوی حکومت نے اپنے سرکاری آن لائن نقشہ جات اور مختلف پلیٹ فارمز پر “فلسطینی مقبوضہ علاقوں” کے بجائے ریاستِ فلسطین کا اندراج کر دیا ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم کیر اسٹارمر نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان کینیڈا اور آسٹریلیا کے فیصلے کے ساتھ ہم آہنگ ہے جنہوں نے بھی فلسطین کو تسلیم کیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے بعد وزارتِ خارجہ کی متعدد ویب سائٹ صفحات میں “فلسطینی مقبوضہ علاقے” کی جگہ “فلسطین”...
امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) امریکا نے مختلف مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کو نمائشی اقدام قرار دےدیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی ترجیح سنجیدہ سفارت کاری ہے نمائشی اعلانات نہیں، امن، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے جب کہ برطانیہ، آسٹریلیا،کینیڈا اور دیگرکافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنامحض نمائشی اقدام ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو...
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پورے نہیں کیے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید دوبارہ اجاگرکرتے ہوئے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کا اقدام دیگر 140 سے زائد ممالک سے مطابقت...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مخمصے کا شکار ہیں، افغانستان میں تحریک طالبان کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے لگتا ہے بگرام ایئربیس امریکا کی مجبوری ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو گریٹر اسرائیل پر کام کر رہے ہیں، وہ غزہ میں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، مسلم ممالک کو اسرائیلی سفاکیت کو روکنا ہو گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مخمصے...
لاہور میں رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث 686 ملزمان گرفتار جبکہ 553 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6640 مقدمات کا اندراج کیا اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں 42 کلاشنکوف، 312 رائفلیں، 256 گنیں، 5945 ریوالور اور 29 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا...
امریکا نے اپنے قریبی اتحادیوں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو ’نمائشی اقدام‘ قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اس اقدام کو ’دہشت گردی کے لیے غیر معمولی انعام‘ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ترجیح نمائشی اعلانات نہیں بلکہ سنجیدہ سفارت کاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ان کے مطابق اسرائیل کی سلامتی، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں پائیدار امن امریکی پالیسی کی بنیادی ترجیحات ہیں، تاہم یہ سب اس وقت ہی ممکن ہے...
کراچی: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا...
پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی بازیاب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔عمرانی گینگ کے ڈاکووں نے گزشتہ اتوار کی شب روجھان سے 6 شہریوں کواغوا کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے کچے کی جانب فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔مزاحمتی تنظیم کے مطابق یہ اعلان نہ صرف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق ہے بلکہ عالمی سطح پر انصاف کی ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا گیاہ ے۔ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا اور یہ حقیقت فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ پرتگالی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت وعدہ کیے گئے دیگر اقدامات پورے نہیں کیے، اس لیے یہ فیصلہ ناگزیر ہوگیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے امن کی امید کو دوبارہ اجاگر کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس سوچ کے تحت کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن صرف دو ریاستی...
اقوام متحدہ میں پرتگال کے مستقل مشن کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ پاولُو رانژیل نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا پرتگالی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل ترجیح کا عملی اظہار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم پاولُو رانژیل نے زور دیا کہ پرتگال دو ریاستی حل کو ہی منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ یا اس کے باہر کسی بھی طرح کا کنٹرول نہیں...
سعودی عرب نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب نے 3 اہم مغربی ممالک کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے امن کے راستے کی مضبوطی اور دو ریاستی حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت سعودی وزارتِ خارجہ نے مزید ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے اور مثبت اقدامات اٹھانے کی امید ظاہر کی تاکہ فلسطینی عوام اپنے وطن میں امن کے ساتھ رہ سکیں اور فلسطینی اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔...
لاہور: برازیلی بندروں کو مستقل ٹھکانے کی تلاش، کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر پاکستان لائے گئے یہ نایاب جانور کبھی کسٹمز حکام کی تحویل میں رہے، کبھی این جی او کی پناہ گاہ میں اور کبھی لاہور چڑیا گھر میں منتقل کرنے کی تجویز کا حصہ بنے، مگر اب لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ان بندروں کو کسی ایسے ماحول میں نہیں رکھا جا سکتا جو ان کے فطری مسکن سے مطابقت نہ رکھتا ہو، لاہور ہائی کورٹ نے معدومیت کے شکار برازیلی نسل کے نایاب بندروں کو لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کی تجویز مستقل طور پر مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان بندروں کو کسی ایسی خصوصی پناہ...

برابری کی بنیاد پر پانی، تجارت، انسداد دہشت گردی پر مذاکرات چاہتے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات ممکن نہیں: وزیراعظم
لندن+ اسلام آباد (عارف چودھری+ خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا۔ ہم نے پاکستان کو عظیم عسکری قوت بنایا۔ اب اسے معاشی قوت بنائیں گے۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں جو دنیا میں ہر فورم پر ملک کا دفاع کرتے ہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر، پانی کے مسئلہ، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر برابری...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے۔ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بورڈ پر سجائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے...
لاہور کا عجائب گھر، جو برصغیر کی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثے کا سب سے اہم مرکز مانا جاتا ہے، اپنی طویل عمر کے ایک نئے باب میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ 1894ء میں قائم ہونے والا یہ تاریخی ادارہ، جس نے ایک صدی سے زائد عرصے تک نوادرات اور تہذیبی آثار کو محفوظ رکھا، اب دو سال کے لیے سیاحوں اور محققین کے لیے بند ہونے جا رہا ہے تاکہ اسے جدید سہولیات کے ساتھ نہ صرف اپ گریڈ کیا جائے بلکہ یونیسکو کے ماسٹر پلان کے تحت 1929ء کی اصل شکل میں بحال بھی کیا جا سکے۔ عجائب گھر میں اس وقت تقریباً 60 ہزار نوادرات محفوظ ہیں جو برصغیر کی تہذیب، مذہب، فنونِ لطیفہ اور آرکیالوجی...
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی مالی حالت مستحکم ہے۔فنڈز کی کمی نہیں۔ ایک ماہ کے اندر میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔ تخمینے کے لیے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں۔ متاثرین کو امداد کی فراہمی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے کی جائیں گی تا کہ کسی قسم کی بدعنوان یا بے ضابطگی کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے تاریخی سیلاب کا سامنا تاریخی آپریشن سے کیا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں نے آرمڈ فورسز کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشنز کو کامیاب بنایا۔ وزیر اعلیٰ کی ٹیم...

برطانیہ ،آسٹریلیا،کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا،کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی،نیتن یاہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن/غزہ/میڈرڈ/ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے ریاست فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی ا±مید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم اس بات کے لیے قدم ا±ٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے، اس کا مطلب ہے ایک محفوظ اور پ±رامن اسرائیل کے ساتھ ایک قابلِ عمل فلسطینی ریاست اور فی الحال ہمارے...

جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو مقامی اسپتال میں صحافی نعیم اختر کی عیادت کے بعد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-25
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی حکومت نے انگلینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے زیادہ کیفین والے انرجی ڈرنکس دستیابی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ میں 13 سے 16 سال کی عمر کے ایک تہائی افراد انرجی ڈرنکس استعمال کرتے ہیں، جن میں سے کچھ میں دو کپ کافی سے زیادہ کیفین ہوتی ہے۔انرجی ڈرنکس بے ضرر معلوم ہو سکتے ہیں موجودہ قوانین کے تحت، فی لیٹر 150mg سے زیادہ کیفین والے کسی بھی مشروب کے لیے انتباہی لیبل کی ضرورت ہوتی ہے کہ یہ بچوں کے لیے تجویز نہیں کیا جاتا ہے۔لیکن آج کے بچوں کی نیند، ارتکاز اور تندرستی سب متاثر ہو رہی ہے، جبکہ شوگر کے زیادہ ورژن ان کے دانتوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-9 شیخوپورہ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان عالمی سطح پر روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پاکستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کی رسوائی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ مودی کی ہٹ دھرمی ظلم اور جبر کی پالیسی کی بدولت آج بھارت دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ہے اور ماسوائے اسرائیل کے اس کا کوئی دوست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزرگ رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج سینئر صحافی نعیم اختر کی عیادت اوران کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا اور ان کے صاحبزادے یاسر نعیم بھی ہمراہ تھے۔ یاد رہے کہ سینیئر صحافی روزنامہ نوائے وقت کے سابق سٹی ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے رکن نعیم اختر عارضہ قلب اور فوڈ پوائزن کی وجہ سے علیل انتہائی نگہداش یونٹ میں داخل ہیں۔
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوا ہے۔ درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہوگیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔گڈو بیراج پر بہاؤ 2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر پر 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پرنچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کہ پنحاب اور کے پی میں صوبہ بن سکتا ہے توسندھ میں کیوں نہیں بن سکتا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی احمقانہ، بچکانہ سوچ کی عکاسی کم اورسندھ دشمنی اورتعصب پرستی کی زیاہ کر رہا ہے ان کی سب سے بڑی تعصب پرستی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سندھ سے الگ بیان کرریا ہے، ہم ان کو واضع کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذہن میں اچھی طرح بٹھالیں کہ پنجاب اورکے پی کے وارث پنجابی اورپٹھان چاہتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ پولیس کا مغوی اہلکار کی بازیابی کے لیے گرینڈ آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک، 6 ڈاکو زخمی، جرائم پیشہ افراد کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل، ڈاکوؤں کا ہر حال میں خاتمہ کیا جائے گا۔ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود قمبرانی لاڑو چوکی سے مسلح افراد نے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو گزشتہ روز دن دہاڑے اغوا کر لیا تھا جس کی باحفاظت بازیابی کیلئے ایس ایس پی کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو کی سربراہی میں بی سیکشن تھانہ کی حدود اور درانی مہر تھانہ کی حدود میں بھیو، جاگیرانی اور بھلکانی گینگز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا جس میں پولیس ترجمان کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، زمینداری بند ٹوٹنے سے بکھری شہراور ایک درجن دیہات زیر آب آگئے، سیلابی پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا نوشہرو فیروز کچے میں دریائے سندھ کے ایک سو کلو میٹر علاقے میں پانی کی سطح میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے کمال ڈیرو میں دریائے سندھ پر قائم زمینداری بند ٹوٹنے سے بکھری شہر زیر آب آگیا، شہر کے گھروں، مین بازار، پرائمری، مڈل اسکول تک سیلابی پانی پہنچ گیا ہے، سیلابی پانی سے گاؤں پیر مہدی شاہ، گاؤں نذر سامیٹو، گاؤں مصری سامیٹو، گاؤں دائود سامیٹو سمیت درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکٹر اراضی، فصلیں زیر آب آ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندے امدادی کارروائی...
اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی، گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے،...
بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔ موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔ https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما...
حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان کو حماس نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک اہم قدم ہے، خودمختار فلسطینی ریاست ہماری عوام کے حقِ ملکیت کی توثیق ہے۔ اپنے بیان میں حماس ترجمان نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر سندھ ہوٹل کے قریب سیاسی جماعت کے کارکن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر میں فائرنگ کے واقعے میں چالیس سالہ اسماعیل کو نشانہ بنایا گیا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، مقتول گھر کے قریب دکان کے باہر موجود تھا جب موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ مقتول کے اہل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی نےکم عمر صارفین کے لئے چیٹ جی پی ـٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔نیویارک : اوپن اے آئی نے ان کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جن کی کم عمر 18 سال سے کم ہے۔معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں کم عمر یعنی 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ چیٹ بوٹ کے استعمال میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپن اے آئی کے سی ای او نے اعلان کیا...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ—فائل فوٹو سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ بڑے منصوبے ہمیشہ کچھ وقت لیتے ہیں، یہ گلی کی مرمت نہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے صوبائی حکومت سے ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دینے کے مطالبے پر ردِعمل دیا ہے۔ کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکارسندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت ناک بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی سیاست صرف الزام تراشی پر مبنی ہے، ہمارے منصوبے عوام کے لیے ہیں۔مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ بڑے منصوبے ہمیشہ کچھ وقت لیتے ہیں، یہ گلی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، مسلم ممالک کو اسرائیلی سفاکیت کو روکنا ہوگا، امریکی صدر اس وقت مخمصے کا شکار ہیں، امریکی صدر معاملے کا حل بات چیت سے چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے لگتا ہے بگرام ایئربیس امریکا کی مجبوری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو گریٹر اسرائیل پر کام کر رہے ہیں، وہ غزہ میں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا...
سٹی 42 : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقامی لائبریری کا افتتاح کردیا، انہوں نے لائبریری کے لیے دو سو کتب کا قیمتی تحفہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ کتاب روشنی، شعور اور ترقی کی علامت ہے، مطالعے کا رجحان نوجوان نسل میں مثبت سوچ اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کے فروغ کو حکومت اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنا ہوگی، یہی کامیابی کی کنجی ہے، نوجوان غیر مصدقہ سوشل میڈیا پر انحصار کے بجائے کتابوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈااور آسٹریلیانے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیانیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا...
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔ یہ اعلان امن قائم کرنے کے بجائے خطے کو مزید غیر...
اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کی امن فوج کے مشن کو انتہائی مہارت اور لگن سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جبکہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، پاک فوج کے دستے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں شریک ہوتے ہیں۔ پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں...
کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل...
اسرائیل نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا یہ بیان اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس وقت جاری کیا جب برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی دوٹوک الفاظ میں فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کے عزم کو دہرایا ہے۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہاکہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل اس اقدام کے خلاف واضح ردعمل دے...
بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
اپنے خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت...
سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور سردار تنویر الیاس —فائل فوٹو سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مئی میں پاک فوج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اُسے امریکا سے منتیں کرنا پڑ گئیں۔راولاکوٹ میں کنونشن سے خطاب میں تنویر الیاس نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفر آباد میں کہا تھا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاک فوج کی آپ کے لیے بہت قربانیاں ہیں، اس کی قدر کریں اور سبز ہلالی پرچم کی عزت کریں۔اُن کا...
کینیڈا کے وزیرِاعظم نے کہا کہ اب موجودہ اسرائیلی حکومت کی کھلی پالیسی ہے کہ فلسطینی ریاست کبھی قائم نہ ہو، اسی تناظر میں کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور فلسطین و اسرائیل دونوں کے لیے ایک پرامن مستقبل کی تعمیر میں شراکت داری کی پیشکش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا۔ کینیڈین وزیرِاعظم مارک کرنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو روکنے کے لیے منظم حکمتِ عملی سے کام کر رہی ہے، کینیڈا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں مسلسل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں جاری حملوں...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری کا عدالت میں ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کا اعتراف کیا ۔ کہا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کی ہدایت کی تھی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد مئی 2020 سے اپریل 2022 تک وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ 2021 میں دورہ سعودی عرب کے دوران بھی وہ سابق وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے تحفے میں دیا تھا۔ تحائف میں عود کی بوتلیں،زیتون...
لندن: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پورے نہیں کیے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید دوبارہ اجاگرکرتے ہوئے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کا اقدام دیگر 140 سے زائد ممالک سے مطابقت رکھتا ہے لیکن اسرائیل اور اس کے کلیدی اتحادی امریکا کے لیے ناراضی کا باعث ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا اور...