2025-05-31@20:21:26 GMT
تلاش کی گنتی: 49250

«غیر سرکاری»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو  انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ تھانہ شمس کالونی کے مقدمے میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فردِ جرم عائد ہوچکی ہے۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیاجسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس 6 جون تک فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 6 جون سے 10جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام...
    — فائل فوٹو صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کے لیے جمہوری قوتیں ساتھ چلتی رہیں۔صدر آصف زرداری سے راجا پرویز اشرف کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں حسن مرتضیٰ، شہزاد چیمہ، اسلم گل، مہر ارشاد اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، آئندہ بجٹ اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد نے صدر کو مختلف علاقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔صدر زرداری نے کہا کہ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام...
    — فائل فوٹو  محکمہ موسمیات نے مون سون 2025ء کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگیشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے لیکن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول...
    ---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور نے ملاقات کی ہے جس میں بندرگاہی انفرا اسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، کراچی کی بندرگاہیں معیشت کا انجن ہیں، جدید خطوط پراستوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انور نے کراچی میں پاکستان بزنس کونسل فورم کا دورہ بھی کیا جہاں سمندری تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہلخانہ سے تعزیتگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راولپنڈی میں اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے اہلِ...
    پاکستان نے افغانستان میں ناظم الامور کی بجائے باقائدہ سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان،افغانستان اور چین ایک ہوگئے، انڈیا شدید تنہائی کا شکار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ  پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: پاکستان اور...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان...
    ہانگ کانگ:نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی اوایم ای ڈی کےمشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنےمیں چینی قیادت کا اہم کردارہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیےدستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سےکنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویزکرنے کے لیے چین کےویژن کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی اوایم ای ڈی کےقیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہن تھا کہ آئی اوایم ای ڈی کے مشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ...
    نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی مکمل منسوخی کا مطالبہ کردیا۔ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے جاری کی ہے جس میں پیکا کے تحت اظہارِ رائے پر قدغنوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیکا کا جابرانہ نفاذ ناقابلِ قبول ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ فریحہ عزیز کے مطابق پیکا میں جھوٹی معلومات پر مبہم سزائیں دی گئیں، ترمیمی ایکٹ کے تحت قابلِ ضمانت جرائم کو ناقابلِ ضمانت بنایا گیا۔ پیکا بل کی قومی اسمبلی سے منظوری، ایچ آر سی پی کا اظہارِ تشویشپیکا بل 2025ء کی قومی اسمبلی سے منظوری پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تشویش کا اظہار کیا...
    — فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کا انجن ہیں، انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں بندرگاہ کے انفرا اسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات...
    — فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ سرکاری وسائل کو ترقی کے لیے استعمال کریں، وفاقی حکومت کو کئی بار درخواست دی کہ موقع دیں کہ ہم اپنا وفد افغانستان لے کر جائیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانوں کو ہیلتھ کے بہت بڑے مسائل ہیں، کینسر کی شرح بہت بڑھ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانوں کےلیے صحت سے متعلق کچھ کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ہمیں ویلکم کیا جارہا ہے، افغان شہریوں کی مشکلات دیکھ کر ہمارا دل دکھتا...
    — فائل فوٹو وزارت داخلہ نے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں سمز بلاک کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ سم کی بندش سے بچنے کیلئے گوشوارے فوری طور پر جمع کرائیں، ایف بی آر اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کو... اس دوران چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ فوت ہوجانے والے افراد یا میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بائیو میٹرک اور...
    — فائل فوٹو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پانی روکنے کےلیے صلاحیت اور وقت چاہیے، بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال اسٹیشن پر مسافر پُل کا حصہ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے معاملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمیخانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہو گئی۔ ریلوے کے ترجمان کا...
    بھارتی آرمی چیف کی ہندو روحانی پیشوا ’’جگدگرو رام بھدر آچاریہ‘‘ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد بھارت کی فوجی قیادت کے مذہبی جھکاؤ اور غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ فوجی قیادت کا ہندوتوا سے جُڑاؤ اور عسکری ادارے سمیت نام نہاد سیکولرازم بے نقاب ہوگیا۔ بھارت میں روحانی رہنما بھی اب جنگی سوچ اور جارحیت کی زبان بولنے لگے ہیں۔ نام نہاد ہندو روحانی پیشوا نے انوکھا مطالبہ کیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے بطور نذرانہ پیش کیا جائے۔‘‘ آزاد کشمیر کو ’’گرو دکشِنا‘‘ کہنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آشرم میں آزاد کشمیر پر قبضے کی بات بھارت کی نظریاتی شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے اقلیتوں میں...
    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول کو مزید مضبوط بنانا اور فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ، جو خود بھی ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں، نے اسے "تاریخی فیصلہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اسرائیل اور اردن کی سرحد پر یہودی موجودگی کو تقویت دے گا۔ اسرائیلی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے وفاق کے ساتھ کئی بار رابطے کئے گئے. بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ افغانستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں لیکن سیاسی اختلاف کے باعث وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے اب تک نہ اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا ہے, حالانکہ ہم بین الاقوامی تعلقات بنانے کے لیے نہیں بلکہ صوبے کے مسائل پر بات کرنے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )وزارت داخلہ نے ملک بھر میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں بڑے فیصلے کیے گئے.(جاری ہے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر آئی 8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، جس کی تکمیل جون 2026 میں متوقع ہے اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے) جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت جاری ہے،جو کہ بھارت کی سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہے پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ چکا ہے. دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹیجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی...
    پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ جنات سے متعلق گفتگو کرنے پر وہ پاس آجاتے ہیں اور ان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں ایسی چیزیں محسوس ہوتی تھیں۔ سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوف ایک ایسا احساس ہے جسے انسان خود محسوس کرتا ہے لیکن پیرا نارمل چیزوں کا وجود بھی ہوتا ہے۔ جنات کی موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس لیے ان کی حقیقت سے انکار...
    وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کے علیحدہ علیحدہ ریکارڈ رکھنے سے روکتے ہوئے ایک متحدہ چہرہ شناسائی نظام یعنی فیشل ریکگنیشن سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جسے 31 دسمبر 2025 تک مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق اہم چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے اجلاس میں اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کئی سرکاری...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثت قوم فخر ہے تاہم ہماری اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا،پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں اور تیار ہے، امریکامیں10لاکھ پاکستانی کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کی سب سے پائیدارکڑی ہے،پاک امریکاتجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے باآسانی پوراکیاجاسکتاہے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کیا رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ ان کی...
    ہانگ کانگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ہانگ کانگ میں منعقدہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے مشرقی پڑوسی نے حال میں بلا اشتعال اور غیر منصفانہ فوجی جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارتی اقدام سے جنوبی ایشیا کا امن خطرات سے دو چار ہوا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ جنوبی ایشیا میں تنازع کی بنیاد ہے، لہذا اس تنازع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)حکومت نے ملک بھر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم...
    سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیرخارجہ نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کیا ۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ وزیر خارجہ نے "ون کنٹری، ٹو سسٹمز" فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی...
    نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ درمیانی عمر میں جسم کے وزن کا صرف 6.5 فیصد کم کرنے سے بیماری اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔  محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ وزن کم کرنے والی ادویات یا سرجری کا استعمال کیے بغیر اپنے جسم کا تقریبا 6.5 فیصد وزن کم کرتے ہیں، وہ بعد کی زندگی میں بڑے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گرمی کو شکست دینے والا اور وزن میں کمی لانے والا گیم چینجر مشروب فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی میں جیریاٹرک میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر ٹیمو اسٹرانڈبرگ کی سربراہی میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ سرجیکل یا فارماکولوجیکل علاج کے بغیر درمیانی عمر...
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں معروف اداکارہ اور یونیسیف کی قومی سفیر برائے حقوقِ اطفال صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس ویڈیو مہم کا مقصد معاشرے میں کم عمری کی شادیوں کے مضر اثرات کو اجاگر کرنا اور اس رواج کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دینا ہے۔صبا قمر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی بچے کو ایسی شادی یا مستقبل پر مجبور کیوں کیا جائے جسے وہ خود نہ چنے؟ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کے سنگین خدشات کے ہوتے ہوئے، ہمیں یہ سب کچھ نظر انداز نہیں...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے...
    مکہ مکرمہ میں حج کیلئے آنے والی مصری خاتون کی بروقت طبی امداد کے باعث بینائی واپس آ گئی، جسے ایک معجزاتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق، مصری خاتون کو اچانک موتیا بند لاحق ہوا تھا، ساتھ ہی ان کی ریٹینا الگ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ اگر بروقت علاج نہ ہوتا، تو بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی تھی۔ خاتون کو فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے ان کا فوری آپریشن کیا۔ کامیاب سرجری کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی اور حالت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ وزارت صحت...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔ مزید پڑھیں: مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ...
    کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کردی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے...
    نئی دہلی:بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں ںے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔ سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔ میزبان نے بی جے پی رہنما سوامی سے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر نے بھی سوال کیا تھا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے ہیں؟"اس...
    سٹی 42 : پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا ۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرپٹو کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے ۔  اجلاس میں معاون خصوصی کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اٹھارٹی کے قیام پر غور ہوگا ، اس کے علاوہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثہ جات کے فریم ورک پر بھی غور کیا جائے گا۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
    تہذیبوں کا تبادلہ ہی اصل خوبصورتی ہے، چینی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : نائب چینی صدر ہان چنگ نے چین کے شہر ڈون ہوانگ میں تہذیبوں کے تبادلے اور باہمی سیکھنے کے چوتھے مکالمے کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ تہذیبوں کا تبادلہ ہی اصل خوبصورتی ہے اور ایک دوسرے سے سیکھنا فائدہ مند ہوگا ۔ہمیں مشترکہ طور پر عالمی تہذیبوں کے تنوع کے احترام کی وکالت کرنی چاہیے۔ ہان چنگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی پر عمل کرے گا، گلوبل سیویلائزیشن انیشیٹو کو فعال طور پر...
    لندن کے مشہور مومی مجسموں کے عجائب گھر، مادام تساؤ نے برطانیہ کے مقبول ترین اسنیک ’گریگز ساسیج رول‘ کا مومی مجسمہ تیار کر کے اسے اپنی ’کلچر کیپیٹل‘ نمائش میں شامل کر لیا ہے۔ Greggs sausage roll, a much-loved British snack, has been immortalized with its own figure at Madame Tussauds wax museum in London pic.twitter.com/qsIOSrSAfR — Reuters (@Reuters) May 29, 2025 یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خوردنی شے کو اس عجائب گھر میں اس قدر اعزاز بخشا گیا ہے۔ مومی مجسمہ نیلے مخملی کشن پر رکھا گیا ہے، جس کے ساتھ ایک یادگاری تختی بھی نصب ہے۔ یہ اقدام نیشنل ساسیج رول ڈے (5 جون) کی مناسبت سے کیا گیا ہے اور یہ مجسمہ جون کے...
    تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی  تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز دوشنبے :سی جی ٹی این کے’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘ نامی  چین – وسطی ایشیا میڈیا مشترکہ رپورٹنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوا۔ چائنا  میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نےاس پروگرام کا  مشترکہ طور پر  اہتمام کیا   تاکہ دوسری چین وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس کی  آمد کے  موقع پر    میڈیا پروفیشنلز کے نقطہ نظر سے اس قدیم اور پراسرار سرزمین کو  دیکھا جائے ۔  تاجکستان کی وزارت نقل و حمل کے  شعبہ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر سہروب  نولیبو  نے اپنی تقریر میں کہا کہ  شاہراہ سے شروع...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز  بیجنگ :چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ  ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ تقریب میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے 60 سے زائد ممالک   اور اقوام متحدہ سمیت تقریباً  20 بین الاقوامی تنظیموں کے  اعلیٰ سطحی نمائندوں ، سابق ممتاز سیاستدانوں  اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت...
    نیپرا نے خط میں کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی کے الیکٹرک کی بری کارکردگی کی عکاس ہے اور کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے بجلی لینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کی جائے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھا جس میں کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کریں۔ نیپرا نے خط میں کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک...
    قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز گریٹر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہریوں کو قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرسے پاسپورٹ، نادرا کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی پاکستانی برادری کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں پیسے دے کر جلدی اپوائنٹمنٹ لینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔بولٹن کے رہائشی شہزاد وحید نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام انتہائی ناکام...
    بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل ان دعوؤں سے گریز کرتی آئی ہے۔ سوامی نے واضح طور پر کہا کہ پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اتنے مؤثر نہیں تھے، یہ ممکنہ طور پر رافیل طیاروں کی جانب اشارہ تھا جنہیں مودی حکومت نے فرانس سے خریدا تھا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے جب پوچھا کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر...
    اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت...
    اسلام آباد : پاکستان کی ڈاکٹر ماہرہ عبدالغنی نے کیمبرج یونیورسٹی سے مٹیریل سائنس اور میٹالرجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر ماہرہ نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پاکستان سے انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جرمنی اور فرانس میں تعلیم حاصل کی جہاں انہیں یورپی یونین کے مشہور 'ایراسمس منڈس اسکالرشپ' سے نوازا گیا۔ ان کی پی ایچ ڈی تحقیق کا موضوع 2D میٹیریلز تھا، جو جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا حل فراہم کرتا ہے۔ دورانِ تحقیق انہوں نے نانو فابریکیشن جیسے جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اورتعلیم سے محروم نہ رہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا شکریہ ادا نہیں کرنا یہ آپ کا حق تھا۔"ریاست ماں نہیں بنتی تو...
    اسلام آباد:انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت دیگر ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت 27 سال قید کی سزا سنادی۔ جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے کہا کہ آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 برس سے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ طور پر قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اب 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکے کا نکاح قانونی جرم تصور ہوگا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کے تحت شادی کے لیے دلہا اور دلہن دونوں کا قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے یا رجسٹریشن کی صورت میں نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر 3 سال قیدِ...
    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 کارکنان کو مختلف سزائیں سنا دیں۔ اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزائیں دی گئیں۔ فیصلے کے بعد عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا، جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ مزید پڑھیں:اسلام آباد : عمران خان سمیت17 پی ٹی آئی رہنماؤں کے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی ایم این اے عبدلطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو نو مئی کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم ، میرا خان، شاہ زیب ، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا ۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزمان کو مجموئی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔جج نے...
     وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے ریڑھی ضبط کیے جانے کے چند منٹ بعد ایک دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔دوسرے دکانداروں نے منظور احمد کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کی ریڑھی کو سی ڈی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لئے موسمی آو¿ٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں زائد...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا، مقامی گیس دستیاب نہیں ہے، نئے گھریلو کنیکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
    ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں...
    سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کردی۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ہوگی۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ " لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا عماد وسیم نے کہا کہ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا، مجھے اب بھی یقین ہے کہ...
    یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا۔ عوام منتظر ہیں کہ حکومت بجٹ سے قبل مہنگائی کا بم گرانے والی ہے یا انہیں ریلیف ملے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور متعلقہ صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ عالمی مارکیٹ اور داخلی مالیاتی دباؤ کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی پر غور کر رہی ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں جزوی اضافہ بھی زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 28 پیسے فی لیٹر کی ممکنہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا...
    بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دی، شفافیت کی کمی اور جھوٹے بیانیوں کا ڈھونگ مودی کی پرانی روایت ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟‘‘ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں، مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لئے صلاحیت اور وقت چاہئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا...
    بلوچستان میں صحافت سے وابستہ خواتین نہ صرف میدان میں کام کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں بلکہ اداروں کے اندر صنفی امتیاز، معاشرتی دباؤ اور تحفظات کی کمی ان کے سفر کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ ہراسانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اکثر خواتین کو خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ سعدیہ جہانگیر گزشتہ 15 برس سے کوئٹہ میں صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس وقت ’پبلک نیوز‘ میں بطور بیورو چیف خدمات انجام دے رہی ہیں، کہتی ہیں: ’میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کو روز یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ انہیں کام کرنا آتا ہے‘۔ تعلیمی چیلنجز اور پیشہ ورانہ سفر بلوچستان میں خواتین کے...
    حکومت کا زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آبدا:حکومت نے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)اسلام آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط کئے جان پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق ہوگیا، واقعہ اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا،عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔موقع پر...
    اگلے مراحل میں 2017 کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی تاکہ صرف فعال شناختی کارڈ پر ہی سمز جاری رہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے کے تعاون سے ان موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے جو وفات پا جانیوالے افراد یا میعاد ختم شدہ شناختی کارڈز کے حامل افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2017 اور اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند ہوں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں...
     لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ واٹر میٹرز لگیں، بل آئیں گے تو سمجھ آئےگی پانی ضائع نہیں کرنا۔لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی کے ضیاع پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا جائے۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واٹر میٹرز لگیں گے اور بل آئیں گے تو لوگوں کو خود بخود سمجھ آ جائے گی کہ پانی ضائع نہیں کرنا، پائپ سے گاڑیاں دھونا بند کرائیں اور خط میں یہ بات شامل کی جائے کہ پائپ کے بجائے...
    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر عارضی تقرریاں نامناسب ہیں، اور 2 ماہ کے اندر میرٹ پر مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا جائے۔ عدالت نے افسران کی معطلی سے متعلق جاری کیا گیا عبوری حکم امتناع واپس لیتے ہوئے ایم ڈی احمد علی صدیقی اور سی او او اسد اللہ کو نئے افسران کی تقرری تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ موجودہ صورتحال میں ان افسران کو ہٹانے سے شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ کراچی کے کئی علاقے پہلے ہی پانی سے...
    ایک تازہ طبی تحقیق نے دل کی صحت کا ایک انتہائی آسان اور حیرت انگیز فارمولا پیش کیا ہے۔ روزانہ محض 30 منٹ کی معتدل ورزش آپ کے دل کے دورے کے خطرے کو 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک طویل مدتی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے اہم نکات نیویارک کے 600 سے زائد مریضوں پر 2016 سے 2020 تک کی گئی اس تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ: جو افراد دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ روزانہ 10 گھنٹے سے زیادہ بیٹھنا دل کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ معتدل ورزش دل کی شریانوں...
    گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح حج پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، حلف برادری کی تقریب ججز بلاک کے کمیٹی روم میں آج دن اڑھائی بجے ہوگی۔ سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں، جسٹس جمال مندوخیل جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔
    لکی موٹر کارپوریشن نے سندھ بھر کی بڑی شاہراہوں پر جاری سڑکوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں گاڑیوں کی ترسیل میں تاخیر کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے اپریل میں طے شدہ تمام گاڑیوں کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔ پیداواری کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں، اور لکی موٹر کارپوریشن اپنے وعدوں کے مطابق مئی کے تمام زیر التوا آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کمپنی کے مطابق، موجودہ مظاہروں اور سڑکوں کی بندش سے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر ان گاڑیوں کی ترسیل میں خلل پڑرہا ہے جن کے آرڈر شمالی اور وسطی علاقوں کی جانب...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں، یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں...
    فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریاں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات چیت کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنے کی کوئی فوری ضرورت یا دباؤ محسوس ہوتا ہے اور اگر ایسا موقع آیا بھی تو یہ بات چیت اُن کی اپنی شرائط ہی پر ہوگی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے حال ہی میں ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے بھارت...
    بھارت کی دفاعی کوتاہیاں اور اندرونی بدعنوانیاں ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے دفاعی خریداری کے عمل میں شدید خامیوں کا سرعام اعتراف کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے کہا کہ ٹائم لائنز کا تصور ختم ہو چکا، بھارت میں کوئی بھی بڑا دفاعی منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ معاہدے کے تحت بہت سے سسٹم کبھی بھی ڈیلیور نہیں کیے جاسکتے، پھر بھی معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ معاہدے...
    ملک بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی، اس عید کے موقع پر چونکہ فرزندانِ توحید نے قربانی کے جانور ذبح کرنا ہوتے ہیں تو عید سے قبل ہر شخص کے ذہن میں سوال ہوتا ہے کہ موسم کیسا ہو گا خاص طور پر بارش تو نہیں ہو گی؟ کیونکہ اس گرمی میں بارش اور خراب موسم میں قربانی کرنے اور پھر گوشت بنانے میں مشکلات دو چند ہوجاتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کل تو بارش اور طوفان کے پیشگوئی کی جا رہی ہے اور گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارش بھی ہوئی ہے، تاہم یہ دیکھتے ہیں 7 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں موسم کیسا رہے گا؟ یہ...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج صبح فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی سادہ تقریب دوپہر اڑھائی بجے ججز بلاک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی، جہاں جسٹس جمال خان مندوخیل ان سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔ مزید پڑھیں: وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا مکہ مکرمہ کا دورہ، حج 2025 کے انتظامات کا جائزہ ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر سنیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سینیئر ترین جج...
    انجینئر حمید حسین طوری نے ضلع کرم پارا چنار کے افراد کا بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کیا جانا، بیرون ملک واپسی کے منتظر افراد کے پاسپورٹس کی متعلقہ محکمے کی جانب سے تجدید میں تاخیر کرنے جیسے اہم نکات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایشورنس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے شرکت کی اور مختلف قومی و عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے حلقہ ضلع کرم کے سنگین مسائل کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر بارہا ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنا کر عوام کے لیے بحال...
    براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز لاہور: ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز براڈکاسٹرز کاگزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس کا مقصد ملکی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اس اجلاس میں ملک بھر سے میڈیا ماہرین، چینل مالکان، اور شعبہ نشریات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل — جیسا کہ ریگولیٹری دباؤ، مارکیٹ میں عدم توازن، اشتہارات کی تقسیم میں...
    بانی، مملکتِ محبتہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (AI)، میٹاورس، اور ڈیجیٹل انقلاب ہے،اور دوسری طرف روحانیت، ایمان، اور اخلاقی بیداری کی گم ہوتی روشنی۔آج کا نوجوان اسکرین کی چمک، ورچوئل حقیقتوں، اور کوڈز کی دنیا میں کھو گیا ہے۔روحانیت، عبادت، اور خدا کا تصور ،، اس کے لیے پرانے زمانے کی کہانی بنتی جا رہی ہے۔روایتی علما اور روحانی مشائخ، جو کبھی انسانیت کے نگہبان تھے،اب منظر سے یا تو غائب ہیں، یا پھر مادیت، شہرت، اور سیاست کے اسیر ہو چکے ہیں۔ڈیجیٹل دنیا میں ’’ایمان‘‘ کی جگہ ’’فالوورز‘‘ نے لے لی ہے۔’’ذکر‘‘ کی جگہ ’’نوٹیفکیشنز‘‘ ، اور ’’سجدے‘‘ کی جگہ ’’سیلفیاں‘‘ آ گئی ہیں۔دجال کا دور اور AI...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا، جس میں بعض علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسمی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں بشمول شمالی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبر پختونخوا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں پر وفاق کو ریکارڈ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ 21 سے 22 میں جانے والے افسران کی ترقیوں کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے مقدمات کی سماعت کی جس میں سابق سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان اور دیگر افسران کی جانب سے دائر درخواستیں شامل تھیں۔ درخواست گزاروں کی نمائندگی بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، شعیب شاہین، فیصل نقوی و دیگر وکلاء نے کی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار...
    کراچی: منگھوپیر سلطان آباد سے 13 سالہ لڑکے آفتاب کے مبینہ اغواء کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ مغوی لڑکے کے والد محمد بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا آفتاب گھر کے قریب واقع "عمران آٹوز" پر مکینک کا کام سیکھنے جاتا تھا۔ مدعی کے مطابق گزشتہ صبح آفتاب دکان پر جانے کے لیے گھر سے نکلا لیکن شام کو ان کی اہلیہ نے فون کرکے اطلاع دی کہ آفتاب تاحال گھر واپس نہیں آیا۔ مدعی نے بتایا کہ دکان کے مالک عمران کے مطابق آفتاب صبح دکان پر آیا تھا لیکن دوپہر کے وقت پانی پینے قریبی مسجد...