2025-09-18@02:18:11 GMT
تلاش کی گنتی: 426
«پاک بھارت کشیدگی کے»:
(نئی خبر)
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ،آئل ریفائنری کو ڈیزل و جیٹ فیول کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےکےذریعے لوگوں کوشہید کررہا ہے، بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کوشہید کرنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کرکے شہید کیا گیا، اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جارہا...
لاہور: پاک-بھارت کشیدگی کی وجہ سے واہگہ اٹاری بارڈر بند ہے تاہم بھارت سے پاکستانیوں اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو 191 پاکستانی شہری بھارت سے واپس پاکستان پہنچے جبکہ یہاں سے 287 بھارتی شہر ی واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ غیر ملکی شہریوں سمیت این آر آئی، لانگ ٹرم ویزا اور نو اوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا کی اجازت کے حامل شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ پاکستان اور بھارت واہگہ-اٹاری بارڈر بند کردیا ہے لیکن شہریوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے بارڈر کھلا رہا، پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آنے والے بھارتی شہری معمول کی چیکنگ...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔ ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور...
پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں فوری اضافے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں ڈی جی آئل نے پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ڈیزل اور جیٹ فیول کی وافر مقدار دستیاب رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے ہدایت دی ہے کہ تیل کی درآمد کا عمل تیز کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے بروقت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو اس حوالے سے پی ایس او اور دیگر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا افسوسناک ہے،بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں پہلگام واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑا گیا، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں لکھا ہے کہ اس کو ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بھارت نے اٹاری...
پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء کی جنگ میں ملک کا بچہ بچہ اپنے فرائض جانتا ہے، پاکستانی قوم ملکی سالمیت کے لیے ایک ہے اور اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عالمی میڈیا کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں پی پی رہنما نے پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا...

بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ...
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسران میں دہشت گردانہ کارروائی میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بلکہ بغیر کسی ثبوت جوابی کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ایک طرف جہاں بھارتی ٹی وی چینلز نے حملے کو ’پاکستانی دہشت گردی‘ کہہ کر بیچا وہیں سوشل میڈیا پر ’پاکستان کا ہاتھ‘ خودساختہ بیانیہ پھیلایا گیا۔ Never forgive never forget. No sympathy with Pakistan ever....
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کو خطے کے 3ممالک جبکہ پانچ ممالک کو پاکستان پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی ، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی مسابقتی برتری 3فیصد کم رہے گی ۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ بھارت کاٹیرف26 فیصد ہوگا اس طرح بھارت کو 3فیصد کی مسابقتی برتری حاصل ہو گی ،چین پر 34 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور پاکستان کو5فیصد مسابقتی حاصل ہو گی۔بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو8فیصد، سری لنکا کے مقابلے میں15فیصدمسابقتی برتی حاصل ہو گی۔ نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کو پاکستان...
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی نئی کتاب ”کنن پوش پورہ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کشمیری عوام کی تحریک حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی...
لاہور: پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی...
پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ایدھی فانڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فانڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا ، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) جاوید میانداد کا کرن مورے کو فیلڈ پر تنگ کرنا، ونکٹیش پرساد کا عامر سہیل کو پویلین واپس بھیجنا، یا پھر گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی کے درمیان تکرار - پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی گرم جوش رہتے ہیں۔ آئیے چیمپئنز ٹرافی کے دوران اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایسے ہی چند واقعات کو یاد کرتے ہیں۔ میانداد کی کرن مورے کی نقل پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اپنی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ اسمارٹنیس کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ کے ایک میچ...
نئی دہلی: بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا کی جاری کردہ تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1,165 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو 2023 کے مقابلے میں 74.4 فیصد زیادہ تھے۔ ان واقعات میں 98.5 فیصد مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا، اور 80 فیصد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں تشویش ناک ہے جہاں نریندر...

جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر۔جو کشمیر کا سودا کریگا پاکستانی قوم سے نشان عبرت بنادیگی،حافظ نعیم الرحمن
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
1971ء کی جنگ، جو مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی اور بنگلا دیش کے قیام کا باعث بنی، یہ نہ صرف جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ اس کے اثرات آج تک موضوع بحث ہیں۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلا دیش) میں بھارتی فوج کی موجودگی اور جنگ کے اثرات پر مبنی الزامات اور مباحث کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ یہ تنازع محض پاکستان کا ایک داخلی مسئلہ نہیں رہا تھا، بلکہ بھارت کی فعال شمولیت نے اسے ایک بین الاقوامی رنگ دے دیا تھا۔ اس جنگ کے دوران رونما ہونے والے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تغیرات نے جنوبی ایشیا کی سمت بدل کررکھ دی۔ بھارتی فوج کی مشرقی پاکستان میں موجودگی اور اس دوران مبینہ لوٹ مار اور...
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) پاکستانی دفتر خارجہ اور فوج دونوں نے بدھ کے روز بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے بیانات کو "سیاسی طور پر محرک" اور "غلط" قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس طرح کے فرضی بیانات سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے اپنے سخت رد عمل میں بھارتی الزامات کو ستم ظریفی قرار دیتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اس کی خود کی دستاویزی تاریخ اس بات سے عبارت ہے کہ وہ "غیر ملکی سرزمینوں پر ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں" میں ملوث رہا ہے۔ بھارت کا کشمیر سے...