2026-06-02@21:09:56 GMT
تلاش کی گنتی: 3659
«وفاقی حکومت»:
(نئی خبر)
وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے تحت پنشن کا حق دار قرار دیتے ہوئے ادارے کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے پنشن سے متعلق سخت تشریح کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلاحی قوانین کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محروم کرنا نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ وہ ملازمین جنہوں نے پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال یا اس سے زائد سروس مکمل کر لی ہے، انہیں پنشن کا حق حاصل ہوگا۔ عدالت کے مطابق سروس کا چھ ماہ...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان اور پچھلے سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان اور گذشتہ سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی گذشتہ سال رمضان پیکج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی طرف سے رپورٹ تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال سے وفاقی حکومت نے غریب عوام کو رمضان پیکج کی بدولت ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا ہے ۔ملک میں کئی دہائیوں سے جاری یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے، مالی بے ضابطگیوں، بدنظمی اور غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کر دیا۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو...
سندھ حکومت نے صوبے میں ریلوے منصوبوں کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں 858 کلو میٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مجموعی طور پر 63 ارب 26 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سندھ کے عوام کے لیے جدید ریلوے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں اور صوبائی حکومت چھ نئی جدید ٹرینیں خریدنے پر...
برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کی یلغار کا سامنا ہے جہاں ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سو میل کی رفتار سے طوفانی ہواؤں نے موسم کو مزید سخت اور مشکل بنادیا ہے جبکہ ہزاروں صارفین بجلی سے بھی محروم ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ برمنگھم ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے رن وے بند کرنا پڑگیا۔ کارنوال میں ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے باعث درخت اکھڑ گئے۔ حکام کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لندن میں بھی سخت موسم کے سبب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کوئٹہ میں وفد سے ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے روڈ کے راستے زائرین کی آمدورفت پر غیر ضروری پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید داؤد آغا نے نو ماہ سے زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔ وگرنہ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدام کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔ آج کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علمدار روڈ آکے دفتر میں ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے...
وفاقی حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ نیپرا کے مطابق ایک سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ کا ٹیرف 10.54روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01روپےبرقراررکھنے کی تجویز ہے۔ نیپرا کے مطابق ایک سے 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 22.44 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے، اسی طرح ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ نیپرا کے مطابق ماہانہ201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رکھنے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے اضافے پر یکساں ٹیرف کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن نے سرکاری ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کے لیے یکساں ٹیرف کے بارے میں رجوع کیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکومتی درخواست پر 12جنوری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا میں دائر درخواست میں سرکاری ڈسکوز کے ساتھ ساتھ کے-الیکٹرک پر بھی یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں بجلی مزید مہنگی؛ یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اتھارٹی سے یکم جنوری سے منظور کردہ بنیادی ٹیرف پر نظرثانی کی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے اضافے پر یکساں ٹیرف کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن نے سرکاری ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کے لیے یکساں ٹیرف کے بارے میں رجوع کیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکومتی درخواست پر 12جنوری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا میں دائر درخواست میں سرکاری ڈسکوز کے ساتھ ساتھ کے-الیکٹرک پر بھی یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ جائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم کوئٹہ میں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کی لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ملاقاتوں میں بلوچستان کی صورت حال دیگر امور تبادلہ خیال ہوگا۔ Tagsپاکستان
فائل فوٹو وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کمیٹی کو چاہیے کہ پی ٹی آئی قیادت سے مینڈیٹ حاصل کرے، اگر مینڈیٹ مل جائے تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے کے پی حکومت کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرنے کا مطالبہانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرے، دہشت گردی کے خلاف مزید سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاست کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم 5 سے زیادہ بار مذاکرات کی بات کر چکے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا...
تصویر، اسکرین گریب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے یہی مؤقف ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جسے ہر حال میں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت گڈ گورننس میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے، آج کی پریس کانفرس میں کچھ باتوں پر وضاحت ضروری ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرائیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی جماعت نہیں،یہ کہنا پی ٹی آئی کے پی میں تعاون نہیں کر رہی یہ مناسب نہیں اور...
فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، دیکھیے گا 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 27ویں ترمیم سے متعلق رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایسا نہیں ہے کہ تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے کہ سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ کے نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے معاملے پر محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے پی نے وفاقی حکومت کو وضاحتی خط ارسال کردیا۔محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے اپنے خط میں لکھا کہ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے نان ایکسپورٹیبل کوٹے کی منظوری پہلے ہی کے پی وائلڈ لائف بورڈ دے چکا ہے۔ کوٹہ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کی خاطر خواہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا گیا۔خط کے مطابق اس سال نان ایکسپورٹیبل کوٹے پر نیلامی اور پرمٹس جاری ہوچکے ہیں، کوٹے پر دوبارہ جائزہ لینے سے عملی اور انتظامی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی حکومت میں تنازعخط میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کو دور کرنے کیلیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں برآمدات میں اضافے کے حوالے حکومتی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جولائی تا دسمبر 2025 تک کے تجارتی اعداد و شمار پیش کئے گئے جبکہ ہائی ویلیو سیکٹر، جیسا کہ انجینئرنگ، ادویات میڈیکل ڈیوائسز اور پراسیسڈ فوڈ، کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات کو گلوبل ویلیو چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کوٹیکس ری فنڈ کےحوالے سے کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، برآمد کنندگان کوٹیکس ری فنڈ کےحوالے سے کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ برآمدات خصوصاً زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چاول کی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن...
پنجاب اسمبلی میں وفاقی افسران کی صوبوں میں تعیناتی کے خلاف تحریک التوا سے متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک التواء کا جواب کے لئے متعلقہ محکمے کو ارسال کر دی۔ اسمبلی ذرائع نے کہا کہ تحریک التواء کار محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کی گئی، تحریک التواء کار پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومتی موقف مانگ لیا، جواب آنے پر تحریک التواء کار ایوان میں دوبارا زیر بحث لائی جائے گی، تحریک التواء کار مشترکہ طور پر 13 حکومتی ارکان کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ تحریک التواء کار ایوان میں پیش ہو چکی، حکومتی جواب آنے تک مؤخر کی گئی، گزشتہ اجلاس میں تحریک التواء کار احمد اقبال چودھری نے پیش کی تھی، تحریک التواء کار کی حمایت ایوان میں اپوزیشن نے بھی...
خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا اگر فیصلہ ہوا تو یہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے، اگر یہ فوج کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو نتائج اچھے ہوں گے۔ مزید پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور چین یک زبان، کابل کو کیا اہم پیشکش کی؟ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اور حکومت کے مزے بھی لینا چاہتی ہے، یہ لوگ شہدا کے ساتھ یکجہتی اور جنازوں میں شریک نہیں ہوتے۔ خواجہ آصف نے...
’یہ اسلام آباد کو اجاڑ کر رہیں گے‘، درختوں کی کٹائی پر محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے تنقید کی زد میں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ سینیئر صحافی و اینکر پرسن رؤف کلاسر نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوہسار کمپلیکس میں پارکنگ کے لیے سی ڈی اے نے درختوں کا پورا جنگل کٹوا دیا ہے۔ مزید پڑھیں: گھنے درختوں سے کنکریٹ کے جنگل تک، ’محسن نقوی اور محمد علی رندھاوا نے کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا‘ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیکریٹریٹ ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ گرین بس پر سفر کیا کریں تاکہ شہر میں گاڑیاں کم داخل ہوں اور آلودگی نہ بڑے۔ رؤف...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے، اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر صوبے میں تعلیم کے شعبے میں جدید سہولتوں اور تعلیم تک رسائی کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں وفاقی وزراء کے علاوہ صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال،...
حکومت نے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے اسٹرکچر میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی گروتھ بڑھانے، غربت اور بے روزگاری میں کمی اور پالیسی ریٹ میں کمی جیسے اقدامات زیرِ غور ہیں، تاکہ ملک کی معیشت مستحکم رہ سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے تجاویز تیار کر لی ہیں۔ حکومت تیسرے سال میں معاشی گروتھ کو فروغ دینے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس اور صوبائی بجٹ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنیکی راہ ہموار ہو گئی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنیکی منظوری دی جا چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کیمطابق ماہانہ جمع ہونیوالی لیوی کا فائدہ 2ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنیکا قانون لاگو کیا ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے گیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر پٹرولیم علی...
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق گیس کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی اور اصلاحات کے نتیجے میں تمام صارفین کے لیے نرخ وہی رہیں گے۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلرڈیٹ میں اضافہ رک گیا ہے اور نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے بتایا کہ قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم...
اسلام آباد (خبر نگار) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ مقصد آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کو مستحکم کرنا اور عزم کو مضبوط کرنا تھا۔ اس کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے 3 انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز کو فیڈرل بورڈکیساتھ منسلک کرنے کے لیے ایک رسمی چارٹر قائم کیا گیا ہے۔
پاکستان میں پانی کے تنازعات عموماً دریاؤں، ڈیموں اور صوبوں کے درمیان معاہدوں تک محدود سمجھے جاتے ہیں، مگر گلیات سے مری تک بچھائی گئی واٹر پائپ لائن ایک ایسا معاملہ ہے جو آج محض انتظامی مسئلہ نہیں رہا بلکہ آئینی خودمختاری، بین الصوبائی انصاف، وفاقی مفادات اور انسانی حقِ حیات کا سنگین سوال بن چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس تنازع نے ایک نیا رخ اس وقت اختیار کیا جب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے حدود بڑھانے اور پورے گلیات کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی۔ یہ تجویز بظاہر ترقی، بہتر انتظام اور سیاحت کے فروغ کے نام پر پیش کی جا رہی ہے، مگر حقیقت میں اس کے پس منظر میں...
وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی حکومت کے نومبر 2025 کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد حکومتی قرض 77543 ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے نومبر میں مقامی سطح سے 653 ارب روپے قرض لیا جب کہ نومبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے ادا کیے گئے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال 5 مہینوں میں حکومت کا قرض 345 ارب روپے کم ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر...
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ملک کی آئندہ قیادت سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں وینزویلا کی قیادت کے لیے حکومت کے وفادار اور بااثر افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے، جنہیں ملک میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شخصیات عبوری دور میں وینزویلا کو چلانے اور ریاستی اداروں کو فعال رکھنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گی۔ مزید پڑھیں وینزویلا حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں حکومت کے وفادار عناصر کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ قیادت کے لیے موزوں افراد میں قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ افراد وینزویلا میں استحکام قائم رکھنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں اور آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کا ذکر اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو نے بھی کیا۔واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو 3 ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئر اور 6 نائب میئر ہوں گے۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو 3 ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس کے تحت ہر ٹاؤن میں الگ میئر اور نائب میئرز تعینات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئر اور 6 نائب میئر ہوں گے جب کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نظام پنجاب ماڈل پر تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی جب کہ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں...
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیر مقام نے کہا کہ ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کئی سیشنز کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہاز شریف خود بی ان چیزوں کی نگرانی کر رہے ہیں، ہم نے معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی تھی۔ معاہدے ہر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہے، ہم نے مطالبات پر کام کیا، کئی پر عمل درآمد کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے، لیکن کمیٹی کے اراکین کی طرف سے مذاکرات میں عدم شرکت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو مذاکرات کے لیے دعوت دی ہے، تاہم طے شدہ میٹنگ میں کمیٹی کے ممبران شریک نہیں ہوئے۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید، وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وفاق اور...
اویس کیانی : وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر عائد کی گئی کیپٹو پاور لیوی کی رقم سے بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں میں ریلیف کی صورت میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، تاہم یہ ریلیف دو ماہ کے وقفے سے صارفین کو دینے کا پلان ہے۔ کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کیپٹو پاور لیوی کے ذریعے بجلی صارفین...
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے 50 ویں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عنایت علی شاہ روسائے کلیہ و دیگر اراکین شریک ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 13 سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا ۔مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ صوبے کو ملےاین ایف سی کے وسائل ملک دشمن بیانیےکو تقویت دینے میں لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگیں اور اداروں کےخلاف نفرت انگیز سیاست ترک کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک بڑی مثبت تبدیلی آرہی ہے، صوبائی حکومت نے 13 سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔
اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کو پہلا باقاعدہ حکم جاری کرتے ہوئے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے کی رقم واپس طلب کرنے اور اسے دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ٹریژری بلز میں لگانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رقم کی منتقلی کے بعد اسے نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ٹریژری بلز میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے۔ عدالت نے رجسٹرار کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی تاکہ اس عمل میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ نیشنل بینک حکام کے مطابق عدالت کے حکم کے بغیر اس رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی، عدالت کے مطابق یہ سرمایہ کاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کی ہدایت نہیں دی ہے۔سہیل آفریدی نے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا گیا ہے، وہ صوبے کے مفاد میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر زور دیتے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے دوبارہ سرمایہ کاری میں لگانے کا حکم دے دیا۔وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے طلب کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ رقم سرکاری بینک کے ذریعے ٹریژری بِلز میں دوبارہ لگائی جائے، عدالت میں سرکاری بینک کے حکام نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی۔رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بِلزمیں کی گئی تھی، سابقہ سرمایہ کاری 27 نومبر 2025 کو میچیور ہوچکی تھی۔کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ ای پی اے پنجاب نے گاڑیوں...
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے دوبارہ سرمایہ کاری میں لگانے کا حکم دے دیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے طلب کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ رقم سرکاری بینک کے ذریعے ٹریژری بِلز میں دوبارہ لگائی جائے، عدالت میں سرکاری بینک کے حکام نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی۔ رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بِلزمیں کی گئی تھی، سابقہ سرمایہ کاری 27 نومبر 2025 کو میچیور ہوچکی تھی۔ کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد: (نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے کی دوبارہ سرمایہ کاری کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یہ رقم نیشنل بینک کے ذریعے ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری کی جائے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے آئینی عدالت کو فراہم کیے جائیں، جبکہ رجسٹرار کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔نیشنل بینک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی۔ بینک حکام کے مطابق رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بلز میں کی گئی تھی، جبکہ سابقہ سرمایہ کاری...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے سفارشات طلب کرلیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئے سال کے پہلے دن معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری میں اضافہ اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر مختلف وزارتوں کی طرف سے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور معاشی، ادارہ جاتی انتظامی اصلاحات پر جاری کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے معاشی ترقی اور اصلاحات کی تجاویز میں وزارتوں کے مابین باہمی ہم آہنگی اور صوبوں اور وفاقی اداروں کے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقتصادی اصلاحات...
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری انتہائی کامیابی سے طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی عزم کیا تھا کہ خسارے کا شکار ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے، ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔...
بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی؟ وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں نیا پلان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر کرنے کا منصوبہ تیار، زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس لانے کا پلانتیارکرلیاگیا، آرڈیننس کےذریعے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں مزید ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ زرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم میں وارڈز کی تعداد میں تبدیلی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق وارڈز میں تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو پھر سے حلقہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معیشت سے متعلقہ تمام وزارتوں سے عملی اقدامات اور کم سے کم دورانیہ پر مشتمل جامع حکمت عملی کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے ادارہ جاتی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے برآمدات کے شعبے کی ترویج کی تجاویز اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے۔موثر معاشی اصلاحات اور مجموعی معاشی ترقی کے لیے تمام وزارتوں کی باہمی ہم آہنگی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا باہمی تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارنئے سال کے پہلے دن معیشت سے متعلقہ تمام وزارتوں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متوفی سرکاری ملازمین کے کوٹے پر بچوں اور ورثا کو ملازمت دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کردیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔عدالت کے مطابق سندھ سول سرونٹس قانون کا رول 11-A فلاحی اور مفید قانون تھا جس کا مقصد دوران ملازمت وفات پانے والے، معذور یا نااہل قرار دیئے گئے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو سہارا دینا تھا۔ ایسے فلاحی قوانین کی تشریح ہمیشہ وسیع مقاصد پر مبنی اور ہمدردانہ انداز میں کی جانی چاہیے تاکہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔ کسی سرکاری ملازم کی وفات کے وقت اس کے بچے نابالغ ہوں اور...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں تعلیمی بحران کو ایک سنگین قومی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور اب معرکۂ حق کے بعد معرکۂ ترقی کے لیے سنجیدہ اور مسلسل محنت ناگزیر ہو چکی ہے، اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تعلیم کو اولین ترجیح بنانا ہوگی۔ اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے اجرا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ’’اڑان پاکستان‘‘ کے وژن کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے سو فیصد بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جائے، جبکہ شرح خواندگی کو 90...
راولپنڈی: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں اور 27 ویں ترامیم سب کو آن بورڈ لے کر کی گئی ہیں اور جو لوگ اس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے یا تو پڑھا نہیں یا پھر سمجھ نہیں پائے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کا چیمبرز کے حوالے سے جو بھی نقصان ہوا حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر نقصان پورا کریں گے اور وکلا برادری کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں راولپنڈی بار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مسئلے کو اتنی خوش اسلوبی سے حل کیا، کچہری پراجیکٹ...
حج 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے عازمینِ حج کے لیے لازمی تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ تربیتی پروگرام یکم جنوری 2026 سے شروع ہوگا، جس کا مقصد عازمین کو حج کے مناسک اور انتظامی امور سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے۔ وزارت کے اعلامیے کے مطابق تربیتی پروگرام کا آغاز یکم جنوری کو اسلام آباد سے کیا جائے گا، جس کے بعد یہ کیمپ مرحلہ وار مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ 2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ اور کوٹلی (آزاد کشمیر)، 4 جنوری کو میرپور (آزاد کشمیر)، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں تربیتی کیمپ لگائے جائیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260101-08-15 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور موجودہ غذائی سال کے دوران قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔وفاقی وزریرنے قومی گندم نگران کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں ربیع 2025–26 کے لیے گندم کی کاشت کی پیش رفت، موجودہ گندم کے ذخائر کی صورتحال اور عبوری قومی گندم پالیسی (آئی این ڈبلیو پی) کے تحت عملدرآمد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عبوری قومی گندم پالیسی کے مؤثر اور مربوط نفاذ...
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، منڈیوں کو مستحکم رکھنے اور بروقت پالیسی اقدامات کے ذریعے کسانوں کی معاونت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مسلسل رابطے پر زور دیا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں ربیع 2025–26 کے لیے گندم کی کاشت کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ویٹ اوور سائٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں اور موجودہ غذائی سال کے لیے قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔ کمیٹی نے صوبہ وار گندم کی کاشت کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پنجاب میں گندم کی کاشت...
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم ڈویژن پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا اعلان نیا سال وفاقی حکومت وی نیوز
وفاقی حکومت نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی، پٹرول فی لیٹر 10روپے 28 پیسے سستا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 57 پیسے کمی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ،پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10روپے 28پیسے کی کمی ،نئی قیمت 253روپے 17پیسے مقرر،ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 57پیسے کی کمی ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8پیسے مقرر ،قیمتوں میں کمی 15دن کے لیئے کی گئی ہے۔ روزانہ مستند...
امیدوار اکتوبر میں منعقد ہونیوالے امتحانات کے نتائج وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.com پر دیکھ سکیں گے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کے مطابق امیدوار ری چیکنگ کیلئے یکم تا 10 جنوری 2026 درخواستیں دے سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات 2026ء کی تاریخ کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان ضمنی امتحانات 2025 کے نتائج کا یکم جنوری جمعرات کو اعلان کرے گا۔ امیدوار اکتوبر میں منعقد ہونیوالے امتحانات کے نتائج وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.com پر دیکھ سکیں گے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کے مطابق امیدوار ری چیکنگ کیلئے یکم تا 10 جنوری 2026 درخواستیں دے سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور ہریالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور حکومت کا ہدف دارالحکومت کو ایک جدید اور سرسبز شہر بنانا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ شاہین چوک انڈر بائی پاس آج عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، رواں سال طیب اردگان ایکسپریس وے کا پل اور اس جیسے کئی دیگر اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کے اجڑے ہوئے پارکوں کو بحال کیا جا رہا ہے اور گرینری کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کے لیے پے اسکیل نظام کے جائزے کے لیے قائم ٹاسک فورس کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ٹی ٹی ایس (Tenure Track System) اسکیل کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں کو مارکیٹ کے مطابق مسابقتی بنایا جائے گا تاکہ قابل اور باصلاحیت اساتذہ کو تعلیمی اداروں سے منسلک رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ادوار میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خطیر فنڈز فراہم کیے گئے، تاہم صوبائی حکومتوں کو بھی ہائر ایجوکیشن کے شعبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، اس لیے اگر پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو واضح اور ٹھوس تجاویز کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آ جائے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے دیگر پرانے رہنماؤں سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ ان کے پاس پارٹی کی جانب سے واضح مینڈیٹ ہونا چاہیے، بغیر اختیار کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی...
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔ کے پی کے کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر گفتگو بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔ کے پی کے کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر گفتگو بھی کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان...
مجلس وحدت مسلمین نے ردعمل جاری کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوؤں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت دندناتا پھر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی موصول ہونے پر مجلس وحدت مسلمین نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251231-01-13 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی) نے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کیلیے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو اس کی منظوری کیلیے سفارش کردی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کیلیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قومی ائرلائن ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹ سکے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور نائب وزیراعظم و وزیر...
اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کے لیے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو اس کی منظوری کے لیے سفارش کردی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا،۔ جس میں وفاقی وزیر توانائی، وزیراعظم کے مشیران برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، خصوصی معاونین وزیراعظم طارق باجوہ اور بلال کیانی، وفاقی سیکریٹریز کابینہ، نجکاری، دفاع، قانون، توانائی، نجکاری کمیشن، صنعت و پیداوار سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد لغاری، وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک (جنہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی)، وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکریٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں کمیٹی نے سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے...
پشاور: آئی بیکس، گرے گورال اور مارخور کے شکار کے معاملے پر وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نان ایکسپورٹیبل مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار پر پابندی اس بنیاد پر لگائی کہ اس کے لیے وفاق سے پیشگی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔ محکمے کے مطابق اکتوبر 2024 میں کوہستان اور چترال میں نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے تحت 6 مارخور کے شکار کی اجازت دی گئی تھی، جس پر محکمہ وائلڈ لائف...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے اور نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت کی توجہ انہیں ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کی کمی ہے۔ پاکستان 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ہے اور سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے، جس کے پیش نظر غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار معاشی بہتری پر توجہ دینا...
لاہور: ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے ریلوے پولیس کانسٹیبل راؤ شریف کے لیے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر انعامی رقم اپنی جیب سے دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ راؤ شریف جیسے ایماندار اور فرض شناس لوگ ریلوے کا اصل چہرہ ہیں، ایمانداری اور فرض شناسی ریاستی اداروں کی اصل طاقت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکار کا عمل عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔ کانسٹیبل راؤ شریف نے ٹرین سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )سال 2025ء بھی اختتام کے قریب ہے لیکن کراچی میں گزشتہ کئی سال کی طرح وفاقی و صوبائی حکومت کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والا کوئی میگا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔یاد رہے کہ ان میں ایسے بھی منصوبے شامل ہیں جو 8 سال قبل شروع کئے گئے اور ادھورے ہیں، کچھ منصوبے آدھے مکمل کئے گئے، کچھ منصوبوں پر جزوی تعمیراتی کام ہوا لیکن پھر انہیں بند کردیا گیا اور کچھ منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں لیکن ان کے دیگر کمپوننٹ پر کوئی کام شروع نہ ہونے کے سبب ان کی افادیت عوام تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔شہر قائد میں پانی کا بحران کئی برس سے جاری ہے، 3 کروڑ آبادی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے ایکسلریٹڈ امپلی مینٹیشن پروگرام (اے آئی پی) فنڈز کی عدم ادائیگی پر شدید اعتراض کیا ہے۔صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اے آئی پی فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت متاثر ہو رہی ہے۔ پنجاب حکومت اخلاقی و ذہنی پستی کی شکار، رویہ غیر جمہوری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اخلاقی و ذہنی پستی کی شکار، رویہ غیر جمہوری اورقابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4758 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب ادا ہیں، وزارت خزانہ نے من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے فنڈز سے متعلق میڈیا ٹرائل...
وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ معدنی وسائل کے حصول کیلئے مقامی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ لازمی ہے تاکہ مقامی کمیونٹی مکمل تعاون کرنے کیلئے آمدہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ معدنیات، انڈسٹریز اور کامرس کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے پناہ قدرتی معدنیات کے وسائل موجود ہیں، لیکن ان معدنیات کا تفصیلی جیالوجیکل سروے اور میپ موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے حقیقی معدنی ذخائر تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت گلگت بلتستان، وفاقی حکومت کے تعاون کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے تاکہ...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی محکمہ وائلڈ لائف میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے سیکریٹری جنگلات خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نان ایکسپورٹیبل مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار پر پابندی لگادی ہے، وفاق نے شکار پر پابندی وفاقی حکومت سے اجازت نہ لینے پر لگائی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 میں کوہستان اور چترال میں نان ایکسپورٹیبل کوٹہ کے تحت 6 مارخور کے شکار کی اجازت ملی تھی، محکمہ وائلڈ لائف نے وفاق کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے 6 مارخور کے شکار...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عوام کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا ترقیاتی منصوبہ ریکارڈ مدت میں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری فنشنگ ورک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے سائٹ پر کارپٹنگ کے کام کا مشاہدہ کیا اور انڈر پاس کے اطراف ہارٹیکلچر اور لینڈ اسکیپنگ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورت اور ماحول دوست ڈیزائن شہریوں کے لیے خوشگوار احساس کا باعث بنے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ شاہین چوک انڈر پاس...
صدر مملکت آصف زرداری نے 2008کی پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں سینیٹر میاں رضا ربانی کی سربراہی میں آئین میں 18 ویں ترمیم متفقہ طور پر کروائی تھی جس کے ذریعے چاروں صوبوں کو مالی اور انتظامی طور پر اتنا بااختیار کرا دیا تھا کہ جس کے نتیجے میں صوبے انتظامی طور پر بہت زیادہ بااختیار اور مالدار بنا دیے گئے تھے اور وفاق کو کمزور کرکے صوبوں کا متعدد معاملات میں محتاج بنا دیا گیا تھا۔ اس وقت پیپلز پارٹی ملک میں وہ مقبولیت کھو چکی تھی جو اسے بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے 2008میں حاصل ہوئی تھی، مگر 1970 کے الیکشن میں بھی مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ نے واضح اکثریت اور سندھ و...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ زرعی شعبہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کے مثبت آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین...
لاہور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے سہیل آفریدی کو لاہور سے واپس جانے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس سے آمرانہ سوچ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے حکمران جان لیں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوچکی ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب چھوڑنے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت پنجاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ مذاکرات سے زیادہ عدالتی فیصلوں پر منحصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مریدکے میں میڈیا سےگفتگو کے دوران کیا، کہا کہ پی ٹی آئی کا فاشسٹ رویہ جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کیلئے اہم ملک بنادیا،بھارتی جارحیت کے جواب میں عبرتناک شکست ہی اس کی سزا ہے، بھارت نے پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش...
کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےبانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران فاروق کو قتل کروایاہے۔ وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ بانی ایم کیوایم لاشوں پر آئٹم سونگ کرتےہیں،مگر مچھ کےآنسو بہاتے ہیں،انکے تکیے کےنیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے،عمران فاروق کی بیوی کی لاش کےاوپرڈرامہ کیاجارہاہے،عمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نےقتل کروایا،انکو قتل کرکےبانی کوسالگرہ کا تحفہ دیاگیا،عمران فاروق کے بچے برطانیہ میں عدالت سے رجوع کریں۔ وفاقی وزیرصحت نےمزیدکہا الطاف حسین 25 سال سے را سےپیسے لےرہا تھا،یہ ہمارے بچےکھا گیا،ہماری نسل تباہ کردی،اللہ تعالیٰ بانی ایم کیو ایم کو توبہ کی توفیق بھی نہیں دےرہا،وہ بانی آج بھی...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے واجب الادا فنڈز ہیں اور اس معاملے پر وہ صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر یہ معاملہ دلیل اور شواہد کے ساتھ لڑا جانا چاہیے، گالم گلوچ سے کوئی مقدمہ کامیاب نہیں ہوتا۔ اگر صوبائی حکومت پارلیمانی کمیٹی بنا کر وفاق سے بات کرے تو ہم مکمل تعاون کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی اور جمہوری دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے۔ سیاسی معاملات کا حل پارلیمنٹ میں نکلتا ہے اور ہماری سوچ بھی یہی ہے کہ مسائل کو سیاسی انداز میں ہی حل کیا جائے۔ ہم نے ماضی میں بھی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اپنے معاشی بحران اور مالی گنجائش کے مسائل حل کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو ترجیح دینی چاہیے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کا واضح نقطۂ نظر یہ ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت اپنے معاشی بحران کو مؤثر انداز میں ایڈریس کرنا چاہتی ہے، خصوصاً جس فسکل اسپیس کی بات کی جاتی ہے، تو اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس پہلو...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےکراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران فاروق کو قتل کرکے بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کا تحفہ دیاگیا، بانی ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں،عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بھی ڈرامہ کیا جارہا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہاکہ بانی کے تکیے کے نیچے سے 5لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے، عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بانی ایم کیو ایم نے ٹک ٹاک شو کیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی مصطفی کمال نے مزیدکہاکہ عمران فاروق کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، بانی ایم کیو ایم...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کو 40 سال تک ایک کرمنل کی ناعاقبت اندیش قیادت نے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے الطاف حسین پر ڈاکٹر عمران فاروق کے جنازے کے موقع پر غیر اخلاقی حرکات اور قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر سخت نکتہ چینی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ جب چاہا بول کر اور ہر صورت میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، اور مہاجر قوم کو نقصان پہنچایا۔...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف عنقریب قانونی کارروائی کے لیے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر گاڑی پر ای ٹیگ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا تھا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں قائم 16 ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے تھے جو بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کیا اسلام آباد داخلے کے لیے موٹر سائیکلز کو بھی ای ٹیگ کی ضرورت ہوگی؟ حکام کے مطابق 14 نومبر سے اب تک مجموعی طور پر 95 ہزار 369 گاڑیوں پر ای ٹیگ چسپاں کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجا پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی جانب سے داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ حکام کے مطابق عادل فاروق راجا پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 ڈبل اے کے تحت لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق ان افراد یا عناصر پر کیا جاتا ہے جن کی سرگرمیاں ریاستی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھی جائیں۔ وفاقی کابینہ نے اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سات دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ کابینہ ڈویژن کو جمع کرائی جائے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی...
وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجا پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔کابینہ نے عادل فاروق راجا پر پابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔حکومت نے عادل فاروق راجا پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 11 ڈبل ای کے تحت عائد کی ہے۔وفاقی کابینہ نے عمل درآمد رپورٹ 7 دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ موجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکراکتوبر 2025 کےدوران ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے 20 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں11 ہزار 300 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں 869 ارب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار979ارب روپےہوا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810 ارب روپے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے ابتدائی 20 مہینوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق اس دوران مجموعی قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے عرصے پر محیط ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مذکورہ مدت میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11 ہزار 300 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 869 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 76 ہزار 979 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 64...
خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون آمادہ ہو گئی؟
’تقریباً رات 2 بجے کے قریب پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کی اور ایسے افراد کو گرفتار کرنا شروع کیا جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا۔ یہ کارروائی کئی گھنٹے جاری رہی، اس دوران درجنوں افراد گرفتار ہوئے۔‘ یہ کہنا تھا پشاور کے ڈبگری کے رہائشی سہیل خان کا۔ سہیل خان پشاور میں چپل بنانے والی دکان میں کاریگر ہیں۔ ان کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات ان کے کئی افغان پڑوسیوں کو گرفتار کیا، جبکہ بعض چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ سہیل خان نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے اُن گھروں پر چھاپے مارے جن میں افغان باشندے رہائش پذیر تھے۔ سہیل کے ساتھ دکان میں کام کرنے...
اسلام آباد(طارق سمیر) :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سن کر یوں محسوس ہوا جیسے کوئی شخص خواب کی دنیا میں کھڑے ہو کر حقائق سے کٹا ہوا خطاب کر رہا ہو۔ انجینئر امیر مقام آج کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا گیا۔ انجینئر امیر مقام عوام کو اب احساس ہوا کہ یہ لوگ صرف دعوے کرتے ہیں لیکن زمین پر کچھ نہیں کرتے۔ انجینئرامیر مقاموزیراعلیٰ کے دعوے اور حقیقت میں واضح تضاد ہے-انجینئرامیر مقام تقریر ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، انجینئرامیر مقامنوجوانوں کو ایک بار پھر لاشوں اور کفنوں کی سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ردعمل2014، 2018 اور 2022 میں سڑکوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،...