وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ کی سرمایہ کاری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے کی دوبارہ سرمایہ کاری کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یہ رقم نیشنل بینک کے ذریعے ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری کی جائے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے آئینی عدالت کو فراہم کیے جائیں، جبکہ رجسٹرار کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔نیشنل بینک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی۔
بینک حکام کے مطابق رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بلز میں کی گئی تھی، جبکہ سابقہ سرمایہ کاری 27 نومبر 2025 کو میچیور ہو چکی تھی۔یہ سماعت ایس بی کمپلیکس اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی، جس کی سماعت چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت سرمایہ کاری
پڑھیں:
وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔