بجلی مہنگی ہونے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے اضافے پر یکساں ٹیرف کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن نے سرکاری ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کے لیے یکساں ٹیرف کے بارے میں رجوع کیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکومتی درخواست پر 12جنوری کو سماعت کرے گی۔
نیپرا میں دائر درخواست میں سرکاری ڈسکوز کے ساتھ ساتھ کے-الیکٹرک پر بھی یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیںبجلی مزید مہنگی؛ یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اتھارٹی سے یکم جنوری سے منظور کردہ بنیادی ٹیرف پر نظرثانی کی جائے۔
وفاقی حکومت کی درخواست کے بعد بجلی نرخوں میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا اور بجلی ٹیرف سے متعلق حتمی فیصلہ سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ہوگا۔
قبل ازیں نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا تھا، جس کے مطابق یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوسط بنیادی ٹیرف وفاقی حکومت
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔