ٹرمپ کو وینزویلا کی قیادت کے لیے وفادار عناصر کی رپورٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں حکومت کے وفادار عناصر کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ قیادت کے لیے موزوں افراد میں قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ افراد وینزویلا میں استحکام قائم رکھنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں اور آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کا ذکر اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو نے بھی کیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف امریکا میں منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، اور وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک امریکا انتظامی امور سنبھالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا میں سرگرم ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وینزویلا میں
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔