Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:00:44 GMT

بجلی صارفین کو ریلیف دینے، گیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

بجلی صارفین کو ریلیف دینے، گیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنیکی راہ ہموار ہو گئی۔  وفاقی کابینہ کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنیکی منظوری دی جا چکی ہے۔  حکومتی ذرائع کیمطابق ماہانہ جمع ہونیوالی لیوی کا فائدہ 2ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنیکا قانون لاگو کیا ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے گیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گیس کے سرکلر ڈیٹ میں مزید اضافہ نہیں ہو رہا ہے، گیس کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار ارب ہے جس میں ایل پی ایس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے گردشی قرض کا فلو صفر ہے،  اگر گردشی قرض بڑھ رہا ہوتا تو گیس کی قیمت بڑھانا پڑتی ہے۔ قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ ہو گیا ہے، ملک بھر میں گھریلو صافین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے، کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے، وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ ایس این جی پی ایل میں یو ایف جی نقصانات 9 فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد ہو گئے۔ ایس ایس جی سی میں یو ایف جی نقصانات 17 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد ہو گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گیس کی قیمت

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ