گیس کی قیمتوں میں 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
پرویز ملک کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہورہا۔
علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے باعث تمام صارفین کےلیے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہےہیں۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے، کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کے گیس نقصانات 9 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد اور سوئی سدرن کے نقصانات 17 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد ہو گئے۔
پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان نے قطر سے 24 ایل این جی کارگوز عالمی منڈی میں منتقل کرنے کے معاہدے کیے ہیں، اس سے قبل اٹلی کی کمپنی ای این آئی سے 21 ایل این جی کارگوز عالمی منڈی میں منتقل کرنے کے معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔