عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق گیس کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی اور اصلاحات کے نتیجے میں تمام صارفین کے لیے نرخ وہی رہیں گے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلرڈیٹ میں اضافہ رک گیا ہے اور نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا۔
انہوں نے بتایا کہ قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، اور ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم اعلان گیس کی قیمت وفاقی حکومت وفاقی وزیر پیٹرولیم وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم اعلان گیس کی قیمت وفاقی حکومت وفاقی وزیر پیٹرولیم وی نیوز گیس کی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔