مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی حکومت میں تنازع
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی محکمہ وائلڈ لائف میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے سیکریٹری جنگلات خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نان ایکسپورٹیبل مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار پر پابندی لگادی ہے، وفاق نے شکار پر پابندی وفاقی حکومت سے اجازت نہ لینے پر لگائی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 میں کوہستان اور چترال میں نان ایکسپورٹیبل کوٹہ کے تحت 6 مارخور کے شکار کی اجازت ملی تھی، محکمہ وائلڈ لائف نے وفاق کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے 6 مارخور کے شکار کا کوٹہ رکھا۔
گلگت گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی.
خط کے مطابق وفاقی ادارہ سائٹس مینجمنٹ اتھارٹی کی پابندی گزشتہ سال کیے گئے اپنے ہی فیصلے سے متصادم ہے، مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے غیر برآمدی کوٹہ کی منظوری دی گئی تھی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نان ایکسپورٹیبل ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے، غیر برآمدی کوٹے سے متعلق صوبائی حکومت کی پوزیشن مکمل طور پر درست ہے۔
خط کے متن کے مطابق صوبائی حکومت 10 مارخور،31 آئی بیکس اور 6 گرے گورال کے شکار کی نیلامی کرچکی ہے، رواں سال کے دوران 9 نان ایکسپورٹیبل مارخور کی کامیاب بولی لگائی گئی۔
خط کے مطابق بولی سے 5 لاکھ، 53 ہزار امریکی ڈالر آمدن ہوئی، بولی دہندگان کو پرمٹ جاری کردیےگئے، شکار کے غیربرآمدی کوٹے پر اعتراضات اٹھانا ملک کی ساکھ کو متاثر کرسکتا ہے۔
صوبے میں مارخور کی مجموعی آبادی 6 ہزار 222 ہے، جنگلی بکروں کی مجموعی آبادی 2 ہزار 920 اور گرے گورال کی آبادی 394 ہے، شکار کے لیے پیش کیے جانے والے مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال مقررہ تعداد سے کم ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا جنید خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کے ساتھ معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا، کے پی میں مارخور اور دیگر جنگلی جانور درکار معیار سے زیادہ تعداد میں موجود ہیں۔
جنید خان نے کہا کہ موجودہ سیزن میں مارخور پرمنٹس سے ساڑھے 5 لاکھ سے زیادہ ڈالرز کی آمدن ہوئی، حاصل آمدن پہاڑی آبادی پر خرچ ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی بیکس اور گرے گورال نان ایکسپورٹیبل گرے گورال کے کے مطابق شکار کے کے شکار
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ