سعید احمد:لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا, رن وے پر حدِ نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے سبب متعدد پروازوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔

ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک سے لاہور آنے والی 3 پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔ ان میں جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 740، دبئی سے آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 513 اور دمام سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 شامل ہیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

دھند کے باعث لاہور آنے اور جانے والی 25 سے زائد پروازیں مختلف اوقات کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ سے آنے والی قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 628 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، بحرین سے آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 531 دس گھنٹے تاخیر سے پہنچی جبکہ ابوظہبی سے آنے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 797 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

اسی طرح ریاض سے آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 475 ساڑھے آٹھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ روانگی کے شیڈول پر بھی اثر پڑا، جہاں جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 739 اکیس گھنٹے، دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 410 تیرہ گھنٹے اور دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 621 انیس گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان  

ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کے شیڈول کے بارے میں متعلقہ ایئرلائن سے تصدیق کر لیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا