عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کروایا، مصطفیٰ کمال انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےبانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران فاروق کو قتل کروایاہے۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ بانی ایم کیوایم لاشوں پر آئٹم سونگ کرتےہیں،مگر مچھ کےآنسو بہاتے ہیں،انکے تکیے کےنیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے،عمران فاروق کی بیوی کی لاش کےاوپرڈرامہ کیاجارہاہے،عمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نےقتل کروایا،انکو قتل کرکےبانی کوسالگرہ کا تحفہ دیاگیا،عمران فاروق کے بچے برطانیہ میں عدالت سے رجوع کریں۔
وفاقی وزیرصحت نےمزیدکہا الطاف حسین 25 سال سے را سےپیسے لےرہا تھا،یہ ہمارے بچےکھا گیا،ہماری نسل تباہ کردی،اللہ تعالیٰ بانی ایم کیو ایم کو توبہ کی توفیق بھی نہیں دےرہا،وہ بانی آج بھی حکم دیتا ہےاس کو ماردو،اللہ کا شکر ہے ہمیں ہوش آگیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں