اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں  پی ٹی آئی ہرچیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟ ۔

ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی ایک شخص کی زبان یا بولی پوری جماعت کا بیانیہ نہیں ہے، کے پی میں دہشتگردی 25سالوں سے ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی مکمل طور پرتمام چیزوں پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟کے پی سے سارے افغانیوں کو بھی چلتا کردیا ہے، وادی تیراہ میں آپریشن ہورہا ہے لیکن صوبائی حکومت غلط بیانی کررہی ہے کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا ہے، باجوڑ اور دو تین علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں ہورہی ہیں، کے پی حکومت کا وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہونا اچھی بات ہے، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ڈر سے اور عوام کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دینے کیلئے ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جو ریاست کو درکار ہوتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام پر ایسی حکومت مسلط ہے جسکی سوچ محدود رویہ افسوسناک ہے: عطاء تارڑ

انہوں نے کہا عمران خان کے الفاظ ہیں کہ شہبازگل نے میرا موبائل فون سافٹ ویئر لگوا کے انٹیلی جنس ایجنسی کو دیا اور مجھے پتا بھی نہیں تھا، خان کے دونوں موبائل چوری کرکے فیض حمید کے حوالے کئے۔ 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف