اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے انہیں دی گئی آخری ہدایت کے مطابق وہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی رہائی کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے جو ممکن کردار ادا کیا جا سکتا ہے وہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف ان روابط کو اپنے قائد اور پارٹی کی مدد کیلئے استعمال کر رہا ہوں۔ بیرسٹر سیف کی عمران خان سے آخری ملاقات گزشتہ برس 4؍ نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی۔ اگرچہ پی ٹی آئی کو اندرونی طور پر سخت موقف رکھنے والوں اور مفاہمت کے حامیوں کے درمیان منقسم سمجھا جاتا ہے، تاہم بیرسٹر سیف ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو محاذ آرائی پر مفاہمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے سو شل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا: ’’پی ٹی آئی اور دفاعی اداروں کے درمیان تلخی کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ دونوں فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کشیدگی کم کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے اور مسائل کا پائیدار حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے کیخلاف مسلسل تنقید نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔ وسیع تر قومی مفاد میں ناگزیر ہے کہ نفرت کی آگ بجھائی جائے اور مفاہمت و تعاون کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ایسے وقت میں جب ملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز سے دوچار ہے، اتحاد، اتفاق رائے اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ باہمی محاذ آرائی اور سڑکوں پر تصادم صرف دشمن قوتوں کو مضبوط کرتا ہے اور اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان اور ریاستی اداروں کے اہلکاروں کو ایک دوسرے کی کردارکشی سے گریز کرنا چاہئے۔ اشتعال انگیز، نفرت انگیز اور بے بنیاد بیانات سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میں ہمیشہ دونوں جانب کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا خواہاں رہا ہوں۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تمام تنازعات کا واحد اور بہترین حل بامعنی مذاکرات، صبر اور سیاسی دانائی سے ممکن ہے۔ باہمی دشمنی میں اضافہ براہِ راست ملک اور اس کے عوام کو نقصان پہنچا رہا ہے، اور اسے ختم کرنے کیلئے دانشمندانہ فیصلے ناگزیر ہیں۔‘‘
انصار عباسی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اور بیرسٹر سیف کرنا چاہئے کے درمیان

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن