2026-06-02@21:09:55 GMT
تلاش کی گنتی: 3659
«وفاقی حکومت»:
(نئی خبر)
محمد اویس : وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔اسلام آباد کی تین مرکزی شاہراہوں پرلگائے گئےناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روک کر ایم ٹیگ لگائے جا رہے ہیں،9 ایونیو ناکہ،مارگلہ ایونیو اور ناکہ جی 14 پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،اسلام آباد میں داخل ہونے والی تینوں مین شاہراہوں پر انتظامیہ کی ٹیمیں موجودہیں۔بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ناکوں پر ہی روک کر ایم ٹیگ لگایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی ڈولفن نےناکہ جات کا دورہ کیا،شہر بھر میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو بھی فعال کر دیا گیاہے اوربغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام...
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے لاہور میں ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوبیس کروڑ لوگ ہیں پندرہ کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ کے ایج گروپ میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ خواتین کو ہم ٹرین کیا اور ڈیجیٹل سکلز ڈویلپمنٹ سکھائی۔ آٹھ لاکھ خواتین ڈیجیٹل والٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ڈیجٹل انقلاب لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام سہولیات فراہم کر ے گی۔ پاکستان کی برینڈنگ کرنے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا ٹرسٹ بحال کرنا ہے۔ ہماری نیشنل اکانومی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کررہی ہے۔ ایک مکمل نیشنل لیول فیڈریشن کی اونر شپ شامل کی گئی ہے۔ شیزا فاطمہ کا کہنا...
گورنر سندھ وفاقی اردو یونیورسٹی کی سالانہ کانووکیشن کی تقریب کے دوران فارغ التحصیل طلبہ کومیڈلز اورڈگریاں دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملوں کو ناکام بنایا۔ خاران آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آن کے سہولت...
اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، وفاقی حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، یہ معاملہ عدالت اور جیل اتھارٹی کے درمیان ہے، وفاقی حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت شیری رحمان نے کی، جہاں نو منتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ اٹھایا اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سوالات اٹھائے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) مالی سال 2025 کے دوران وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 130 کھرب روپے یعنی 13 ٹریلین روپے سے زائد رقم جمع کی ہے۔ یہ وفاق کی جانب سے حاصل کی گئی ٹیکس محصولات ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر بنتی ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ رفتار کو مدنظر رکھا جائے تو وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک جی ڈی پی کے 15 فیصد کے مقررہ ہدف کی جانب بڑھ رہی ہیں، جو مالی نظم و ضبط اور اصلاحات کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتوں...
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ کراچی میں ایک بہت فعال میئر تھے، اُس وقت بھی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا تھا، کراچی میں چار چار دن تک سڑکوں پر پانی جمع رہتا تھا، شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں، آج وہ حالات نہیں ہیں، سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں تو بن بھی رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نالائق ہے تو اس کا بوجھ سندھ حکومت نہیں اٹھائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس جمع نہیں کر پاتا تو کیا یہ سندھ کا قصور ہے؟ پیسہ بچانا اور خسارہ کم کرنا چاہتے ہیں...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پی کے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2019 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران خیبر پی کے حکومت کی جانب سے آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ صوبائی حکومت کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مو قف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی قانون سازی کے خلاف براہ راست معاملہ آئینی عدالت نہیں سن سکتی اور اس نوعیت کے معاملات کے لیے مجاز فورم ہائی کورٹ بنتا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ دو اسمبلیوں کا نہیں بلکہ دو حکومتوں کے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست میں سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کا ذمہ دار افسر عدالت پیش ہو۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔ درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی تبدیلیاں بھی ہو رہی ہیں جو خطرناک ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا حصّہ بنیں گی۔ عطاء تارڑ نے یہ اعلان اسلام آباد میں عشرت فاطمہ کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عطاء تارڑ اور عشرت فاطمہ کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں بطور ماہر اور سرپرست کی حیثیت سے دوبارہ شمولیت کی درخواست قبول کرنے پر عشرت فاطمہ کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر...
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس 2026 کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس دے کر جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس محمد اعظم خان نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی، جماعت اسلامی اسلام آباد کے صدر نصر اللہ رندھاوا وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔ اسلام آباد میں 15 فروری 2026 کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی۔صدر مملکت نے 10 فروری 2026 کو لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس جاری کر دیا۔ وکیل درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس سے محض تین روز قبل...
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں ابھی وقت باقی ہے، مگر شائقینِ فٹبال کے جوش نے پہلے ہی ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں میچوں کے ٹکٹوں کے لیے درخواستوں کی تعداد غیر معمولی حد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے مختلف میچوں کے ٹکٹ حاصل کرنے کی درخواستیں 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہیں، جو کسی بھی ورلڈ کپ سے قبل سب سے زیادہ ڈیمانڈ سمجھی جا رہی ہے۔ Record-breaking 150+ million @FIFAWorldCup tickets requested from 200+ countries! ???? — FIFA (@FIFAcom)...
اسلام آباد: چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلیے اقدامات کررہی ہے، ایک خاص مقصد کے تحت تنقید کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں لیکن جو سڑکیں وفاق کو بنانا ہیں وہ سندھ حکومت نہیں بناسکتی۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں سفیروں،کاروباری شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں کو’’سندھ کی تبدیلی کی کہانی‘‘ پر بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے 2008 ء سے 2025ء تک سندھ میں ہونیوالی صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی و پانی، امن و امان، سماجی تحفظ، معیشت، توانائی اور نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں ہونیوالی کامیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260116-08-21 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ گیس لیکیج دھماکے سے متاثرہ مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ وزارت کی جانب سے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 5لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50ہزار روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امورنے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی ،ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جمعرات کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس لیکج کا واقعہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے پہلے ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260116-08-19 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین، وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید اے شیخ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہتر طرزحکمرانی اور شفافیت کی بدولت ای او بی آئی فنڈز کا حجم ڈیڑھ برس میں 500 ارب سے بڑھ کر 650 ارب روپے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال افرادی قوت کی برآمد کو 0.80 ملین تک...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس اور وفاق کو سہیل آفریدی کیساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں جا کر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں، میں نے پارٹی کو تجویز دی کہ قائمہ کمیٹیوں سے نکلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں میں حکومت کی جو مرضی آتی ہے قانون پاس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں میں پارٹی واپس جاتی ہے تو اس سے پی ٹی آئی کا کردار مضبوط ہو گا،اپوزیشن کمیٹیاں حکومتی اقدامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مدت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ نظرثانی تک نافذ العمل رہیں گی۔پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے...
گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، علی پرویز ملک اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےسردیوں کےدوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم نہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کمپنیوں کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وفاقی وزیر نےسوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو واضح ہدایات دیتےہوئےکہا کہ گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیرپیٹرولیم نےسوئی کمپنیوں کوگیس کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہاکہ پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجےگیس کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سوئی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے راول جھیل کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی عائشہ موریانی، سیکرٹری وزارتِ آبی وسائل سید علی مرتضیٰ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA)، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA)، منیجنگ ڈائریکٹر واسا (WASA)، اور دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو راول جھیل میں شامل ہونے والے تین بڑے آبی نالوں۔کورنگ، لیک ویو اور جناح کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان میں سے بعض نالے قریبی رہائشی علاقوں...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور جاری اصلاحات و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نجی شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی مجموعی ترقی، صنعت و تجارت اور دیگر شعبہ جات کی بہتری میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت حکومت کے معاشی اصلاحات کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے، جس پر وفاقی وزیر ریلوے اور ان کی پوری ٹیم لائق تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں ادارہ جاتی...
اسلام آباد میں شادی والے گھرسلنڈر دھماکا؛ جاں بحق افراد کے لواحقین، زخمیوں کیلیے مالی امدادکا اعلان
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے افسوسناک دھماکے کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف متاثرہ گھروں میں پہنچ گئے اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کو ایک بڑا صدمہ اور قومی المیہ قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دلخراش ہے، ایک خوشی کا موقع غم میں تبدیل ہوگیا، جس پر ہمیں دلی افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان سے قبل ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور چیئرمین سی ڈی اے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کر چکے ہیں۔ سردار یوسف نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں رہنے والی کرسچن کمیونٹی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں26جنوری کوملک گیرہڑتال کرنےکااعلان کر دیا گیا۔ آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نےاحتجاج کرنےکی کال دی، 10روز میں نجکاری پر مذاکرات نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی جائےگی۔ وفاقی وزیرپاورڈویژن سردار اویس لغاری اورسیکرٹری پاور ڈویژن کواحتجاج کامراسلہ ارسال کردیا۔ 15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے مراسلہ کے مطابق متعددبارنجکاری پربات چیت کی کوشش کےباوجودجواب نہیں دیا گیا، صارفین کو بجلی فراہم کرنے والے ملازمین کو سنا جائے، درخواستوں کے باوجود جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت: وفاق کی کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا، کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی
وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2019 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ خیبر پختونخوا حکومت کا دائرہ اختیار پر اعتراض سماعت کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کے پی حکومت کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی اصلاحاتی اور عوام کی فلاح و بہبود پر مشتمل پالیسیوں کا ثمر عوام تک پہنچانے کے لیے سول سروسز کو بنیادی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سول سروسز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سول سروسز میں مجوزہ اصلاحات کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیراعظم نے سول سروسز اصلاحات پر کام کرنے والی کمیٹی کو افسران کی کارکردگی کی جامع جانچ کی بنیاد پر ترقی، مالی فوائد اور دیگر سہولیات کے نظام کی سفارشات مرتب کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرح سود پر ملتا ہے ، سابق دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح پر دے دیے گئے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب سوال پوچھا جاتا ہے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں؟ 4 ارب ڈالر چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے نوجوانوں کو دیے جاسکتے تھے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثرو رسوخ تک رسائی بن چکا ہے، ترقی تب آئےگی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس...
فائل فوٹو وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرح سود پر ملتا ہے، سابق دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح پر دے دیے گئے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ اب سوال پوچھا جاتا ہے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں، 4 ارب ڈالر چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے نوجوانوں کو دیے جاسکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوش حالی کا راستہ صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی بن چکا ہے، ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لیے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،...
حکومت کا نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاوس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے...
جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کر دیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی طرف سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد آرڈیننس کا جواز نہیں بنتا اور آرڈیننس مکمل طور پر آئین کی خلاف ورزی ہے۔جماعت اسلامی صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔ اختیارات کی منتقلی اور انتخابات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے. وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی...
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور ٹیکس میں مخصوص طبقے کو دی جانے والی رعایتیں ختم کردی جانی چاہییں۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے اور حکومت کی کوششوں سے اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ جب تک ایلیٹ کیپچر کو ختم نہیں کریں گے۔تو کچھ نہیں ہو سکتا۔۔مجھے سستا دے دو۔۔مجھے پروٹیکٹ کر لو۔۔ تو کچھ نہیں ہونے۔۔کوئی انویسٹر آتا ہے تو ہم اسے کہتے ہیں کہ انڈسٹری لگا لو ہم اپ کو بجلی اور گیس سستی دیں گے ۔۔۔مصدق ملک کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید۔ pic.twitter.com/mRy3uNXWH3 — Sadaqat Saqi (@sadaqatsaqi05) January 14, 2026 انہوں نے...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، آج دنیا بھر میں جے ایف17 طیارے فروخت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر سازی، آٹو موبائل اور انجینئرنگ سیکٹر میں پاکستان نے نمایاں ترقی کی ہے مگر دنیا سے موازنہ کریں تو ہماری کامیابیاں ماند پڑ جاتی ہیں، اب اگلی منزل کو دیکھنا ہوگا۔ ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا، ایف بی آر نے 6 ماہ میں 6200 ارب جمع کیے، احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے...
وفاقی آئینی عدالت کا ارشد شریف قتل کیس جلد نمٹانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے نامور پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کیس کو جلد نمٹانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر کریں گے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ تفتیش کا عمل کافی سست رہا ہے، عدالت کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتی اور کیس میں شفافیت کیلئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران ارشد شریف کے وکیل نے بتایا کہ سوموٹو کی بنیاد پر کمیشن بنایا گیا اور تفتیش ابھی تک جاری ہے۔ جسٹس عامر فاروق...
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیر بحری امور نے کہا کہ زیارت حسن شاہ آئی لینڈ جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگا، ایکو فرینڈلی، اسپورٹس اور لائف اسٹائل ٹورازم کا جامع منصوبہ لائیں گے، زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، جزیرہ زمینی راستے سے کراچی کے ایسٹرن زون سے منسلک ہوگا، آسان رسائی سے روزگار اور مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساحلی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، سیاحت کے ساتھ ماحولیاتی ذمے داری...
پاکستان کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے جاری، لاہور کو بھی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جا رہا ہے: وفاقی وزیر
پاکستان کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے جاری، لاہور کو بھی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جا رہا ہے: وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کے تناسب سے سالانہ حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لئے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، قوی امید ہے کہ دیگر ممالک کے کوٹہ میں اضافے کے ساتھ پاکستان کے کوٹہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پرائویٹ حج سکیم میں حج پیکیج کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260114-01-8 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی کاشتکاروں کیلیے خصوصی کاوشوں کی بدولت وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کیلیے حکومت پنجاب نے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔ صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ رواں سال پنجاب میں آلو کی 12 ملین ٹن اور کینو کی 4 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آلو اور کینو کے کاشت کاروں کی محنت رائیگاں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے خیبر پی کے اسمبلی کو اپنے وزیراعلیٰ کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے۔ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے پوچھیں جب وفاق نے اجلاس بلائے تو شرکت کیوں نہیں۔ وزیراعظم یا وزیر داخلہ یا حکام کی جانب سے بریفنگ ہوئی تو وزیراعلیٰ اس میں کیوں نہ آتے رہے؟ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ ان کا رویہ اتنا غیر ذمہ دارانہ کیوں ہے؟ خیبر پی کے حکومت مسلسل سیاسی پوائنٹس سکورنگ کر رہی ہے۔ خیبر پی کے حکومت قومی بیانیے کو پس پشت ڈال کر سیاسی سوچ آگے بڑھا رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت یا پھر اسمبلی...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ شکرپڑیاں میں جنگلی شہتوت (پیپر ملبری)کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی۔ پیپر ملبری پولن الرجی سے 30 سے 37 فیصد شہری متاثر ہوتے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے۔ ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی حد بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکرپڑیاں کے فیلڈ وزٹ اور درختوں کی کٹائی اور شجرکاری کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پیپر ملبری درختوں کی کٹائی اور مقامی درختوں کی دوبارہ شجرکاری کا معائنہ کیا، شکرپڑیاں میں پیپر ملبری کی...
وفاقی وزیر داخلہ , وزیر اعظم اور صدر مملکت کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد جہنم واصل محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ دہشتگردوں کے مذموم...
وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان وفاق کو خط لکھنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کو کٹہرے میں لائیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی اسمبلی ارکان اپنے وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ جب وزیراعظم نے اجلاس بلائے تو انہوں نے شرکت کیوں نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیر داخلہ یا حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی تو سہیل آفریدی اس میں کیوں نہیں آئے، ارکان اسمبلی وزیراعلی سے پوچھیں کہ ان کا رویہ اتنا غیر ذمہ دارانہ کیوں ہے؟ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کے پی حکومت قومی بیانیے کو پس پشت ڈال کر سیاسی سوچ آگے بڑھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امیگریشن کے عمل کو مزید سہل بنانےپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جہاں پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے باضابطہ معاہدے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت کراچی سے کیا جائے گا۔محسن نقوی کے مطابق پری امیگریشن کلیئرنس کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان میں ہی مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر...
وفاق نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو برآمد کرنے کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشوں کی بدولت وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لیے حکومت پنجاب نے وفاق سے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی گئی۔ حکومت پنجاب نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کو مستحکم کرنے اور بیرونی انحصار کم کرنے کے لیے برآمدات میں بڑے اضافے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چار برس کے دوران برآمدات کو دگنا کر کے 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے برآمدی ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔احسن اقبال کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جو برآمدات میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ...
لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشوں کی بدولت وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لیے حکومت پنجاب نے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی گئی۔ حکومت پنجاب نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پر...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی برآمد کی اجازت دے دی ہے، جس سے کاشتکاروں کو درپیش مسائل میں کمی آنے کی توقع ہے۔ برآمدات میں آسانی کے لیے حکومتِ پنجاب نے وفاقی حکومت سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔ اس کمیٹی میں متعلقہ وزارتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آلو اور کینو کی برآمد کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا اعداد و شمار...
نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے وفاقی امیگریشن حکام کی جانب سے نیو یارک سٹی کونسل کے ایک ملازم کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ میئر کے مطابق مذکورہ ملازم کو ناساؤ کاؤنٹی میں ایک معمول کے امیگریشن اپائنٹمنٹ کے دوران حراست میں لیا گیا، جسے انہوں نے جمہوریت، شہر اور امریکی اقدار پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی کا بڑا اقدام، نیویارک میں یونیورسل چائلڈ کیئر سہولت فراہم کرنے کا اعلان میئر ممدانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام سے ‘سخت مشتعل’ ہیں اور مطالبہ کیا کہ سٹی کونسل کے ملازم کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہو گئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدرسپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور وکلاء شریک ہوئے۔ وفاقی آئینی عدالت کے3 بنچز نے نئی عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپر ٹیکس مقدمات کی سماعت کی۔
سٹی 42: وفاقی وزیر قانون نے کہا آج کل ای آفس ہے جس سے فائلز کی اپرول آن لائن ہوتی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا اس آرڈیننش کی بھی اپرول ہو گئی،سٹاف ٹو سٹاف اس کو اپروو سمجھا گیا ہے.دستخط شدہ فائلز موصول ہوئیں تو اس آرڈیننس پر دستخط نہیں تھے، .اس کی پرنٹنگ ہو چکی تھی.یہ غلطی ہوئی جس کی درستگی کی گئی.جو بل مشترکہ اجلاس سے صدر کے پاس جائے تو صدر دس روز اس کو رکھ سکتے ہیں.خیر سگالی کے تحت ان بلز کو بھی نوٹیفائی نہیں کیا گیا کیونکہ صدر نے منظوری نہیں دی.پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا آپس میں اچھا تعلق ہے.اس تعلق کی وجہ سے اس آرڈیننس کو بھی واپس لیا گیا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے لیے حکومتی سہولیات تک رسانی کو مزید آسان بنائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی (NITB) کی امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسی سال سے حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی طرف سے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام کےلیے بھرپور تیاریوں پر وزیراعظم کی جانب سے پذیرائی کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیو آر بیسڈ فیڈ بیک سسٹم کا جلد جائزہ اجلاس لوں گا۔ وزیراعظم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ترجمان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حقائق کے برعکس بیانیہ پیش کر کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر چکے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سہیل آفریدی کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے اس نوعیت کی گفتگو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ قومی مفادات کے بھی منافی ہے،ایسے بیانات ریاستی مؤقف کو کمزور کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں۔سماجی رابطے...
وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو 85لاکھ کا نقصان پہنچادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے امیدواروں کو 85 لاکھ روپے کا نقصان پہنچادیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں 1125وارڈز کیلئے4270امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی مد میں 2ہزار فیس فی امیدوار وصول کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کاغذات نامزدگی کی مد میں 85لاکھ 40ہزارجمع ہوئے۔کاغذات نامزدگی کی فیس ناقابل واپسی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈننس کے بعد تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مس انفارمیشن موجودہ دور کا سب سے بڑا اور سنگین چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی بلکہ میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئی بی اے کراچی کے زیر اہتمام ایک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ کے بعد غلط معلومات سے نمٹنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری انہوں نے کہاکہ بطور وزیر اطلاعات اس چیلنج کے تدارک کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے امیدواروں کو 85لاکھ کا چونا لگا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں 1125وارڈز کیلئے4270امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی مد میں 2ہزار فیس فی امیدوار وصول کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کاغذات نامزدگی کی مد میں 85لاکھ 40ہزارجمع ہوئے۔ کاغذات نامزدگی کی فیس ناقابل واپسی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈننس کے بعد تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔
لاہور:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت کے مشن پر مکمل کاربند ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء اور وفاقی وزیر اطلاعات کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاسی اُمور و پبلک افیئر یونٹ سید توصیف شاہ کے دفتر چیمہ ہاؤس کا دورہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے اپنے حلقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں، چیئرمینز، وائس چیئرمینز، سینئر کارکنان، کونسلرز، خواتین رہنماؤں اور لیڈی کونسلرز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل...
فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ امن لشکر پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاکایس ڈی پی او محبوب خان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ یخ کنڈاؤ میں پیش آیا، حملے میں 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پُرامن کل پر قربان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم ان کی...
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، وفاقی حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کیلئے سبسڈی کو ایڈجسٹ کر دیا گیا، جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس سے پیداواری لاگت بہتر ہوئی اور صارفین کو ریلیف دینا ممکن ہوا۔ حکام نے...
( اویس کیانی )وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا نے 2026 کے لیے فی یونٹ 62 پیسے کمی کی منظوری وفاقی حکومت کو بھیجی تھی لیکن وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،اس کے بعد سال 2026 کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا جائے گا ۔حکام پاورڈویژن کے مطابق نیپرانے2026 کے لیےبنیادی ٹیرف 34 سے کم کرکے33 روپے 38 پیسے منظور کیا تھا،نیپرامیں ملک بھرکے لیےبجلی کے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔پاورڈویژن نے2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لیےدرخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی،نیپرا نےسال 2026 کے...
کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا، تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیے، وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کےمطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی...
وفاقی حکومت نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ اور علامہ اقبال ائیرپورٹ پر مسافروں کو امیگریشن اور دیگر عدم سہولیات کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ کراچی اور لاہور ائیرپورٹس انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کردیے گئے۔ ائیرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کا وقت کم کرنے کے لیے کاؤنٹرز میں اضافے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ ائیرپورٹس پر رش کے اوقات میں مسافروں کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ داخلی دروازے کھولنے اور مسافروں کی سہولت کے لیے مزید سیکیورٹی اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مسافروں کی آمد...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پشاور میں 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ فریم بہ فریم تجزیئے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی موجودگی کی تصدیق ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے کسی ’’جذباتی ہجوم‘‘ نہیں بلکہ منظم سیاسی قیادت کے سائے میں کئے گئے۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملہ دراصل...
وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کردیا گیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے تین بینچز نے وفاقی شرعی عدالت عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کردی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپر ٹیکس مقدمات کی سماعت کررہا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کامونکی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےکہا فوج اورعوام متحدنہ ہوں توکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،پاکستان کی سلامتی ہرچیزسےزیادہ ضروری ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےکامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کاورکرزکنونشن سےخطاب میں کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستان،پاک فوج کا وقاردنیا بھر میں بڑھایا،سپہ سالار نے کامیابی میں کلیدی کرداراداکیا،اگرجرنیل بہادر ہو تو ہرسپاہی بہادرہوگا،پاک فوج کےخلاف بولنےوالاملک کاوفادارہوسکتاہے؟سرحدوں پرفوجی آپ کےبچوں کیلئےقربانیاں دے رہے ہیں،آج دنیامیں بھارت کاسرجھک گیا،پاکستان سربلندہے انہوں نے مزیدکہاپاکستان کےپاسپورٹ کی عزت اللہ کی مہربانی سےممکن ہوئی ہے،جولوگ سمجھتے ہیں یہ ہم سے امداد مانگنے آتے ہیں تو سمجھ آئی انکو بھی پاکستان کی ضرورت ہے،اب ہم برابری کی سطح پربات کرتے ہیں، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے سرخروکیا،دشمن کے7طیارےگرادیں اورہمارےایک طیارےکوبھی نقصان ہو،کیایہ...
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26 کے پہلے چھ ماہ میں کم فنڈز جاری کیے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بروقت فنڈز کی عدم فراہمی سے صوبائی مالی نظم متاثر ہوا۔ ضم اضلاع کے لیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ 6 ماہ میں صرف 56 ارب جاری کیے گئے۔ ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبے شدید فنڈز کی کمی کا شکار ہے۔ وفاق نے 127...
خیبر پختونخوا عوام کے مسائل جانتا ہوں، اپنے دائرہ اختیارکے تحت اقدامات کر رہے ہیں عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،اجلاس کے شرکاء سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم سے کہا کہ خیبر پخونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے،گورننس نام کی کوئی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پی کے میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی پشاور کا دورہ کرے گی اور عوامی نمائندگان سے ملکر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاستی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی فلاح ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خیبر پی کے کے عوام کے مسائل کا...
کراچی: وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجہ انصاری نے کہا ہے کہ کراچی نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے، پی ٹی آئی کو شہر قائد میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کراچی نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور ایسے لوگ جو دہشت گردوں کے سپورٹرز ہوں، انہیں سپورٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے۔ راجہ انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آمریت کے خلاف سیاست کی ہے...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اور دیگر وعدوں کے تحت وفاق کی جانب سے فنڈز کے اجرا میں مسلسل کمی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ 157 ارب روپے کے کیش سرپلس کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایف بی آر کی جانب سے سال کے پہلے چھ ماہ کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی کے باعث صوبے کو این ایف سی کے تحت تخمینہ شدہ حصے سے 76 ارب روپے کم ملنے پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو متنبہ کیا ہے۔ اربوں روپے کے ناجائز...
خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26 کے پہلے چھ ماہ میں کم فنڈز جاری کیے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بروقت فنڈز کی عدم فراہمی سے صوبائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260111-08-8 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا، کے پی حکومت نے خط میں وفاق سے بروقت اور مکمل فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کیلیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پہلے 6 ماہ میں کم فنڈز جاری کیے۔ بروقت فنڈز کی عدم فراہمی سے صوبائی مالی نظم متاثر ہوا۔ ضم اضلاع کیلیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ 6 ماہ میں صرف 56...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کوئی بڑی عوامی طاقت نہیں بلکہ محدود لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے تحفظ آئین پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں۔ اس سے زیادہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئین، قانون اور ریاستی اداروں کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ اور کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق سے خیبر پختونخوا کو حقوق نہیں مل رہے، صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، وفاق میں ہماری حکومت تھی، وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع سے پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ آیا ہے، دیگر صوبوں کے وزیراعلیٰ کے لیے جہاز کھڑے رہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ دیگر وزیراعلیٰ کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں، یہ اختلاف میری ذات کے ساتھ نہیں صوبے کے...
خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر فنڈز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مالی بحران کے پیش نظر وفاق کو خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے پہلے چھ ماہ کے دوران وفاق کی جانب سے صوبے کو کم فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ضم اضلاع کے لیے مختص 292 ارب روپے میں سے صرف 56 ارب روپے وصول ہوئے، جو سالانہ بجٹ کا محض 19 فیصد بنتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کے پی حکومت نے اپنے وسائل سے 16.4 ارب روپے جاری کیے، لیکن اس کے باوجود 157 ارب روپے کے سرپلس بجٹ پر منفی...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکموزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیسکو اور قیسکو کے زیادہ نقصان والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پروجیکٹس شروع کیے جائیں شرکاء نے کہا کہ خیبر پخونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے، گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی موجود...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو خاص اہمیت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور گورننس کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ شہباز شریف نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں عوامی...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ایکشن پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہفتے کے روز وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہروں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے قلیل اور طویل المدتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے کن علاقوں میں پانی کی سپلائی کم کی جارہی ہے اور کیوں؟ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ، وزارت داخلہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واپڈا اور راولپنڈی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پانی ذخیرہ کرنے کی...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں جبکہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے بھی برقرار رکھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے...
اسلام آباد کی ماحولیاتی بہتری حکومت کی ترجیح ہے: مصدق ملک۔فوٹو: فائل وفاقی وزیر مصدق ملک نے اسلام آباد کے سبزے کو ہر صورت محفوظ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کے سبزے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت اسلام آباد کےماحولیاتی تحفظ سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے پیپر مل بیری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی پر بریفنگ دی گئی۔انھوں نے کہا کہ قوانین و قواعد کی مکمل پاسداری کے بغیر کوئی ماحولیاتی اقدام نہیں لیا جائے گا، ماحولیاتی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی، شہریوں میں تشویش تحفظ ماحولیات ایجنسی نے ہاوسنگ...
وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھا اور ای او بی آئی کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت...
ملک کے پہاڑی علاقوں بشمول مری اور گلگت بلتستان میں برفباری کا آغاز ہوچکا ہے اور بعض علاقوں میں برف پڑتے ہیں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل میں تعطل آجاتا ہے۔ برف باری اگرچہ خوبصورت منظر پیش کرتی ہے، تاہم شدید برفانی طوفان جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ تیز ہواؤں اور بھاری برف باری سے عمارتوں کو نقصان، بجلی کی بندش، برفانی تودوں کا خطرہ اور سفری نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی، برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج اس دوران متعلقہ حکام شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اندرونی دروازے بند...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو جائے تو بات چیت کا دائرہ کار مرکزی قیادت کی سطح تک وسیع ہوسکتا ہے ۔ پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کرے ، حکومت تیار ہے۔ طارق فضل چوہدری نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کے آغاز میں رکاوٹ ہیں، پی ٹی آئی کا ایک گروپ حکومت،دوسرا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کا وزیراعظم اور حکومتی ٹیم نے مثبت جواب دیا، ہم پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں ۔ ...
پشاور: جوائنٹ ایکشن کمیٹی پشاور یونیورسٹی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے، صوبائی حکومت مالی اور انتظامی طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذا وفاق کے حوالے کردیا جائے۔ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ انتظامی افسران کی جوائنٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ذاکراللہ جان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی اور اضطراب کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کے شرکا نے یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے میں مسلسل ناکامی پر شدید احتجاج کیا اور جامعیہ کے بڑھتے ہوئے مالی بحران پر...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں الرجی پیدا کرنے والے پیپر مل بیری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت اسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں الرجی پیدا کرنے والے پیپر مل بیری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیپر مل بیری کے بدلے مقامی، پھل دار اور چیڑ کے درخت لگائے جائیں گے، ہر کٹے ہوئے درخت کے مقابلے میں مزید درخت لگانے کی یقین دہانی کرائی گی۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے اسلام...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں جبکہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے بھی برقرار رکھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں،...
پنجاب ، وفاقی حکومت سے پہلے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے آغاز کے لیے متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان کو ٹاسک سونپ دیا ،ذرائعپاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے آغاز کا معاملہ ،صوبہ پنجاب ، وفاقی حکومت سے پہلے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے آغاز کے لیے متحرک ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان کو ٹاسک سونپ دیا سنئیر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان نے پنجا ب کی عوام کو تیز ترین براڈ بینڈ کی سہولت دینے کے لیے اقدامات شروع کردیے، انوشہ رحمان کی پنجاب کے شہریوں کو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے زریعے تیز ترین براڈ بینڈ کی فراہمی کے لیے سپارکو اور این ٹی سی سے مشاورت...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں جبکہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے بھی برقرار رکھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش...
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہرچیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟ ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی ایک شخص کی زبان یا بولی پوری جماعت کا بیانیہ نہیں ہے، کے پی میں دہشتگردی 25سالوں سے ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی مکمل طور پرتمام چیزوں پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟کے پی سے سارے افغانیوں...