وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشیں؛ وفاق نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو برآمد کرنے کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشوں کی بدولت وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔
آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لیے حکومت پنجاب نے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔
آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی گئی۔
حکومت پنجاب نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔
مزید پڑھیںپاک افغان کشیدگی سے پاکستانی کینو کے برآمدکنندگان بری طرح متاثر
رواں سیزن کینو کی برآمدات کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر
صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ رواں سال پنجاب میں آلو کی 12 ملین ٹن اور کینو کی 4 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آلو اور کینو کے کاشت کاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو مشکلات سے نکلانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سے رابطے میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کے لیے کھلے دل سے وسائل مہیا کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آلو اور کینو کی کی ایکسپورٹ کینو کے کے لیے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :