وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو 85لاکھ کا چونا لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے امیدواروں کو 85لاکھ کا چونا لگا دیا۔
ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں 1125وارڈز کیلئے4270امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،
بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی مد میں 2ہزار فیس فی امیدوار وصول کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کاغذات نامزدگی کی مد میں 85لاکھ 40ہزارجمع ہوئے۔
کاغذات نامزدگی کی فیس ناقابل واپسی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈننس کے بعد تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔