وفاقی آئینی عدالت کا ارشد شریف قتل کیس جلد نمٹانے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وفاقی آئینی عدالت کا ارشد شریف قتل کیس جلد نمٹانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے نامور پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کیس کو جلد نمٹانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر کریں گے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ تفتیش کا عمل کافی سست رہا ہے، عدالت کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتی اور کیس میں شفافیت کیلئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
سماعت کے دوران ارشد شریف کے وکیل نے بتایا کہ سوموٹو کی بنیاد پر کمیشن بنایا گیا اور تفتیش ابھی تک جاری ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ کینیا میں اب تک کیا اقدامات کئے جا چکے ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہاں کیس کیا گیا اور فیصلے ہمارے حق میں آئے، عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ واقعے کو ایک حادثہ سے قتل کے زمرے میں شامل کیا جائے، تاہم حکومت اور ان کے اپروچ میں فرق موجود ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی نے بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی جا چکی ہے اور ابتدائی طور پر کینیا حکومت نے تفتیش میں مدد دینے سے انکار کیا تھا، مگر گزشتہ سال ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان میمورنڈم آف ایگریمنٹ ہوا جس کے بعد مزید تفتیش کیلئے اب کینیا حکومت کی اجازت پر ٹیم جائے وقوعہ بھیجے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی نے کہا کہ جائے وقوعہ پر جا کر کینیائی حکومت شواہد فراہم کرے گی۔
سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے عمران فاروق قتل کیس کا بھی تذکرہ کیا اور بتایا کہ انگلینڈ میں بھی تفتیش پاکستان اور برطانیہ کی پولیس کے تعاون سے ہوئی تھی۔
ایڈیشنل اٹارنی نے کہا کہ عمران فاروق اور ارشد شریف کے قتل کی نوعیت مختلف ہے، جبکہ ارشد شریف قتل کیس میں چالان جمع کروا دیا گیا ہے اور دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دونوں ملزمان اس وقت کینیا میں موجود ہیں اور انہیں انٹرپول کے ذریعے ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے خود کینیا کے صدر سے فون پر رابطہ کیا اور پوری کوشش ہے کہ تفتیش جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ عدالت کارروائی آگے بڑھا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم کو بری کر دیا لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم کو بری کر دیا ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جنگ بندی کے باوجود تین ماہ کے دوران غزہ میں 100 سے زائد بچے شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کا خوفناک انکشاف پاکستان کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے جاری، لاہور کو بھی روٹ... قائم مقام صدر سے اطالوی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال اسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔