وفاقی حکومت کا کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان کردیا۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ زیارت حسن شاہ آئی لینڈ جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگا، ایکو فرینڈلی، اسپورٹس اور لائف اسٹائل ٹورازم کا جامع منصوبہ لائیں گے، زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، جزیرہ زمینی راستے سے کراچی کے ایسٹرن زون سے منسلک ہوگا، آسان رسائی سے روزگار اور مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساحلی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، سیاحت کے ساتھ ماحولیاتی ذمے داری ضروری ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو معاشی انجن بنائیں گے، زیارت حسن شاہ جزیرہ بلیو اکانومی کی نئی مثال بنے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیارت حسن شاہ
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔