وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں۔

مزید پڑھیں: مخالفین پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مشورہ

گوجرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب دیگر صوبوں کے مقابلے میں ترقیاتی کاموں میں آگے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے اٹھایا جاتا ہے، جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، اس کے علاوہ صوبے کے ہر حصے میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے، جو دیگر صوبوں میں موجود نہیں۔

انہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ شہری بلاخوف گھروں میں رہ سکتے ہیں اور سفر کر سکتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تھانے فروخت نہیں ہوتے اور شہری سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران مہنگائی بڑھی، لیکن گزشتہ 2 سے ڈھائی سال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں حالات مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

وفاقی وزیر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نعروں کے بجائے کارکردگی اور موازنہ کی بنیاد پر فیصلے کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews طلال چوہدری کچے کے ڈاکو وفاقی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری کچے کے ڈاکو وفاقی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کہ پنجاب کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

‎ سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔‎ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیاگیا ۔ 
‎‎‎ملاقات میں خیبرپختونخوا میں  انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔‎گورنر خیبرپختونخوا نے  صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے  وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
‎وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

  محسن نقوی  نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے 
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

‎‎

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے