ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے: مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ شکرپڑیاں میں جنگلی شہتوت (پیپر ملبری)کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی۔ پیپر ملبری پولن الرجی سے 30 سے 37 فیصد شہری متاثر ہوتے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے۔ ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی حد بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکرپڑیاں کے فیلڈ وزٹ اور درختوں کی کٹائی اور شجرکاری کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پیپر ملبری درختوں کی کٹائی اور مقامی درختوں کی دوبارہ شجرکاری کا معائنہ کیا، شکرپڑیاں میں پیپر ملبری کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی، اگر کسی مرحلے پر لاپروائی یا قانون شکنی ہوئی تو کارروائی ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔