سابق دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح پر دے دیے گئے، وفاقی وزیر مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرح سود پر ملتا ہے ، سابق دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح پر دے دیے گئے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب سوال پوچھا جاتا ہے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں؟ 4 ارب ڈالر چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے نوجوانوں کو دیے جاسکتے تھے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثرو رسوخ تک رسائی بن چکا ہے، ترقی تب آئےگی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اب 'کاروبار چلانے' کے بجائے 'سہولت کار' کا کردار ادا کرنا ہوگا، نجکاری کوئی نظریاتی منصوبہ نہیں بلکہ مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے ۔
بہاولپور میں 16 سالہ لڑکی کی لاش کے ساتھ مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے والا مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مصدق ملک
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :