سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں4300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3687 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 382,085 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر اضافے کے بعد 4638 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونے کی قیمت ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت فی تولہ سونا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سونے کی قیمت ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت فی تولہ سونا سونے کی قیمت روپے کا
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔