کینیڈا : سونے کی تاریخی چوری میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے شہر پیل کی پولیس نے 2کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی سونے کی سب سے بڑی چوری کے مقدمے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اہم مفرور ملزم تاحال بھارت میں موجود ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق 43 سالہ ملزم کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا ۔ یاد رہے کہ یہ واردات 17 اپریل 2023ء کو اس وقت پیش آئی جب زیورخ سے آنے والی پرواز کے ذریعے 400 کلوگرام خالص سونا اور 25 لاکھ ڈالر غیر ملکی کرنسی ٹورنٹو ائرپورٹ پر اتاری گئی۔سامان ایئرپورٹ کے اندر ایک مقام پر منتقل کیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد یہ غائب ہو گیا۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے 10 افراد کو نامزد کیا، ان میں ایئر کینیڈا کا سابق ملازم سمرن پریت پنیسر بھی شامل ہے جو مفرور اور بھارت میں موجود ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق اس نے ایئرلائن سسٹم میں ردوبدل کر کے سامان کا رخ موڑا، سمرن پریت کے خلاف کینیڈا بھر میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں اور وہ چندی گڑھ کے قریب ایک فلیٹ میں مقیم بتایا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔