پاکستان کا 2ارب 75کروڑڈالر مالیت کے انٹرنیشنل بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے اگلے تین سال میں دو ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، رواں ماہ کے آخر یا فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری ہے۔
وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق پانڈا بانڈز کی مالیت بتدریج ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، چینی مارکیٹ کے علاوہ انٹرنیشل کیپٹل مارکیٹ سے بھی رجوع کیا جائےگا، اگلے مالی سال تک بانڈزکا حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک جانے کاامکان ہے، مالی سال 2027-28 میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید 1.
بین الاقوامی بانڈز کے اجرا سے بیرونی کمرشل فنانسنگ میں بہتری آئے گی، اس سے آنے والے برسوں میں فنانسگ گیپ کم کرنے میں مدد ملے گی، عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے، میکرواکنامک صورتحال میں مزید بہتری سےبیرونی فنانسنگ میں مددملےگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر ممبئی میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جس میں تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا، جہاں روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے قیمتی سامان اس وقت غائب پایا گیا جب اہل خانہ نے لاکر چیک کیا۔ لاکر کھولنے پر زیورات اور گھڑیاں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہوئی ہیں۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس کیس میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق روینہ ٹنڈن کے خاندان سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ خاتون 2020 سے اداکارہ کے گھر آ جا رہی تھی اور اس دوران اس نے گھر والوں کا اعتماد حاصل کر لیا تھا۔ وہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کی مدد اور دیکھ بھال بھی کرتی رہی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے کچھ قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، تاہم باقی زیورات کی بازیابی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل ریکوری ممکن بنائی جا سکے۔