صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا, لاکھوں شہری مستفید
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
سٹی42: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا جاری ہے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان ٹریفک کے مطابق سال کے پہلے 10 دنوں میں 3 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
ان میں سے 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔ نئے سال کے دوران 1400 پاکستانی شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیا، اور 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہری جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند عمل ہے اور شہریوں نے ٹریفک پولیس پر اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2026 میں بھی شہریوں کا اعتماد بحال رکھا جائے گا اور لائسنسنگ سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ڈرائیونگ لائسنس شہریوں نے
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی