شہر قائد میں پارکنگ مافیا بے لگام، شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-02-17
کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق) شہر قائد کے تقریباً ہر بڑے تجارتی و سرکاری مرکز کے اطراف منظم پارکنگ مافیا سرگرم ہے، جو عوامی رش والے مقامات پر غنڈہ عناصر کے ذریعے غیر قانونی فیس وصول کر رہا ہے۔ رقم ادا نہ کرنے پر شہریوں سے بدسلوکی اور گاڑیاں غائب ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق یہ دھندہ متعلقہ تھانوں اور کے ایم سی عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے صدر کے علاقے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے مزید 12 مقدمات درج کرائے اور 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اب تک مجموعی طور پر 40 مقدمات درج اور 30 سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مافیا کے خلاف پورے شہر میں بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔