Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:18:15 GMT

کے پی کے: مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

کے پی کے: مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پی کے میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی پشاور کا دورہ کرے گی اور عوامی نمائندگان سے ملکر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔  کے پی کے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاستی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی فلاح ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خیبر  پی کے کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبے جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ہری پور میں صوبہ  خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ ان نوجوانوں سے ملکر خوشی ہوئی یہی نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کیلئے آئندہ بھی میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کی پالیسی جاری رہے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ شرکاء نے بتایا کہ خیبر پی کے کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں اور عوامی سٹرکچر اور عوامی فلاح کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں، وزیراعظم نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور عوامی

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن