تاجروں کے مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں،جاوید میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی میںممکن نہیں تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی، خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجروں کے دئے ہوئے ٹیکس سے ہی ملکی نظام چلتا ہے، لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود بھی تاجر برادری سہولیات اور مراعات سے مرحوم ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوںمیں اضافے نے صنعت و تجارت اور کاروبار کا بٹھا ہی بٹھا دیا ہے،حکومت تاجر برادری پر جبری طور پر مزید ٹیکسز مسلط کرنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کر کے تاجروں کی تجاویز پر آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائیں تاکہ صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ دیکر ملک کو ترقی، خوشحالی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران غریب آباد کے نومنتخب عہدیداران صدر محمد منیر بھٹی، نائب صدر شاہد حسین، جنرل سیکریٹری عدنان اعظم خان سے انکے عہدوں کا حلف لینے کے موقع پر منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حلف برداری کی تقریب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر خورشید میرانی، جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی، پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں انجمن تاجران غریب آباد کے سرپرست اعلیٰ زاہد مغل، سینئر نائب صدر سرفراز صدیقی، نائب صدور جمیل سومرو، محمد خان، جاوید بندھانی، محمد حسن قریشی، محمد اسمعیلمعین، رانا عادل، روپ چند کنول، ندیم بھٹی، خیرالدین مہر، محمد ناصر، خداداد پٹھان، طارق شاہ، محمد ذاکر فیض محمد شوکت میمن، عمران شبیر، ضمیر احمد، غلام مصطفی و دیگر نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر برادری
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔