ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈان جاری، 4انسانی سمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم انصار خالد نے شہری کو لائبیریا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے بٹورے، ملزم محمد ارشد نے شہری کو بحرین ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم رانا محمد عمران نے شہری کو ملایشیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 55 ہزار روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد یوسف نے شہری کو سعودی عرب ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے ہتھیائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کی بڑی کاروائیاں جاری، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں انصار خالد، محمد ارشد، رانا محمد عمران اور محمد یوسف شامل ہیں، ملزمان کو بہاولنگر، فیصل آباد اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم انصار خالد نے شہری کو لائبیریا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے بٹورے، ملزم محمد ارشد نے شہری کو بحرین ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم رانا محمد عمران نے شہری کو ملایشیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 55 ہزار روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد یوسف نے شہری کو سعودی عرب ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر روپے بٹورے نے شہری کو ایف آئی اے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔