سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو دوسرے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 37 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 509 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 465 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 257 روپے کی سطح پر آگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے کی سطح پر آگئی روپے کے اضافے سے چاندی کی قیمت مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کے اضافے سے 4
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔