وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مدت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ نظرثانی تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت اس وقت مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور عام شہری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف معاشی اقدامات کر رہی ہے، جن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نقل و حمل، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈالتی ہیں، اس لیے ان میں استحکام مہنگائی کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے موجودہ مہنگائی کے دور میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا تھا، اگرچہ قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی، لیکن موجودہ نرخ برقرار رکھنا بھی کسی حد تک ریلیف ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو مستقبل میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنا ہوگی، کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ملکی معیشت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے متبادل ذرائع اور مقامی پیداوار میں اضافے پر توجہ دے کر طویل المدتی بنیادوں پر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر آئندہ قیمتوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، تاہم فی الحال عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں کسی تبدیلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قیمتیں برقرار رکھنے کا کی قیمتوں میں ڈیزل کی سکتا ہے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔