حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت پیٹرولیم سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قیمتوں میں استحکام کا اطلاق 16 جنوری سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت 253.
اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 257.08 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
قبل ازیں ذرائع نے توقع ظاہر کی تھی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 59 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 70 پیسے کمی کا امکان ہے، اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر ایک روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمت فی لیٹر
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔