پاکستان، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 16 جنوری سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(رپورٹ:سید وزیر علی قادری) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ 16 جنوری سے شروع ہو گی، شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ pcb.
فزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ تمام میچز شام 6 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتوں کے مطابق پہلے میچ میں وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 1000 روپے رکھی گئی ہے۔ پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے جبکہ باقی دونوں میچز میں 700 روپے ہو گا۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ میں 500 اور دوسرے و تیسرے میچ میں 600 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 400 اور 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 1500 جبکہ آخری دو میچز میں 2000 روپے ہو گی۔ جناح اینڈ وی آئی کے ٹکٹ پہلے میچ میں 2000 اور باقی دو میچز میں 2500 روپے میں فروخت ہوں گے۔ ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ پہلے میچ میں 5000 اور آخری دو میچز میں 6000 روپے رکھے گئے ہیں۔
اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ کے لیے 20 ہزار جبکہ آخری دو میچز کے لیے 25 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔ پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پہلے میچ میں ٹکٹوں کی میچز میں دو میچز کے ٹکٹ کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer