data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق مکمل تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

سیریز کے تمام مقابلے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں ایک مرتبہ پھر شائقین کو بین الاقوامی کرکٹ کے سنسنی خیز لمحات دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ 16 جنوری سے شروع کی جا رہی ہے۔ شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پی سی بی اور ٹی سی ایس کے اشتراک سے قائم کردہ ویب سائٹ pcb.

tcs.com.pk پر جا کر باآسانی اپنی نشستیں بک کر سکیں گے۔ آن لائن ٹکٹنگ کے ساتھ ساتھ ان افراد کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جو فزیکل ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق فزیکل ٹکٹیں پیر 19 جنوری سے دستیاب ہوں گی، جو ملک بھر میں قائم ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کی جا سکیں گی۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس اہم سیریز میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ قذافی اسٹیڈیم ایک مرتبہ پھر تماشائیوں سے بھرپور نظر آئے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام 6 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوں گے، جس سے شائقین کو دن کے اختتام پر کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جنہیں مختلف انکلوژرز اور سہولیات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دوسرے اور تیسرے میچ میں اسی انکلوژر کی ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوگی۔ پریمیم انکلوژرز کے شائقین پہلے میچ میں 600 روپے میں ٹکٹ خرید سکیں گے۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے یہی ٹکٹ 700 روپے میں دستیاب ہوگا۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ میں 500 روپے جب کہ باقی دونوں میچز میں 600 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 400 روپے اور دوسرے و تیسرے میچ میں 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ عام شائقین بھی اس سیریز سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

مزید برآں اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 1500 روپے جبکہ باقی دو میچز میں 2000 روپے رکھی گئی ہے۔ جناح اینڈ وی آئی انکلوژرز کے لیے پہلے میچ کا ٹکٹ 2000 روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 2500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ہاسپیٹیلٹی گیلری کے شائقین کے لیے پہلے میچ میں 5000 روپے اور آخری دو میچز میں 6000 روپے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

خاص سہولیات کے حامل اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک نشست پہلے میچ کے لیے 20 ہزار روپے جب کہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 25 ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دوسرے اور تیسرے میچ تیسرے میچ میں پہلے میچ میں انکلوژرز کے میچ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹکٹوں کی کے مطابق روپے میں روپے جب گئی ہے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا