کیا پیٹرول کی قیمت 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے والی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چند سالوں سے خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں کیوں کہ حکومت ہر 15 دنوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرتی ہے اور ہر خاص و عام کو تجسس ہوتا ہے کہ اب کی بار پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا کم ہو گی؟
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
گزشتہ 2 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کی کمی ہو چکی ہے اور اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے فی لیٹر تک آ سکتی ہے، نومبر 2024 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر سے کم ہو گی۔
حکومت نے یکم جنوری 2026 کو جب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی بڑی کمی کی تھی تو اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 3 ڈالر بڑھ کر 63 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اسی طرح 31 دسمبر 2025 کو ڈالر کی قیمت 278 روپے تھی جو کہ اب بڑھ کر 280 روپے ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتے وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اور ڈالر کے ریٹ کو مد نظر رکھا جاتا ہے لہٰذا اسی بنیاد پر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 سے 5 روپے کی کمی کا امکان کم ہے یا تو پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگا یا یہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ آج رات 12 بجے سے قبل کرے گی۔
مزید پڑھیے: پنجاب کے سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ سال ستمبر 2023 میں ہوئی تھی جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 331 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، اس کے بعد قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا اور ایک سال میں اتار چڑھاؤ کے بعد ستمبر 2024 میں قیمت 247 روپے فی لیٹر تک ہو گئی تھی، سال 2025 میں پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ جولائی 2025 کو 272 روپے فی لیٹر تک گئی تھی اور سب سے کم مئی میں 252 روپے فی لیٹر تھی، اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے۔
مزید پڑھیں: ریفائنریز میں تیار کیے جانے والے پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش سے متعلق تجویز
واضح رہے کہ حالیہ بجٹ سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ طے کیا تھا کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کو بتدریج 100 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا، اگرچہ فی الحال مکمل 100 روپے لیوی لاگو نہیں ہوئی، لیکن پیٹرول کی موجودہ قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 14 روپے 37 پیسے کسٹمز ڈیوٹی کے شامل ہیں، جو فی لیٹر کی قیمت میں صارفین سے وصول کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرول 250 روپے فی لیٹر سے کم پیٹرول کی قیمت پیٹرول کی قیمت میں خاطرخواہ کمی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول پیٹرول 250 روپے فی لیٹر سے کم پیٹرول کی قیمت پیٹرول کی قیمت میں روپے فی لیٹر تک میں پیٹرول کے بعد
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :