Juraat:
2026-07-24@01:27:45 GMT

پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہی خریدی جا سکیں گی، پنجاب حکومت
سرکاری محکموں میں فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنا قرار،چیف سیکرٹری

پنجاب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہی خریدی جا سکیں گی، تاہم فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو اس پابندی سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق صوبے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے گرین انرجی کا فروغ ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ نئے پیٹرول پمپس کے لیے این او سی کی منظوری کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب سے مشروط کردیا گیا ہے اور کسی بھی نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگائے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔چیف سیکرٹری کے مطابق این او سی حاصل کرنے والے نئے 170 پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ صوبے کے 31 شہروں میں 170 نئے پیٹرول پمپس کے لیے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں فیصل آباد میں 29، لاہور میں 14، بہاولپور میں 10 جب کہ خانیوال اور بہاولنگر میں 9، 9 نئے پیٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ اسی طرح راولپنڈی اور جھنگ میں 8 جب کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، قصور اور چنیوٹ میں 7، 7 نئے پیٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے کی شرط پر منظوری دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کو الیکٹرک چارجنگ نئے پیٹرول پمپس کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ