پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اس اقدام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، حکومت کے مطابق آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی جبکہ فیلڈ ڈیوٹی پرمامورگاڑیاں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔
نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026 بھی جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کا مقصد صوبے میں گرین انرجی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔اسی دوران پنجاب حکومت نے 31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی بھی جاری کردیئے ہیں، تاہم نئے پٹرول پمپس کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیرنہیں ہوگی۔فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10، خانیوال اور بہاولنگر میں 9، راولپنڈی اور جھنگ میں 8 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، قصوراور چنیوٹ میں 7 نئے پٹرول پمپس کوالیکٹرک چارجنگ یونٹ کے ساتھ فعال کرنے کی شرط پر منظوری دی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ماحول کی حفاظت اور گرین انرجی کے فروغ کو ترجیح دی جا رہی ہے اور یہ اقدامات صوبے میں پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے قیام کی جانب اہم قدم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآٹھ فروری کی کال عمران خان کی نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خان آٹھ فروری کی کال عمران خان کی نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خان ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ، بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کیلئے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم بلدیاتی انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت کی ٹائم لائن پر عمل نہ کرنے پر نوٹس وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی میں ٹیلیفونک رابطہ ملکی سول سروس کو عالمی سطح سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔